اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح اور تزکرے حیاتِ مجدد (حضرت مجدد الف ثانی کے سوانح)
مولانا ظفر علی خاں (احوال و آثار) ₨ 330
Back to products
کائناتِ غزل ₨ 275

حیاتِ مجدد (حضرت مجدد الف ثانی کے سوانح)

₨ 300

  • پروفیسر محمد فرمان کی یہ کتاب مجدد الف ثانی کے مکتوبات کی روشنی میں اُن کی سوانح حیات پر مشتمل ہے۔
  • شیخ احمد سرہندی کی تعلیمات، خدمات اور جدو جہد نے اسلامی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کیا۔
  • اس کتاب میں تصوف سکونِ قلب دیتا اور شرع نبیؐ پر صحت و استقامت کے ساتھ گامزن کرتا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح اور تزکرے
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

پروفیسر محمد فرمان کی یہ کتاب مجدد الف ثانی کے مکتوبات کی روشنی میں حضرت مجدد الف ثانی (ابوالبرکات بدر الدین شیخ احمد نقشبندی سرہندی) کی سوانح حیات پر مشتمل ہے۔ پروفیسر محمد فرمان کو تصوف سے فطری مناسبت اور تعلق تھا اور مجدد الف ثانی سے گہری محبت اور عقیدت۔ اور یہ محبت حضرت مجدد کی تعلیمات سے شناسائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ زیادہ گہری، اور مستحکم سے مستحکم ہوتی چلی گئی۔ البتہ اس عقیدت و محبت کے سوا مجدد الف ثانی پر اس تحقیقی کتاب کا محرک ان کا ایک خواب بنا جس میں انہیں ایک بزرگ نے مجدد الف ثانی کے مکتوبات کی روشنی میں جناب مجدد کی سوانح عمری مرتب کرنے کا کہا۔ اگرچہ مصنف کو مجدد الف ثانی سے گہری عقیدت و نسبت تھی، اس کے باوجود اس کتاب میں اس اندھا دھند عقیدت سے کام نہیں لیا جو اپنے محبوب ہیرو کے محاسن کو بڑھا چڑھا کر بیان کرکے ظاہر کرتی ہے اور خامی کی حامل حیثیتوں کو نظرانداز کر دیتی ہے۔ بلکہ جناب مجدد کی مذہبی خدمات کو حتی الامکان صحیح رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور کسی ایسے جدید تنقیدی نقطۂ نظر کو درخورِ اعتنا نہیں سمجھا گیا جس کی رو سے وہ اس احترام یا عظمت کے حق دار نہ ہوتے ہوں جو اُنھیں ان کے عہد میں یا موجودہ بدلے ہوئے حالات سے قبل حاصل تھی۔ حضرت مجدد الف ثانی کی ردّ و بدعت، ترویجِ شریعت اور اصلاحِ تصوف کے لیے کوششیں، اور ان میں کامیابی اور کیا وہ واقعی الف ثانی کے مجدد تھے، ان سوالوں کے تسلی بخش سوالات کے جوابات دینے کی اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے۔

مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی ؒ (1564ء۔1625ء) امت ِ مسلمہ کےاُن علماء وشیوخ میں سے تھے جن کی دینی وملی خدمات کی وجہ سے ہندوستان میں دینِ اسلام کو حیاتِ نو ملی اور ان کی تعلیمات و جدو جہد نے اسلامی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کیا۔ اگرچہ ان کا عہد سولہویں صدی کی آخری ربع سے شروع ہو کر سترہویں صدی عیسوی کے پہلے ربع میں ختم ہوگیا تھا مگر ان کی تعلیمات وفیضان کے اثرات اب تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ اس کتاب میں جس تصوف کی ترجمانی کی گئی ہے، وہ دل کے سکون اور شرع نبی کریمؐ پر صحت و استقامت کے ساتھ گامزن ہونے کے لیے ایک ایسا نسخۂ کیمیا ہے جسے صوفیائے کرام نے آزمایا ہے اور سودمند معلوم ہوا ہے اور جس میں راہبانہ سکون پرستی نہیں ہے۔

Additional information
مصنف

پروفیسر محمد فرمان

Shipping & Delivery

Related products

Compare

تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)

سوانح اور تزکرے, اخلاق ومعاشرت
₨ 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد دوم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مغرب کے اُردو لغت نگار

سوانح اور تزکرے
₨ 165
  • انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد مغربی لغت نگاروں کی اُردو لغات کی تشکیل و تدوین کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
  • دوسری اقوام اور افراد کو ایک نئی زبان سیکھنے کے لیے قواعد اور لغات کی ضرورت درپیش رہتی ہے۔
  • اس کتاب کا مطالعہ اُردو لغت کی تدوین و ارتقاء سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مولانا ظفر علی خاں (احوال و آثار)

سوانح اور تزکرے
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نظیر حسین زیدی کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خاں کی زیرِ نگرانی لکھے گئے پی ایچ ڈی کے مقالے کا ایک حصہ ہے۔
  • مولانا ظفر علی خاں نے سرسید اور شبلی نعمانی کے زیرِ نگرانی و تربیت تعلیم مکمل کی اور بحیثیت صحافی اہم خدمات انجام دیں۔
  • اس کتاب میں تاریخی حالات کو حتیٰ المقدور قابلِ اعتماد ذرائع سے حاصل کر کے ایک منظم صورت میں پیش کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول)

سوانح اور تزکرے, اخلاق ومعاشرت
₨ 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد اوّل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مغربی زبانوں کے ماہر علما

سوانح اور تزکرے
₨ 220
  • ’’مغربی زبانوں کے ماہر علما‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان علما انگریزی زبان و علوم کے مخالف ہرگز نہیں تھے۔
  • اس کتاب ان علما کا ذکر ہے جنھوں نے سرسیّد کے مدرسۃ العلوم سے بھی قبل مغربی زبانوں اور علوم و افکار میں دلچسپی لی۔
  • کتاب مختصر ہونے کے باوجود جامع اور اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور فکرافروز ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

بہارستانِ ناز

سوانح اور تزکرے
₨ 220
  • ’’بہارستانِ ناز‘‘ اُردو کا اولین تذکرۂ شاعرات ہے جو حکیم فصیح الدین رنج نے 1864ء میں شائع کیا۔
  • حکیم فصیح الدین رنج و طبیب خود ایک قادر الکلام شاعر اور بلند پایہ انشاپرداز تھے اور امراضِ نسواں کے ماہر بھی۔
  • حکیم رنج کے اندازِ تحریر کی شگفتگی و شوخی کتاب کو اُردو کے نثری ادب میں شہ پارے کا مقام عطا کرتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘

سوانح اور تزکرے
₨ 165
  • قائم چاند پوری کے تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘ میں ہر دور کے شعراء کا حال الگ الگ لکھا ہے جو مستند سمجھا جاتا ہے۔
  • اسپرینگر نے قدیم ہندوستانی ادب کی تاریخ لکھنے کے سلسلے میں ’’مخزنِ نکات‘‘ کو سب سے اہم مآخذ قرار دیا ہے۔
  • قائم نے شعر کو پرکھنے کی صلاحیتوں کا خوبی، ہمدردی اور غیرجانبداری سے اس تذکرے میں استعمال کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سوانح مولانا روم

سوانح اور تزکرے
₨ 330
  •  زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کی مفصل سوانح عمری ہے۔
  • یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
  • یہ سوانح دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے میں مولانا کے حالات زندگی جبکہ دوسرے میں ان کے کلام پر گفتگو ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account