اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

معاشرے پر سائنس کے اثرات

220 

  • یہ کتاب برٹرنڈرسل کے سائنس و ٹیکنالوجی کے معاشرے پر اثرات کے بارے میں لیکچرز سے ترتیب دی گئی ہے۔
  • برٹرنڈرسل کے نزدیک سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاشرے پر انقلابی اثرات بہت واضح ہیں۔
  • 1950ء میں برٹنڈرسل نے نوٹ کیا اور بتایا کہ سائنسی ایجادات کے بہت سے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2353

ڈسکرپشن

برٹرنڈرسل کے نزدیک سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاشرے پر انقلابی اثرات بہت واضح ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نے دُنیا کی حالت بہت تیزی سے بدل دی ہے۔ انسان کو بہت زیادہ طاقتور بنا دیا ہے کہ وہ زمین کے حصار سے باہر نکلنے کے قابل ہو گیا ہے۔ مہینوں کے سفر چند گھنٹوں میں طے کر سکتا ہے۔ بڑے بڑے مسائل کا حل منٹوں میں نکل آتا ہے۔ عام طور پر یہی کہا جاتا اور دیکھا بھی گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاشرے پر اثرات مثبت اور اچھے ہیں لیکن 1950ء میں برٹنڈرسل نے نوٹ کیا اور بتایا کہ سائنسی ایجادات کے بہت سے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ سائنس کے منفی اثرات معاشرے کے لیے نہ صرف یہ کہ خطرہ ہیں بلکہ انسانیت کے لیے بھی تباہ کُن ہو سکتے ہیں۔ البتہ یہ ممکن ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کو ختم یا کم کیا جا سکے تاکہ اس کے صرف مثبت اثرات سے انسانیت کو فائدہ ہو۔ رسل دلیل دیتا ہے کہ دُنیا کی بہتری سائنس صرف اسی صورت میں کر سکتی ہے کہ اگر طاقت کا توازن برقرار رکھا جائے یعنی طاقت کا توازن یک قطبی نہیں ہونا چاہیے، اسی طرح آبادی کی پیداوار زیادہ نہ ہو بلکہ وسائل اور آبادی کے توازن میں ہم آہنگی ہونا بہت ضروری ہے اور جنگ کو ترک کر دیا جائے یعنی دُنیا میں صرف امن ہی امن ہو اور جنگ کے امکانات کو بھی ختم کر دیا جائے۔ رسل کے نزدیک اگرچہ یہ سب کچھ ہونا بہت مشکل ہے، پھر بھی وہ پُراُمید ہے اور خیال کرتا ہے کہ آخرکار انسانی فہم و فراست انسانی مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوگی اور آخرکار دلیل کا راستہ اپنائے گی۔ یہ کتاب برٹرنڈرسل کے آکسفرڈ کے رسکن کالج میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاشرے پر اثرات کے بارے میں دیے ہوئے لیکچروں سے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ کل سات لیکچرز ہیں جن میں سے تین لیکچر بعد میں کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں بھی دیے گئے۔ اس کتاب کا آخری باب لائڈ روبرٹس لیکچر ہے، جو رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن میں 29؍ نومبر 1949ء کو دیا گیا۔

اضافی معلومات

مصنف

مترجم

بشیر احمد چشتی