اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

فیضِ بیدل

275 

  • یہ کتاب ’’فیضِ بیدل‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی کے بیدل کے متعلق مقالات پر مبنی ہے۔
  • مرزا عبدالقادر بیدل ہندوستان میں فارسی زبان کے مشہور ترین شعرا میں سے ایک ہیں۔
  • یہ مقالات نہ صرف بیدل فہمی میں اہم بلکہ اُردو ادب کے عام قاری کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2496

ڈسکرپشن

یہ کتاب ’’فیضِ بیدل‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی کے بیدل کے متعلق مقالات پر مبنی ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر عبدالغنی کی کتاب ’’روحِ بیدل‘‘ منظرِ عام پر آئی تھی۔ فیضِ بیدل میں وہ مقالات شامل کیے گئے ہیں جو روحِ بیدل کے بعد مصنف نے لکھے تھے۔ مرزا عبدالقادر بیدل ہندوستان میں فارسی زبان کے مشہور ترین شعرا میں سے ایک ہیں۔ بیدِل سخن فہمی و سخن سنجی کی خُداداد و غیر معمولی صلاحیت رکھتے تھے۔ بیدل نے کم و بیش معاشرے کے ہر موضوع پر شعر کہے ہیں اور مشرق کی تاریخ و تہذیب پر ان کی نظر سب سے جدا ہے۔ انہوں نے پسے ہوئے طبقات کے ہر پہلو کو موضوع بنایا اور اپنی فکری تہذیبی وابستگی کے ساتھ شعر کہے۔ بدقسمتی سے برصغیر میں بیدل کو محض ایک خانقاہی شاعر بنا کر رکھ دیا گیا۔ بھلے بیدل کی شاعری کا ایک بڑا حصہ وحدت الوجودی ہے لیکن انہوں نے وحدت الوجود میں بھی انسان کی عظمت کا اثبات کیا ہے ان کی وجودی فکر ہمارے تمام کلاسیک اردو فارسی اور پنجابی شعرا سے مختلف ہی نہیں بلکہ فنی و فکری تہذیبی رچاؤ میں بیدل یگانہ روزگار ہیں۔

ڈاکٹر عبدالغنی کے مقالات کے اس مجموعے ’’فیضِ بیدل‘‘ میں ڈاکٹر صاحب کے تیرہ مقالات شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مقالات وہ ہیں جو 1968ء سے 1975ء کے درمیان لکھے گئے۔ البتہ بعض تحریریں اس سے قبل بھی لکھی گئی تھیں۔ اس مجموعے میں بیدل اور غالب کے موضوع پر تین مقالات شامل ہیں۔ ان میں اس موضوع پر بحث کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ بیدل سے غالب نے کیا کچھ حاصل کیا۔ دو مقالات میں اقبال اور بیدل کا موازنہ کیا گیا ہے۔ باقی مقالات میں مرزا بیدل کے سوانح، شخصیت اور اسلوب اور کلام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خصوصی نظریات و فکر کا مطالعہ بھی ان مقالات میں موجود ہے۔ یہ مقالات نہ صرف بیدل فہمی میں اہم اور ممدومعاون ہیں بلکہ اُردو ادب کے عام قاری کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف