اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

نفسیاتی تنقید

385 

  • کتاب ’’نفسیاتی تنقید‘‘ ڈاکٹر سلیم اختر کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر وحید قریشی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔
  • کتاب کے ابواب میں ماہرینِ نفسیات کے نظریات اور ان کی روشنی میں اصنافِ سخن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
  • آخر میں نفسیاتی تنقید کی مثالیں دے کر تنقید کے طالب علموں کے لیے نفسیاتی تنقید کا موضوع قابلِ فہم بنا دیا ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2192

ڈسکرپشن

ڈاکٹر سلیم اختر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کتاب نفسیاتی تنقید (ان کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اُنھوں نے ممتاز نقاد اور محقق ڈاکٹر وحید قریشی کی رہنمائی میں مکمل کیا تھا) طلبہ و اساتذہ میں یکساں مقبول ہے۔ پیش لفظ میں اُنھوں نے تحقیق کے طریقۂ کار کی وضاحت کی ہے۔ عالمی ادب کے تتبع میں اُردو ادب میں بھی تنقید کا موضوع ایک باقاعدہ مضمون کا درجہ رکھتا ہے چنانچہ اس کا مطالعہ بھی تنقید کی مختلف جہتوں میں کیا جاتا ہے۔ ان جہات میں نفسیاتی تنقید کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ مجلس کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی اس کتاب کے دونوں ایڈیشن خطِ نسخ میں تھے۔ ایک عرصے سے یہ کتاب بازار میں نایاب تھی چنانچہ اب تیسری بار خطِ نستعلیق میں کمپوز کروا کر شائع کی گئی ہے۔ کتاب ابھی چھپائی کے مراحل میں تھی کہ ڈاکٹر صاحب داغِ مفارقت دے گئے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں نفسیاتی تنقید کے ابتدائی نقوش اور فرائڈ، ادب اور لاشعور، تنقید اور اجتماعی لاشعور، انفرادی نفسیات کی انتقادی اہمیت، نفسیاتی تنقید کے اہم مباحث، نفسیاتی تنقید کا طریقِ کار، نفسیاتی تنقید کی عملی مثالیں کے عنوانات سے مفصل ابواب قائم کیے ہیں۔ ان ابواب میں ماہرینِ نفسیات کے نظریات اور ان کی روشنی میں اصنافِ سخن کا جائزہ لیا گیا ہے اور آخر میں نفسیاتی تنقید کی مثالیں دے کر تنقید کے طالب علموں کے لیے نفسیاتی تنقید کا موضوع قابلِ فہم بنا دیا ہے۔ کتاب کے آخری صفحات پر اصطلاحات کے تراجم اور جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، ان کی فہرست دی گئی ہے۔

اضافی معلومات

مصنف