اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

کلاسکی ادب کی فرہنگ

880 

  • کلاسیکی ادب کی یہ فرہنگ اُردو کے نامور محقق، نقاد اور ماہرِ متونیات رشید حسن خاں کی مرتّبہ و مدوّنہ ہے۔
  • رشید حسن خاں نے اس فرہنگ کو تین جلدوں میں مرتب کرنے کا ارادہ کیا تھا مگر زندگی نے وفا نہ کی۔
  • اس فرہنگ کی تیاری میں اُصولِ تدوین کی مکمل پابندی کی گئی ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2236

ڈسکرپشن

کلاسیکی ادب کی یہ فرہنگ بھی اُردو کے نامور محقق، نقاد اور ماہرِ متونیات رشید حسن خاں کی مرتّبہ و مدوّنہ ہے۔ کلاسیکی ادب کی فرہنگ کے توسط سے سینکڑوں بھولے بسرے الفاظ کو نئی زندگی ملی ہے۔ رشید حسن خاں نے یہ فرہنگ انجمن ترقی اُردو (ہند) کی درخواست پر تین جلدوں میں مرتب کرنے کا ارادہ باندھا تھا۔ ابھی ایک ہی جلد شائع ہوئی تھی کہ وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ فرہنگ نویسی میں اس پائے کا عالمانہ اور محققانہ کام، ڈاکٹر خلیق انجم کے بقول، اُردو میں پہلی بار ہوا ہے۔ اس فرہنگ کی تیاری میں اُصولِ تدوین کی مکمل پابندی کی گئی ہے۔ رشید حسن خاں نے ’’ابتدائیہ‘‘ میں اس فرہنگ کا تخصص بیان کیا ہے نیز پیشِ نظر فرہنگ میں تلفظ اور اعراب و علامات و رموزِ اوقاف کے بارے میں اور بعض الفاظ کے مروجہ معنوں اور متعلقہ متن میں مراد لیے گئے معنوں کی مع حوالہ جات اور امثال وضاحت کر دی گئی ہے۔ فرہنگ کا آغاز الف بائی ترتیب (الف ممدودہ سے) سے ہوتا ہے۔ اس فرہنگ میں پانچ کلاسیکی متون، فسانۂ عجائب، باغ و بہار، مثنوی گلزارِ نسیم، مثنویاتِ شوق، مثنوی سحر البیان سے اعتنا کیا گیا ہے۔ الفاظ و تراکیب اور محاورات کے مفہوم و معانی جن فرہنگوں یا اشعار سے مستعار و مشتق ہیں ان کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں تاکہ کلاسیکی ادب کے قاری کو معانی تلاش کرتے وقت مشکل نہ ہو۔ رشید حسن خاں نے پاکستان میں اپنی کتب کے حقوق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کو عطیہ کر دیے تھے۔ انھی کے توسط اور اجازت سے مجلس نے یہ کتاب پہلی بار جون 2013ء میں شائع کی تھی۔ پیشِ نظر اس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو سات سو پندرہ صفحات پر مشتمل ہے۔

اضافی معلومات

مصنف