غالب کو شہرت اور ناموری تو ان کے اردو دیوان کے باعث ملی مگر فکری اور فنی سطح پر جو رفعت اور بلندی ہمیں ان کے فارسی دیوان میں ملتی ہے وہ اردو دیوان میں خال خال ہی موجود ہے۔ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے غالب کے فارسی کلام کی شرح لکھ کر اسے اردو قارئین کے لئے سہل الفہم بنا دیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے آپ غالب کے تخیّل کی رفعت سے بخوبی آشنا ہو سکتے ہیں۔
