اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

رسالۂ قواعدِ فارسی موسوم بہ صرف صغیر

165 

  • یہ کتاب اُردو کے ان طلبہ کے لیے لکھی گئی تھی جنھیں فارسی زبان سکھانا مقصود تھا۔
  • کتاب سہل ہے جسے ڈپٹی نذیر احمد نے اپنے اسلوب سے دلچسپ اور قابلِ مطالعہ بنا دیا ہے۔
  • ’’قواعدِ فارسی‘‘ اپنی اشاعتِ ثانی کے ایک سو چھبیس برس بعد اشاعتِ جدید کے مرحلے سے گزری۔
کیٹاگری: Product ID: 2355

ڈسکرپشن

ڈپٹی نذیر احمد اُردو کے عناصرِ خمسہ میں بہت ممتاز مقام کے حامل تھے۔ اُردو، فارسی، عربی کے عالم تھے اور انگریزی سے بھی وافر آگہی رکھتے تھے۔ اُنھوں نے بچوں کی تعلیم کے باب میں بھی کئی مفید کتابچے تالیف کیے جنھیں نصاب الصبیان کی ذیل میں رکھنا چاہیے۔ انھی میں ’’قواعد فارسی موسوم بہ صرفِ صغیر‘‘ کا شمار ہوتا ہے۔ یہ کتاب اُردو کے ان طلبہ کے لیے لکھی گئی تھی جنھیں فارسی زبان سکھانا مقصود تھا۔ کتاب سہل ہے اور ڈپٹی صاحب نے اسے اپنے اسلوب سے دلچسپ اور قابلِ مطالعہ بنا دیا ہے۔ ماضی میں یہ بھی روایت رہی ہے کہ بعض قواعد کو منظوم کر دیا جاتا تھا تاکہ آسانی سے طلبہ کے حافظے کا حصہ بن جائیں۔ ڈپٹی صاحب نے بھی کہیں کہیں اس کا اہتمام بہ خوبی کیا ہے۔ ان کا اسلوب رواں اور دلنشین ہے۔

پیشِ نظر کتاب کے آخر میں فاضل مؤلف نے فارسی کے مشہور اقوال، امثال، مصرعے اور شعر درج کیے ہیں۔ ترتیبِ نو میں مذکورہ مشمولات کو الگ الگ سطروں میں درج کیا گیا ہے تاکہ قارئین انھیں آسانی سے پڑھ سکیں اور ان سے حظ اندوز ہو سکیں۔ علاوہ ازیں اصل متن میں بعض لفظ درج ہونے سے رہ گئے تھے، انھیں زیرِ نظر اشاعت میں درج کر دیا گیا ہے۔ ’’قواعدِ فارسی‘‘ اپنی اشاعتِ ثانی کے ایک سو چھبیس برس بعد اشاعتِ جدید کے مرحلے سے گزری۔ یہ کتاب فارسی کے طلبہ و اساتذہ اور زبان و ادب کے چاہنے والوں کے لیے بہت مفید ہوگی۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

ڈاکٹر تحسین فراقی