اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص آرایشِ محفل
گلزارِ نسیم (مثنوی) ₨ 880
Back to products
مولانا غلام رسول مہر: حیات اور کارنامے ₨ 385

آرایشِ محفل

₨ 275

  • حیدر بخش حیدری نے قصہ حاتم طائی کو فارسی سے اُردو میں ’’آرائش محفل‘‘ کے نام سے ترجمہ کیا۔
  • مصنف نے اس میں بہت سی کمی بیشی کی ہے، اس لیے یہ ایک تالیف یا تالیفی ترجمہ ہے۔
  • یہ داستان اپنے وقت کی تہذیب و ثقافت گفتار و رفتار اوراپنے عہد کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

جان گلکرسٹ نے جب فورٹ ولیم کالج کا افتتاح کیا تو اس نے بڑے پیمانے پر ترجمے کا کام شروع کرایا۔ جس کے نتیجے میں سید حیدر بخش حیدری نے حاتم طائی کے قصہ جو کہ اصلا فارسی زبان میں تھا کو ’’آرائش محفل‘‘ کے نام سے اردو زبان میں (1801ء) ترجمہ کیا اور نہ صرف ترجمہ کیا بلکہ اپنی طرف سے بھی اس میں کمی و بیشی کی۔ چنانچہ ’’آرائیشِ محفل‘‘ کو محض ترجمہ قرار دینا درست نہیں، بلکہ اس کی حیثیت ایک تالیف یا تالیفی ترجمے کی ہے۔ اس اعتبار سے ’’آرائشِ محفل‘‘ کی حیثیت حیدری کے دوسرے داستانوی تراجم سے ممیز اور ممتاز ہو جاتی ہے۔ سیّد حیدر بخش حیدری کی یہ تالیف اُردو زبان میں ہر دو پہلوئوں یعنی موضوع اور اسلوب کے لحاظ سے خاص اہمیت کی حامل ہے۔ آرائشِ محفل کا اسلوب سادہ، صاف اور رواں ہونے کے باوجود بے کیف اور ادبیت سے کورا نہیں ہے۔ بلکہ اس میں شاعرانہ رنگ آمیزیاں اور رنگین عبارت آرائیاں بھی پائی جاتی ہیں اگرچہ کم کم ہیں۔ ’’آرائشِ محفل‘‘ کی داستان میں شہزادی کے ذریعے کیے گئے سات سوالات کے جوابات ہیں جن کو حاتم طائی نے پورا کرنے کے لیے دور دراز کا سفر کیا۔ سوالات یہ تھے (1) ایک بار دیکھا ہے دوسری دفعہ کی ہوس ہے، (2)نیکی کر اور دریا میں ڈال، (3) کسی سے بدی نہ کر اگر کرے گا تو وہی پاوے گا، (4)سچ کہنے والے کو ہمیشہ راحت ہے، (5) کوہِ ندا کی خبر لاوے، (6) وہ موتی جو مرغابی کے انڈے برابر بالفعل موجود ہے اس کی جوڑی پیدا کرے، (7) حمام بادگرد کی خبر لاوے۔ داستان اخلاقی مطالب سے پر اور نیکی کے لئے تشویق دلاتی ہے اس کی عبارت سلیس اور داستانی ہے۔ واقعات میں بہت زیادہ الجھاؤ نہیں ہے۔ داستان اپنے وقت کی تہذیب و ثقافت گفتار و رفتار اوراپنے عہد کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اردو زبان کے شائقین کے لئے آج بھی یہ کتاب افادہ و استفادہ سے خالی نہیں ہے۔ یہ کتاب میر شیر علی افسوس کی آرایشِ محفل سے الگ تصنیف ہے۔

Additional information
مصنف

سید حیدر بخش حیدری

مرتب

سیّد سبطِ حسن

Shipping & Delivery

Related products

Compare

طلسمِ گوہر بار

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 440
  • ’’طلسمِ گوہر بار‘‘ انتہائی دلچسپ داستان ہے جو منیر شکوہ آبادی کی تصنیف ہے۔
  • منیر شکوہ آبادی کمال کے داستان نویس تھے۔ یہ ایک ہوش رُبا داستان ہے۔
  • سائنس فکشن کے زمانے میں فلمی ماحول کا پروردہ قاری داستان میںمختلف کرداروں کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ احمد داؤد

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 660
کلیاتِ احمد داؤد'' احمد داؤد کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔'' احمد داؤد دبستانِ راولپنڈی کے مرکزی حیثیت کے حامل افسانہ نگار ہیں۔ یہ کتاب تین سو چوالیس صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ریاض دلربا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’ریاض دلربا‘‘ ہریانہ کے ادیب منشی گمانی لعل کا ناول ہے، جسے مصنف نے 1832ء میں تصنیف کیا تھا۔
  • کچھ نقاد اسے اُردو کا پہلا ناول ، جبکہ بعض اسے داستان قرار دیتے ہیں۔
  • ریاض دلربا کی نثر عالمانہ ہے، اس میں سبھی کردار ایک ہی لہجے میں گفتگو کرتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ملک العزیز ورجنا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 440
  • ملک العزیز ورجنا اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے۔
  • عبدالحلیم شرر نے اس ناول میں رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
  • بیس ابواب پر پھیلے ناول میں ہر باب کا اختتام کہانی کو اگلے باب سے نہایت مہارت سے مربوط رکھ کر دلچسپ بناتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

توتا کہانی

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
'توتا کہانی' کے مصنف حیدر بخش حیدری ہیں۔ توتا کہانی ہندی الاصل قصہ ہے۔ اس کی بنیاد سنسکرت کی کتاب 'شک سپ تتی' ہے۔ اس کے معنی ہیں طوطے کی کہی ہوئی ستر کہانیاں۔ کہا جاتا ہے کہ ١٢٠٠ بکرمی سے پہلے کسی زمانے میں لکھی گئی تھی۔ اس کا فارسی ترجمہ عہدِ مغلیہ سے پہلے ہوا۔ یہ کتاب ایک سو اکہتر صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کانا باتی

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 220
میر باقر علی داستان گو کی چند داستانیں 'کانا باتی' کے نام سے محمد سلیم الرحمن نے ترتیب دی ہیں۔ یہ داستانیں داستان گوئی کے فن کو متعارف کروانے کا کام بخوبی کر رہی ہیں۔ قارئین نوے صفحات پر مبنی اس کتاب کے مطالعہ سے میر باقر علی داستان گو کے فن سے بخوبی متعارف ہو سکتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 385
یہ کتاب 'فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت' ٢٦٠ صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جسے مقبولیتِ عامہ حاصل ہوئی۔ جسے عورتیں اپنے بچوں کو سونے سے پہلے سنایا کوتی تھیں۔ رجب علی بیگ سرور ایک صاحبِ اسلوب نثر نگار ہیں۔ ان کا مشاہدہ حیرت انگیز اور تخیل کی اڑان بے مثال ہے۔ سراپہ نگاری پر خاص قدرت رکھتے تھے۔ رجب علی بیگ کی کردار نگاری میں سب سے بنیادی بات کرداروں کی نفسیاتی گرہیں کھولنے کا عمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

باغ و بہار

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 880
  • میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
  • یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
  • باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account