اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 550
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 550
Menu
“ذوق ، سوانح اور انتقاد” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح، تحقیق وانتقاد عبدالرحمن چغتائی، شخصیت اور فن
ریاض دلربا ₨ 165
Back to products
اخلاقیات ₨ 550

عبدالرحمن چغتائی، شخصیت اور فن

₨ 440

  • اس کتاب میں مختلف اہلِ قلم حضرات کے مضامین ہیں جو چغتائی کے فن کی توضیح، رفعت و عظمت کا اعتراف کرتے ہیں۔
  • محمد عبدالرحمن چغتائی نے جس صنفِ مصوری میں نام پیدا کیا، اس کی ازل بھی وہ خود تھے اور ابد بھی۔
  • چغتائی کا کمال یہ ہے کہ اُنھوں نے مصوری کے ایک ایسے نمونے کو خلق کیا ہے جو قطعاً منفرد اور یکتا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح، تحقیق وانتقاد
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مصوری ایک فن ہے اور ایک عظیم فنکار کی شناخت یہ ہے کہ وہ اپنے طرز کو خود ہی جنم دیتا ہے اور مآلِ کار اس طرز کا خاتمہ بھی اس کی ذات کے ساتھ ہی ہو جاتا ہے۔ محمد عبدالرحمن چغتائی نے جس صنفِ مصوری میں نام پیدا کیا، اس کی بنیاد بھی اُنھوں نے ہی ڈالی تھی اور انھی کے ساتھ وہ طرزِ مصوری بھی رخصت ہو گئی۔ وہ اپنے عہد کے منفرد فن کار تھے۔ ان کی تصاویر میں قدیم اسلامی تہذیب کی علامتیں فنی نفاست کے ساتھ پائی جاتی ہیں۔ چغتائی نے بچپن ہی سے اپنے فن کو فوٹوگرافی سے مختلف رکھا تھا کیونکہ فوٹوگرافی میں بالکل صحیح عکس ہوتا ہے اور آرٹ میں وہ ’’پُراسراریت‘‘ اور ’’معنی خیزی‘‘ ہوتی ہے جو اس فن کی جان ہے۔ اُنھوں نے ہیئت کی قیود اور حد بندیوں کو عبور کر کے نہ صرف اپنے ’’موضوع‘‘ کے بعض مخفی پہلوئوں کو منکشف کیا بلکہ ان کے انتخاب میں اپنی ایک خاص جذباتی جہت کو بروئے کار لا کر شرکت کی بھرپور مثال بھی پیش کر دی ہے اور یہی صفت وہ وصف ہے جس نے چغتائی کو اپنے عہد میں انفرادیت عطا کی۔ نقادانِ فن نے آرٹ کو ’’زندگی کا آئینہ‘‘ قرار دیا ہے۔ بیشک یہ سچ ہے، لیکن زیادہ تر اس سے غلط فہمیوں ہی نے جنم لیا ہے۔ عبدالرحمن چغتائی کا فن نہ محض تجریدی آرٹ کا نمونہ ہے اور نہ محض Representative Art کا، بلکہ ایک ایسا آرٹ ہے جس میں فنکار نے ہیئت کی قیود اور حدبندیوں کو عبور کر کے نہ صرف اپنے ’’موضوع‘‘ کے بعض مخفی پہلوؤں کو منکشف کیا ہے بلکہ ان کے انتخاب میں اپنی ایک خاص جذباتی جہت کو بروئے کار لا کر شرکت کی بھرپور مثال بھی پیش کر دی ہے۔

چغتائی کے آرٹ میں چہروں، ملبوسات اور پیکروں کا بہ یک وقت ارضی و غیرارضی اور اصل سے مشابہ و اصل سے مختلف ہونا فنی اعجاز ہے اس کے علاوہ وہ رنگوں کو بھی اپنے انفرادی انداز میں بروئے کار لائے ہیں۔ جس طرح شاعر لفظ کو اپنے تخلیقی کرب سے گزار کر ایک نئی صورت عطا کر دیتا ہے بالکل اسی طرح چغتائی نے ہر رنگ کو ایک نیا رنگ بخشا ہے اور یہ نئے رنگ ان انوکھی کیفیات کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو اُن کے تصور میں اُبھری تھیں۔ چغتائی کا کمال یہ ہے کہ اُنھوں نے نمائندگی اور تجریدیت کے عناصر کو اپنی ذات کے کرب سے گزار کر کیا سے کیا کر دیا ہے اور یوں مصوری کے ایک ایسے نمونے کو خلق کیا ہے جو قطعاً منفرد اور یکتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں مختلف اہلِ قلم حضرات کے مضامین شائع کیے گئے ہیں جن میں اُنھوں نے چغتائی کے فن کی توضیح بھی کی ہے اور ان کی رفعت و عظمت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر وزیر آغا

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مولانا غلام رسول مہر: حیات اور کارنامے

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 385
  • یہ کتاب مولانا غلام رسول مہر کی حیات اور کارناموں کا تذکرہ ہے جسے ڈاکٹر شفیق احمد نے لکھا ہے۔
  • مولانا غلام رسول مہر کی ادبی شخصیت بہت ہی پہلودار تھی، وہ بیک وقت کئی طرح کے لکھاری تھے۔
  • مولانا مہر کی حیات اور اُن کے علمی و ادبی کارناموں پر مشتمل یہ مقالہ اہلِ علم میں پسندیدہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

لَلّو لال جی کوی (ایک ادبی سوانح)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 165
  • یہ کتاب ’’للو لا جی کوی (ایک ادبی سوانح)‘‘ ابو سعادت جلیلی کی تصنیف کردہ للو لال کوی کی سوانح حیات ہے۔
  • للو لال جی کوی برطانوی ہندوستان میں ایک ماہر، مصنف اور مترجم اور فورٹ ولیم کالج میں انسٹرکٹر تھے۔
  • اس کتاب سے پہلے للو لال قوی کے کاموں کا احاطہ ویسا شایانِ شان نہیں کیا گیا تھا جس کے وہ بلاشک و شبہ مستحق ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شبلی نعمانی حیات و تصانیف

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنی اس تصنیف ’’شبلی نعمانی: حیات و تصانیف‘‘ کو اٹھارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے شبلی کی کتابوں پر خصوصی تعارفی و تحقیقی مضامین تحریر کیے ہیں۔
  • کتاب کا قاری محسوس کرتا ہے کہ مصنف اپنے موقف کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فیضِ بیدل

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 275
  • یہ کتاب ’’فیضِ بیدل‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی کے بیدل کے متعلق مقالات پر مبنی ہے۔
  • مرزا عبدالقادر بیدل ہندوستان میں فارسی زبان کے مشہور ترین شعرا میں سے ایک ہیں۔
  • یہ مقالات نہ صرف بیدل فہمی میں اہم بلکہ اُردو ادب کے عام قاری کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اختر حسین رائے پوری، حیات و خدمات

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • یہ کتاب ’’اختر حسین رائے پوری، حیات و خدمات‘‘ ڈاکٹر خالد ندیم کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
  •  اختر حسین رائے پوری اُردو زبان و ادب کی تاریخ میں ایک درخشندہ ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔
  •  اس کتاب میں ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے حتی الوسع سمجھنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ن م راشد – حرف و معانی کی جستجو

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • اس کتاب میں راشد شناسی کے نئے نئے زاویوں پر بیس سے زائد مضامین شامل ہیں۔
  • ادبی رسائل و جرائدکے مضامین کو آیندہ کے لیے محفوظ کرنے کی یہ ایک مفید کاوش ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں راشد کے کچھ خطوط کا عکس بھی شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حافظ محمود شیرانی اور اُن کی علمی و ادبی خدمات (جلد اول)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • یہ کتاب مظہر محمود شیرانی کا وحید قریشی کی زیرِنگرانی حافظ محمود خان شیرانی پر لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے ۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • مقالے کی ضخامت کے پیشِ نظر اسے دو جلدوں میں شائع کیا گیا۔ یہ کتاب اس مقالے کی جلد اوّل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مہرِ درخشاں

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
مہرِ درخشاں''محمد حمزہ فاروقی کی تصنیف ہے۔'' یہ کتاب غلام رسول مہر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کتاب کے صفحات کی تعداد چار سو اسی ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account