اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 605
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 605
Menu
“آرایشِ محفل” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص ملک العزیز ورجنا
پیرس کا کرب ₨ 220
Back to products
منتخب مراثی دبیر ₨ 770

ملک العزیز ورجنا

₨ 440

  • ملک العزیز ورجنا اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے۔
  • عبدالحلیم شرر نے اس ناول میں رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
  • بیس ابواب پر پھیلے ناول میں ہر باب کا اختتام کہانی کو اگلے باب سے نہایت مہارت سے مربوط رکھ کر دلچسپ بناتا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

اُردو ناول نگاری کی روایت میں عبدالحلیم شرر کو اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار کا مقام حاصل ہے۔ ملک العزیز ورجنا، عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے جو مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام کئی سال پہلے نسخ ٹائپ میں شائع ہوا تھا۔ اب یہ ناول مجلس ترقی ادب نے خطِ نستعلیق میں کمپوز کرا کر شائع کیا ہے۔ ابتدا میں ممتاز منگلوری کا لکھا ہوا مقدمہ اڑتیس صفحات کو محیط ہے۔ جس میں اُنھوں نے تاریخی ناول نگاری کے جملہ خصائص اور لوازم کی روشنی میں شرر کے مذکورہ ناول، ملک العزیز ورجنا کے فنی محاسن پر بحث کی ہے اور شرر کی تاریخ سے آگہی اور ناول میں تاریخی شواہد اور حسن و عشق کے عناصر کی نشاندہی کی ہے۔ بقول ان کے شرر نے ’’ملک العزیز ورجنا کے رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔‘‘ مرتب نے اس ناول کے بارے میں پروفیسر سیّد وقار عظیم کے اس قول سے استنباط کیا ہے کہ ملک العزیز ورجنا راہِ فن کی روشن شمع ہے۔ مقدمے کے اختتام پر حواشی کی فہرست سے پتا چلتا ہے کہ مرتب نے اپنے موقف کے استحکام و استناد کے لیے کس قدر محنت کی ہے۔ ناول کے آغاز میں ’’ہمارا جدید ناول‘‘ کے عنوان سے شرر کا لکھا ہوا پیش لفظ بھی شاملِ کتاب ہے جس میں شرر نے اس خاص قصے کو ناول کے لیے انتخاب کرنے کی افادیت اور وجہ بیان کی ہے۔ آخر میں اُنھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا یہ ناول قوم کے لائق لوگوں کو پسند آئے گا۔ یہ ناول بیس ابواب پر پھیلا ہوا ہے۔ ہر باب کے اختتام پر وہ اگلے باب میں کہانی کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے نہایت مہارت کے ساتھ دلچسپی کا سامان پیدا کرتے ہیں۔

Additional information
مصنف

مولانا عبدالحلیم شرر لکھنوی

مرتب

ممتاز منگلوری

Shipping & Delivery

Related products

Compare

نقلیات

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • اس کتاب ’’نقلیات‘‘ میں عوام الناس میں مقبول مختصر کہانیاں شامل جنہیں نقلیں کہا گیا ہے۔
  • یہ کتاب فورٹ ولیم کالج کے تحت انگریزی کو مقامی زبان و کلچر سکھانے کے لیے لکھی گئی۔
  • اس کتاب میں 108 نقلیں یا Tales یا کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سروشِ سخن

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • یہ داستان فخرالدین سخن نے فرصت کے لمحات میں نام و نمود کے لیے اپنی فطری طبعیت کے زیرِاثر لکھی۔
  • سروشِ سخن کا پلاٹ گٹھا ہوا، کوئی مقام قابلِ اعتراض نہیں اور ہر واقعہ مرکزی واقعے سے جڑا ہوا ہے۔
  • بحیثیتِ مجموعی یہ داستان اُردو داستانوں کی صفِ اوّل میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

خرد افروز (ترجمہ : عِیارِ دانش)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 220
  • پیش نظر فورٹ ولیم کالج کے شعبہ تالیف و ترجمہ میں حفیظ الدین احمد کی تالیف کردہ کتاب ’’خرد افروز‘‘ ہے۔
  • ’’خردافروز‘‘ سنسکرت کی مشہور ’’پنچ تنتر‘‘ جس کا عربی ترجمہ ’’کلیہ دمنہ‘‘ کے نام سے ہوا، کا جزوی خلاصہ ہے۔
  • اس میں جانوروں کی زبانی آدابِ معاشرت، تدبیرِ منزل اور دنیا میں اچھے سے زندگی گزارنے کی قوانین بتائے گئے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 385
یہ کتاب 'فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت' ٢٦٠ صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جسے مقبولیتِ عامہ حاصل ہوئی۔ جسے عورتیں اپنے بچوں کو سونے سے پہلے سنایا کوتی تھیں۔ رجب علی بیگ سرور ایک صاحبِ اسلوب نثر نگار ہیں۔ ان کا مشاہدہ حیرت انگیز اور تخیل کی اڑان بے مثال ہے۔ سراپہ نگاری پر خاص قدرت رکھتے تھے۔ رجب علی بیگ کی کردار نگاری میں سب سے بنیادی بات کرداروں کی نفسیاتی گرہیں کھولنے کا عمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جامع الحکایاتِ ہندی (سیرِ عشرت)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • یہ کتاب عوفی کی تالیف ’’جوامع الحکایات‘‘ کے دس ابواب میں سے چند منتخب حکایات کا ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب کے انتخابات مختلف ادوار اور ممالک میں طلباء کی تربیت کے لیے نصاب میں شامل رہے ہیں۔
  • ڈاکٹر محمد باقر نے شیخ صالح محمد عثمانی کے ترجمے کو اس کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر مرتب کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • مشہور فارسی قصہ تاج الملوک اور گل بکاولی کے فارسی قصے کو نہال چند لاہوری نے نثری قالب میں ڈھالا ہے۔
  • اس کتاب میں طرزِ بیان سادہ اور سلیس نہیں بلکہ فارسی تراکیب سے فارسیت چھائی ہوئی ہے۔
  • نہال چند لاہوری کی یہ تالیف ’’مذہبِ عشق‘‘ اُردو ادبیاتِ عالیہ کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاج کے افسانے

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
سید امتیاز علی تاج کے علمی و ادبی کام پر ڈاکٹر سلیم ملک کو اختصاص حاصل ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی سطح کا تحقیقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی غیر مطبوعہ اور غیر مدون تحریروں کو اردو ادب کے قارئین تک پہنچانے کا کام بخوبی کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ہمیں ان کی ادبی شخقیت کے ایک نئے زاویے سے روشناس کروا رہی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

انشا کی دوکہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • سیّد انشا نے دو کہانیاں لکھیں اور دونوں کہانیوں میں کچھ نثری تجربے کیے گئے ہیں۔
  • اظہار کی پابندیاں عاید کرکے ان پر عبور پا کر اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانا سیّد انشا کا خاص شوق تھا۔
  • ان کہانیوں میں تجربہ برائے تجربہ نہیں بلکہ یہ کہانیاں واردات کی خاصیت کی رعایت سے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account