اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 550
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 550
Menu
“تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح اور تزکرے حیات سعدی
کلیاتِ غالب فارسی (جلدسوم) ₨ 440
Back to products
کلامِ غالب کا لسانی و اسلوبیاتی مطالعہ ₨ 660

حیات سعدی

₨ 330

  • الطاف حسین حالی کی ’’حیاتِ سعدی‘‘ کا شمار اُردو کی معرکۃ الآرا تصانیف میں ہوتا ہے۔
  • پہلے باب میں شیخ کی سوانح عمری، دوسرے میں تصنیفات کا تقابلی مطالعہ اور شاعری کی اصناف کا تنقیدی جائزہ شامل ہے۔
  • سرورق پر شیخ سعدی کی تصویر اور پسِ ورق پر شیراز میں ان کے مزار کی تصویر کتاب کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح اور تزکرے
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

شمس العلما مولانا الطاف حسین حالی کی ’’حیاتِ سعدی‘‘ کا شمار اُردو کی معرکۃ الآرا تصانیف میں ہوتا ہے۔ دہلی اور لاہور سے حیاتِ سعدی کے اوّلین ایڈیشن 1886ء اور 1888ء میں ان کی زندگی ہی میں شائع ہوئے۔ اس کے آٹھ سال بعد حیاتِ سعدی کا ایک اور ایڈیشن مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے شائع کیا۔ بعد ازاں مختلف تاجرانِ کتب نے جو ایڈیشن شائع کیے انھیں اگر مجموعۂ اغلاط کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ 1972ء میں مجلس ترقی ادب کے مولانا اسماعیل پانی پتی نے حیاتِ سعدی کے پہلے نسخے کو بنیاد بنا کر جو ایڈیشن مرتب کیا یہ دوبار شائع ہوا۔

ایڈیشن ختم ہونے پر جب اس کتاب کے نئے ایڈیشن کو اشاعتی پروگرام میں شامل کیا گیا تو ملاحظے اور مطالعہ کے بعد اس ایڈیشن میں بھی مختلف نوعیت کی متعدد فاش غلطیاں پائی گئیں۔ چنانچہ حیاتِ سعدی کی نئی تہذیب و تزئین اور تصحیحِ متن میں تقریباً دو سال صرف کیے گئے۔ اب حیاتِ سعدی کا موجودہ ایڈیشن پچھلے، آج تک چھپے، تمام ایڈیشنوں سے امتیازی حیثیت کا حامل ہو گیا ہے۔ کتاب کے مقدمے میں نابغۂ روزگار سعدی شیرازی کے احوال و آثار اور مولانا حالی کے فنِ سوانح نگاری کا محاکمہ کرتے ہوئے مشرق و مغرب میں حالی پر ہونے والے کام کا سیرحاصل تنقیدی و تحقیقی جائزہ لیا گیا ہے۔ مقدمہ کے بعد مرتب کا لکھا ہوا پیش لفظ، حالاتِ مؤلف، دیباچہ اور اعتذار کے عنوانات کے تحت اظہارِ خیال کے بعد صفحہ نمبر تریسٹھ سے حیاتِ سعدی کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے۔ پہلے باب میں شیخ کی سوانح عمری، دوسرے باب میں تصنیفات کا تقابلی مطالعہ اور شیخ کی شاعری کی جملہ اصناف کا تنقیدی جائزہ شامل ہے۔ کتاب کے سرورق پر شیخ سعدی کی تصویر اور پسِ ورق پر شیراز میں اس نابغۂ روزگار کے مزار کی تصویر کتاب کے حسنِ ظاہری میں بھی اضافہ کا باعث ہے۔

Additional information
مصنف

خواجہ الطاف حسین حالی

مرتب

شیخ محمد اسماعیل پانی پتی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

سوانح مولانا روم

سوانح اور تزکرے
₨ 330
  •  زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کی مفصل سوانح عمری ہے۔
  • یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
  • یہ سوانح دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے میں مولانا کے حالات زندگی جبکہ دوسرے میں ان کے کلام پر گفتگو ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مولانا ظفر علی خاں (احوال و آثار)

سوانح اور تزکرے
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نظیر حسین زیدی کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خاں کی زیرِ نگرانی لکھے گئے پی ایچ ڈی کے مقالے کا ایک حصہ ہے۔
  • مولانا ظفر علی خاں نے سرسید اور شبلی نعمانی کے زیرِ نگرانی و تربیت تعلیم مکمل کی اور بحیثیت صحافی اہم خدمات انجام دیں۔
  • اس کتاب میں تاریخی حالات کو حتیٰ المقدور قابلِ اعتماد ذرائع سے حاصل کر کے ایک منظم صورت میں پیش کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)

سوانح اور تزکرے, اخلاق ومعاشرت
₨ 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد دوم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

بہارستانِ ناز

سوانح اور تزکرے
₨ 220
  • ’’بہارستانِ ناز‘‘ اُردو کا اولین تذکرۂ شاعرات ہے جو حکیم فصیح الدین رنج نے 1864ء میں شائع کیا۔
  • حکیم فصیح الدین رنج و طبیب خود ایک قادر الکلام شاعر اور بلند پایہ انشاپرداز تھے اور امراضِ نسواں کے ماہر بھی۔
  • حکیم رنج کے اندازِ تحریر کی شگفتگی و شوخی کتاب کو اُردو کے نثری ادب میں شہ پارے کا مقام عطا کرتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول)

سوانح اور تزکرے, اخلاق ومعاشرت
₨ 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد اوّل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مغربی زبانوں کے ماہر علما

سوانح اور تزکرے
₨ 220
  • ’’مغربی زبانوں کے ماہر علما‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان علما انگریزی زبان و علوم کے مخالف ہرگز نہیں تھے۔
  • اس کتاب ان علما کا ذکر ہے جنھوں نے سرسیّد کے مدرسۃ العلوم سے بھی قبل مغربی زبانوں اور علوم و افکار میں دلچسپی لی۔
  • کتاب مختصر ہونے کے باوجود جامع اور اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور فکرافروز ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مغرب کے اُردو لغت نگار

سوانح اور تزکرے
₨ 165
  • انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد مغربی لغت نگاروں کی اُردو لغات کی تشکیل و تدوین کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
  • دوسری اقوام اور افراد کو ایک نئی زبان سیکھنے کے لیے قواعد اور لغات کی ضرورت درپیش رہتی ہے۔
  • اس کتاب کا مطالعہ اُردو لغت کی تدوین و ارتقاء سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘

سوانح اور تزکرے
₨ 165
  • قائم چاند پوری کے تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘ میں ہر دور کے شعراء کا حال الگ الگ لکھا ہے جو مستند سمجھا جاتا ہے۔
  • اسپرینگر نے قدیم ہندوستانی ادب کی تاریخ لکھنے کے سلسلے میں ’’مخزنِ نکات‘‘ کو سب سے اہم مآخذ قرار دیا ہے۔
  • قائم نے شعر کو پرکھنے کی صلاحیتوں کا خوبی، ہمدردی اور غیرجانبداری سے اس تذکرے میں استعمال کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account