اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 330
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیاتِ مصحفی (جلد دوم: دیوانِ دوم)
کلیاتِ مصحفی (جلد اوّل: دیوانِ اوّل) ₨ 330
Back to products
کلیاتِ مصحفی (جلد سوم: دیوانِ سوم) ₨ 330

کلیاتِ مصحفی (جلد دوم: دیوانِ دوم)

₨ 330

  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد دوم ہے جو مصحفی کے دیوانِ دوم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

غلام ہمدانی نام، مصحفیؔ تخلص تھا۔ اکثر تذکرہ نویسوں کے نزدیک اُن کی جائے پیدائش امروہہ ہے لیکن کچھ کے نزدیک وہ دہلی کے قریب اکبر پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن بہرحال امروہہ میں گزرا۔ مصحفی کے آباو اجداد خوشحال تھے لیکن زوالِ سلطنت کے ساتھ مفلسی و ناداری نے آن گھیرا۔ مصحفی کی ساری زندگی معاشی تنگی میں گزری اور روزگار کی فکر ان کو کئی جگہ مثلا دہلی، آنولہ، ٹانڈے اور لکھنؤ وغیرہ بھٹکاتی رہی۔ جہاں انہوں نے مختلف اہل علم کی صحبت سے فائدہ اٹھایا۔ مصحفی میں علمی قابلیت زیادہ نہیں تھی لیکن طبیعت موزوں پائی تھی۔ اور شاعری کے ذریعہ اپنا کوئی مقام بنانا چاہتے تھے۔ مصحفیؔ میرؔ اور سوداؔ کے بعد خود کو سب سے بڑا شاعر سمجھتے تھے اور اپنی استادی کا سکہ جمانا ان کی عادت تھی۔ مصحفیؔ کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ان کا اپنا کوئی مخصوص رنگ نہیں۔ پھر بھی وہ اپنے پیچھے شاعری کا وہ سرمایہ چھوڑ گئے، جو ان کی ابدی زندگی کا ضامن ہے۔ مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔

لکھنؤ کے شعری دبستان میں مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔ ان کا ضخیم کلیات شائع ہونے کی نوبت اب تک نہ آئی تھی۔ مصحفی کا یہ اُردو دیوان مختلف نسخوں سے مقابلہ کر کے مرتب کیا گیا ہے۔ لیکن رامپوری لائبریری کے قدیم نسخے باقی تمام پر قابلِ ترجیح تھے، اسی لیے انھیں کو متن کی اساس قرار دیا گیا ہے۔ دواوین کے جو نسخے دریافت ہو سکے یا جن تک رسائی ممکن تھی، ان سے مقابلہ کر کے اختلافِ نسخ حاشیے میں درج کر دیا گیا ہے۔ اختلافِ نسخ کے علاوہ نامانوس الفاظ کی فرہنگ بھی جا بہ جا شامل کر دی گئی ہے۔ یہ دیوان غزلیات، رباعیات، سلام و تراویح اور مثنویات پر مشتمل ہیں۔ ان دواوین کے خطی نسخہ خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ اور کتاب خانہ انجمن ترقی اُردو علی گڑھ میں موجود ہیں۔ کلیاتِ مصحفی کی جلد دوم ان کے دیوانِ دوم پر مشتمل ہے، جس میں 484 غزلیات، 1 قطعہ (رباعیات کے ساتھ)، 50 رباعیات، 3 مسدس، 1 مثمن، اور مثنوی در افراط سرما، در افراط گرما، در افراط آتش، پسر تنبولی، در ہجو مکان، در ہجو کھٹمل شامل ہیں۔

Additional information
مصنف

غلام ہمدانی مصحفی

مرتب

ڈاکٹر نور الحسن نقوی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیاتِ نظام

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • نظامؔ رامپوری دہلوی زبان کا ہیرو ہے لیکن کہیں کہیں مقامی بولی کی جھلک بھی اس کے کلام میں نظر آتی ہے۔
  • نظامؔ اپنی وارفتہ مزاجی کی بدولت مقامی قبولیتِ عامہ کی سند حاصل کرنے کے بعد مستغنی ہو گئے۔
  • نظامؔ معاصرین میں منفرد حیثیت کا مالک اور معاصرین سے ممتاز کرنے والے رنگِ داغ کا بانی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

روحِ بیدل

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن، شاعری اور ان کے سیرت و سوانح بارے معلومات فراہم کرتی ہے۔
  • کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی اور جمالیاتی علامت وغیرہ کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔
  • کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد چہارم: متفرق منظومات)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ چوتھی جلد مخمسات، مسدسات، رباعیات اور قطعات وغیرہ پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوانِ صبا

کلاسیکی شاعری
₨ 110
  • میر وزیر علی صبا کی شاعری ان کے زمانے کی لکھنوی شاعری کا بہترین نمونہ ہے۔
  • صبا نے آتش کا رنگِ تغزل پسند کیا اور آتش کے شاگردوں میں خوب نام پیدا کیا، خود بھی استاد ہوئے۔
  • صبا کو درجۂ دوم کے شاگردوں میں شمار کرنا، اُس عظیم فنکار کے ساتھ کھلی ناانصافی ہوگی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ہفتم: دیوانِ ہفتم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ہفتم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ہفتم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ہشتم: دیوانِ ہشتم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ہشتم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ہشتم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد پنجم: دیوانِ پنجم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد پنجم ہے جو مصحفی کے دیوانِ پنجم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد دوم: قصاید)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ دوسری جلد ہے جو قصائد پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account