اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

مومن

500 

  • یہ کتاب حکیم مومن خاں مومن کے حالاتِ زندگی اور ان کے کلام پر تنقیدی مواد پر مشتمل ہے۔
  • کتاب کے حرفِ اوّل میں ہندوستان کے آخری بادشاہوں کے حالات و ماحول کا ذکر ہے۔
  • مومن کے عہد، اور ادبی ماحول اور ان کے کلام کا تنقیدی جائزہ بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 1972

ڈسکرپشن

پیشِ نظر کتاب مرزا غالب کے ہم عصر، جدتِ ادا کے حامل معروف شاعر حکیم مومن خاں مومن کے حالاتِ زندگی اور ان کے کلام پر تنقیدی مواد پر مشتمل ہے جسے مجلس ترقی ادب سے وابستہ محقق کلب علی خاں فائق نے تالیف کیا تھا۔ موجودہ ایڈیشن نستعلیق میں کمپوز کروا کر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کے حرفِ اوّل میں صفحہ 7 سے 43 تک ہندوستان کے آخری لڑی میں بادشاہوں؛ عالمگیر ثانی، شاہ عالم ثانی، ابوالنصر مُعین الدین اکبر ثانی، محمد سراج الدین ابو ظفر بہادر شاہ کے ادوار کے سیاسی و سماجی حالات، اقتصادی صورتِ حال، مذہبی حالات اور علمی و ادبی ماحول کا ذکر ہے۔

کتاب کے بعد پہلے باب میں مومن کے ابتدائی حالاتِ زندگی، دوسرے باب میں مومن کے مکمل حالاتِ زندگی کا تفصیلی تذکرہ ہے۔ تیسرے باب میں مومن کی شعری اور نثری اُردو و فارسی، مطبوعہ و غیرمطبوعہ تصانیف کا ذکر ہے۔ چوتھا باب مومن کے شاگردوں کے احوال سناتا ہے۔ پانچویں باب میں احباب و معاصرین کا الگ الگ فصول کے تحت تذکرہ کیا گیا ہے۔ چھٹے باب میں مومن کی شخصیت اور مختلف مراتب کا فنی سطح پر جائزہ لیا گیا ہے۔ اسی باب کے ذیل میں مومن اپنے اشعار کی روشنی میں، مومن کے بعض سوانح نگار، حیاتِ مومن اور اس کا مقام، مآخذ اور فہرست غزلیاتِ مومن کا ردیف وار تنقیدی جائزہ شامل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مومن کے عہد، معاصرین، سماجی و اقتصادی حالات اور ادبی ماحول کا پتا چلتا ہے۔ نیز مومن کے کلام کا تنقیدی جائزہ بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔

اضافی معلومات

مصنف