اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور انتخابِ شاعری رنگِ غزل
اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر ₨ 500
Back to products
گلزارِ نسیم (مثنوی) ₨ 880

رنگِ غزل

₨ 660

  • یہ مجموعہ ’’رنگِ غزل‘‘ بیسویں صدی کے نصف آخر کی اُردو غزل کا ایک نمائندہ انتخاب ہے۔
  • غزلوں کے انتخابی سلسلے میں شہزاد احمد کا مرتبہ مجموعہ رنگِ غزل منفرد مقام اور اہمیت کا حامل ہے۔
  • اُردو غزل کے قارئین اس انتخاب سے اُردو غزل کے جدید رجحانات کا بخوبی مطالعہ کر سکتے ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: انتخابِ شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ادب کے انتخاب اتنے ہی قدیم ہیں جتنا قدیم خود ادب ہے۔ دُنیا کی ہر زبان میں ادبی انتخاب کسی نہ کسی شکل میں موجود رہے ہیں۔ چونکہ غزل ایک مقبول صنفِ ادب ہے اسی لیے اس کے انتخابی مجموعے بیاضوں اور تذکروں کی شکل میں کیا جاتا رہا ہے۔ غزل کے اس انتخابی سلسلے میں شہزاد احمد کا مرتبہ مجموعہ رنگِ غزل منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ ضخیم مجموعہ 1947ء سے 1988ء تک کے نمائندہ غزل گو شاعروں کی منتخبہ غزلیات پر مشتمل ہے۔ گویا رنگِ غزل بیسویں صدی کے نصف آخر کی اُردو غزل کا ایک نمائندہ انتخاب ہے۔ 1947ء میں ہونے والی وسیع قتل و غارت اور وسیع پیمانے پر نقل و مکانی کا غزل پر اثر واضح اور نمایاں تھا کہ عوام کی ناآسودگی شاعری کے عام موضوعات بن گئے۔ غزل گو شعرا نے عموماً ان موضوعات کو علامت و استعارے کے وسیلے سے پیش کیا۔ بین الاقوامی حالات بھی غزل گو شعرا کی نظر سے اوجھل نہیں رہے۔ تیسری دُنیا کے ممالک کو استعماری طاقتوں نے اسیر کرنے کے لیے نئے اقتصادی اور سیاسی حربے استعمال کیے، پھر سائنس کی مختلف شاخوں اور معاشرتی علوم کی تیز رفتار تحقیقات و ایجادات نے فرد و معاشرے کی سوچ میں جو دُور رس تبدیلیاں کیں۔ ان سے بھی اس عہد کی غزل کے فکری نظام میں وسعت آئی۔ غرض بیسویں صدی کے نصف آخر کی غزل موضوعاتی وسعت اور اسلوبیاتی تنوع کی ایک نئی دُنیا ہمارے سامنے لاتی ہے اور ہر رنگ اور مزاج کے شعرا اپنی اپنی انفرادتیوں کو غزل میں سمونے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہزاد احمد مذکورہ دور کی غزل کے ایک اہم نمائندہ شاعر ہیں اور اس کے باریک بیں قاری بھی۔ وہ بہت وسیع المطالعہ شخص ہیں، علاوہ ازیں سائنس، فلسفہ، نفسیات اور دیگر علومِ جدیدہ سے ان کی آشنائی قابلِ رشک ہے۔ ایسا شخص جب شعری انتخاب کی جانب متوجہ ہوگا تو اپنی مطالعاتی اور ذہنی وسعتوں کو اس میں سمو دے گا۔ چنانچہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ رنگِ غزل اس دور کی غزلیات کا ایک ایسا بے مثال نمائندہ انتخاب ہے جس میں اس عہد کی موضوعاتی اور اسلوبیاتی رنگارنگی کو بڑی کامیابی سے ایک عمدہ مجموعے کی شکل میں یک جا کر دیا گیا ہے۔ اُردو غزل کے قارئین اس انتخاب سے اُردو غزل کے جدید رجحانات کا بخوبی مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Additional information
مصنف

شہزاد احمد

Shipping & Delivery

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account