اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

سوانح مولانا روم

330 

  •  زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کی مفصل سوانح عمری ہے۔
  • یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
  • یہ سوانح دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے میں مولانا کے حالات زندگی جبکہ دوسرے میں ان کے کلام پر گفتگو ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2377

ڈسکرپشن

زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کی مفصل سوانح عمری ہے جس میں مثنوی شریف اور دیگر تصنیفات پر تفصیل سے تقریظ اور تبصرہ لکھا گیا ہے۔ یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔اس کا ہرصفحہ اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ فاضل مصنف نے ’’مثنوی معنوی‘‘کا بڑی دِقت نظر کے ساتھ مطالعہ کیا تھا اور اس کےقیمتی جواہر ریزوں کے چننے کے ہنر سے خوب واقف تھے۔ اس کے متعلق شبلی کا کہنا یہ ہے کہ ان کے لیے رومی کی زندگی کے جو واقعات اور پہلو باعثِ کشش تھے، مولانا روم کو ایک مافوق البشر کی حیثیت سے انہی سب واقعات کے دائرہ میں کرامات کرتے ہوئے دکھایا ہے ۔ اس کتاب کا مقصد یہ تھا کہ مولانا روم کو حکیم کی حیثیت سے اور مثنوی کو عقائد اور کلام کی حیثیت سے پیش کیا جائے۔ ’’سوانح مولانا روم‘‘ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں نہایت اختصار کے ساتھ مولانا روم کے حالات زندگی بیان کیے گئے جبکہ دوسرے حصے میں مولانا کے کلام اور خاص کر مثنوی مثنوی پر مفصل گفتگو کی گئی ہے۔

شبلی نعمانی ان لوگوں میں ہیں جو سر سیّد احمد خاں کے اثر اور فیضِ صحبت کی بدولت مولویت کے محدود اور تنگ دائرہ سے نکل کر ادب کے وسیع میدان میں آئے۔ انھوں نے اردو زبان میں اسلامی تاریخ کا صحیح ذوق پھیلایا۔ تاریخ میں انھوں نے اسلامی تاریخ کی عظیم شخصیتوں کے حالات زندگی قلم بند کرنے کا اِک سلسلہ شروع کیا، جس میں متعدد نامور اسلاف آ گئے۔ ان کی سب سے مشہور و مقبول کتاب خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی سوانح ’’الفاروق‘‘ ہے۔ اس سلسلہ میں ان کی آخری تصنیف ’’سیرت النبی‘‘ ان کی زندگی میں مکمل نہ ہو سکی۔ جسے بعد میں ان کے شاگرد سید سلیمان ندوی نے مکمل کر کے شائع کرایا۔ ان تصانیف کے علاوہ شبلی نے بیشمار تاریخی و تحقیقی مضامین لکھے، جس سے تاریخ دانی اورتاریخ نویسی کا عام شوق پیدا ہوا۔ شبلی شاعر اوراعلیٰ درجہ کے سخن شناس و نقّاد تھے۔ اور انھیں اردو تنقید کے بنیاد گزاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

سیّد عابد علی عابد