اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 165
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 165
Menu
“مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص انشا کی دوکہانیاں
اٹھارہ سو ستاون: اخبار اور دستاویزیں ₨ 440
Back to products
مغربی زبانوں کے ماہر علما ₨ 220

انشا کی دوکہانیاں

₨ 165

  • سیّد انشا نے دو کہانیاں لکھیں اور دونوں کہانیوں میں کچھ نثری تجربے کیے گئے ہیں۔
  • اظہار کی پابندیاں عاید کرکے ان پر عبور پا کر اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانا سیّد انشا کا خاص شوق تھا۔
  • ان کہانیوں میں تجربہ برائے تجربہ نہیں بلکہ یہ کہانیاں واردات کی خاصیت کی رعایت سے ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

انشا کی دوکہانیاں (رانی کیتکی کی کہانی، سلکِ گوہر)

انشا اللہ خاں انشا سے بطور شاعر کے تو سب خوب شناسا چلے آتے ہیں مگر افسانہ نگار انشا پر ایک لمبے عرصے تک پردہ پڑا رہا۔ محققوں نے بالآخر پردہ کشائی کی اور انشا نے جو دو کہانیاں لکھی تھیں، انہیں تحقیق کر کے برآمد کر لیا گیا۔ ’’رانی کیتکی کی کہانی‘‘ کو مولوی عبدالحق نے برآمد کیا اور ’’سلک گوہر‘‘ کو مولانا امتیاز علی عرشی نے کھود نکالا۔ تحقیق کے بعد کی منزل یہ ہے کہ جس تحریر کو دریافت کیا گیا ہے، اسے جانچا پرکھا جائے اور اس کی ادبی قدر و قیمت کا تعین کیا جائے۔ انشا کی دو کہانیوں کے سلسلے میں ہنوز یہ منزل نہیں آئی ہے۔ ان دونوں کہانیوں کا ذکر ہنوز ایک تحقیقی کارنامے کے طور پر کیا گیا ہے۔

سیّد انشا نے دو کہانیاں لکھیں: ’’سلک گوہر‘‘ اور ’’داستان رانی کیتکی اور کنور اودے بھان کی‘‘۔ دونوں کہانیوں میں کچھ تجربے کیے گئے ہیں۔ ’’سلک گوہر‘‘ میں غیر منقوط نثر لکھنے کا تجربہ ہے، جبکہ ’’رانی کیتکی کی کہانی‘‘ میں عربی و فارسی کے الفاظ کی آمیزش کے بغیر خالص اُردو لکھنے کا تجربہ ہے۔ اپنے اوپر اظہار کی پابندیاں عاید کرنا اور ان پابندیوں پر عبور پا کر اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانا، یہ سیّد انشا کا خاص شوق تھا۔ لیکن سیّد انشا نے یہ کہانیاں محض اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانے کے لیے نہیں لکھی تھیں بلکہ اندر کا تقاضا تھا جس نے اُنھیں یہ کہانی لکھنے پر مجبور کیا اور جو نثری تجربے ان کہانیوں میں کیے گئے ہیں وہ بھی اسی اندر کے تقاضے کا نتیجہ ہیں۔ گویا یہ تجربہ برائے تجربہ نہیں بلکہ واردات کی خاصیت کی رعایت سے ہیں۔ یہ کتاب اُردو ادب کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ ساتھ عام شائقین کے لیے بھی اہم ہے۔ کتاب کے آخر میں مشکل الفاظ کا مختصر فرہنگ دیا گیا ہے۔

Additional information
مصنف

انشا ء اللہ خاں انشا

مرتب

انتظار حسین

Shipping & Delivery

Related products

Compare

خرد افروز (ترجمہ : عِیارِ دانش)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 220
  • پیش نظر فورٹ ولیم کالج کے شعبہ تالیف و ترجمہ میں حفیظ الدین احمد کی تالیف کردہ کتاب ’’خرد افروز‘‘ ہے۔
  • ’’خردافروز‘‘ سنسکرت کی مشہور ’’پنچ تنتر‘‘ جس کا عربی ترجمہ ’’کلیہ دمنہ‘‘ کے نام سے ہوا، کا جزوی خلاصہ ہے۔
  • اس میں جانوروں کی زبانی آدابِ معاشرت، تدبیرِ منزل اور دنیا میں اچھے سے زندگی گزارنے کی قوانین بتائے گئے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ملک العزیز ورجنا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 440
  • ملک العزیز ورجنا اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے۔
  • عبدالحلیم شرر نے اس ناول میں رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
  • بیس ابواب پر پھیلے ناول میں ہر باب کا اختتام کہانی کو اگلے باب سے نہایت مہارت سے مربوط رکھ کر دلچسپ بناتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • مشہور فارسی قصہ تاج الملوک اور گل بکاولی کے فارسی قصے کو نہال چند لاہوری نے نثری قالب میں ڈھالا ہے۔
  • اس کتاب میں طرزِ بیان سادہ اور سلیس نہیں بلکہ فارسی تراکیب سے فارسیت چھائی ہوئی ہے۔
  • نہال چند لاہوری کی یہ تالیف ’’مذہبِ عشق‘‘ اُردو ادبیاتِ عالیہ کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاج کے افسانے

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
سید امتیاز علی تاج کے علمی و ادبی کام پر ڈاکٹر سلیم ملک کو اختصاص حاصل ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی سطح کا تحقیقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی غیر مطبوعہ اور غیر مدون تحریروں کو اردو ادب کے قارئین تک پہنچانے کا کام بخوبی کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ہمیں ان کی ادبی شخقیت کے ایک نئے زاویے سے روشناس کروا رہی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شریر کی کہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
شریر کی کہانیاں'' بیتال پچیسی مظہر علی ولا کی تصنیف ہے اور اس کی مرتبہ گوہر نوشاہی ہیں۔'' اس میں ٢٥ کہانیاں شامل ہیں۔ جو ایک بھوت پریت (بیتال) ایک راجہ (بکر ماجیت) کے درمیان مکالمے سے جنم لیتی ہیں۔ ان کہانیوں کی ایک فلسفیانہ حیثیت بھی ہے۔ ١٨٠٣ میں فروٹ ولیم کالج کلکتہ کے اردو نصاب کے لیے نامور ادیب اور شاعر مظہر علی ولا نے سنسکرت سے آسان اردو میں ڈھالا۔ صفحات کی تعداد ایک سو چھیالیس ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

باغِ اردو

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 220
یہ کتاب "باغِ اردو" گلستانِ سعدی کا آزاد اور مستند ترجمہ ہے۔ جسے میر شیر علی افسوس نے بڑی عرق ریزی سے مکمل کیا ہے۔ اس کے مرتب احمد رضا ہیں۔ یہ کتاب 256 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ ترجمہ نہایت عام فہم زبان میں کیا گیا ہے تا کہ قاری اس سے مکمل مستفید ہو سکے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانۂ عجائب

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 770
  • مرزا رجب علی بیگ سرور کی ’’فسانۂ عجائب‘‘ مختصر داستانوں کے سلسلے کی مشہور کتاب ہے۔
  •  دبستانِ لکھنؤ کی اس نمائندہ تصنیف کی حیثیت صرف ادبی نہیں، تاریخی بھی ہے۔
  •  زیرِ نظر اڈیشن رشید حسن خاں کے تیس سالہ تجربے اور آٹھ سالہ غیرمعمولی محنت و دیدہ ریزی کا نتیجہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اخوان الصفا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’اِخوانُ الصفا‘‘ دنیا کی قدیم اور ہمیشہ زندہ رہنے والی عالمگیر شہرت کی حامل کتاب ہے۔
  • یہ کتاب جو عربی میں ہے کس نے لکھی اور کب شائع ہوئی اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
  • اس کتاب سے ایک پرچہ امتحان لیا جاتا تھا، جس میں کامیاب ہونا لازمی شرط تھی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account