اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

9 items ₨ 2,695
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
9 items ₨ 2,695
Menu
“کلیاتِ میر (جلد دوم)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیات جرأت (جلد اول)
کلیات ذوق ₨ 440
Back to products
کلیات نسیم ₨ 220

کلیات جرأت (جلد اول)

₨ 330

  • یہ کتاب پرفیسر اقتدا حسن کی مرتبہ ’’کلیاتِ جرأت‘‘ کی جلد اوّل ہے، جس میں غزلیات ردیف ا تا ن ہیں۔
  • جرأت کی مقبولیت کی وجہ سے ان کے کلام کے قلمی نسخے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔
  • جرأت کے کلام میں فصاحت و بلاغت اور محاورہ خلائق میں مقبولیت کی وجہ ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ بات کچھ کم اندوہناک نہیں کہ جرأت جیسے صفِ اوّل کے شاعر کا ’’کلیات‘‘ ابھی تک زیورِ طباعت سے محروم رہا۔ متن کی تیاری میں اس وقت تک کلیاتِ جرأت کے سات مخطوطے اور ایک قلمی دیوان مرتب کے پیشِ نظر رہے ہیں۔ جرأت کی مقبولیت کی وجہ سے ان کے کلام کے قلمی نسخے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ ضخامت کے پیشِ نظر متن کے تین حصے کیے گئے ہیں: (۱) پہلی جلد، جو ردیف الف سے ردیف ن تک، (۲) دوسری جلد ردیف واو سے ردیف یے تک غزلیات اور متفرق اشعار پر مشتمل ہے، (۳) تیسری جلد میں غزلیات کے علاوہ دوسری اصنافِ شعری یعنی رباعیات، مثنویات، قصائد، مسدسات و مخمسات، قطعات وغیرہ ہوں گے۔ متن کی تین جلدوں کے علاوہ ایک چوتھی جلد میں مرتب کے مقدمے اور تینوں جلدوں سے متعلق یکجا اختلافِ نسخ و تعلیقات، فرہنگ، اشاریہ، کتابیات، صحت نامۂ اغلاط وغیرہ پر مشتمل ہو۔

قلندر بخش جرأت نے میر تقی میر کے طریقے کو اپنایا ہے مگر اس کی فصاحت و سادگی پر ایک شوخی اور بانکپن کا انداز ایسا بڑھایا جس سے پسندِ عام نے شہرت کا دوام بخشا ہے۔ عوام میں کمال کی دھوم مچ گئی اور خواص حیران رہ گئے۔ اُن کی طرز اُنھیں کا ایجاد ہے اور آج تک اُنھیں کے لیے خاص ہے۔ جرأت کے کلام میں فصاحت و بلاغت اور محاورہ خلائق میں مقبولیت کی وجہ ہے۔ فقط حسن و عشق کے معاملات ہیں اور عاشق و معشوق کے خیالات گویا اُس میں شراب ناب کا سرور پیدا کرتے ہیں۔ اُن کی طبیعت غزل کے لیے عین مناسب واقع ہوئی تھی۔ حریف، ظریف، خوش طبع، عاشق مزاج تھے۔ البتہ استعدادِ علمی اور کاوشِ فکری، شاعری کا جزوِ اعظم ہے۔ اُن کی طبیعت بجائے محنت پسند ہونے کے عشرت پسند تھی۔ تعجب یہ ہے کہ زمانے نےشکر خورے کو شکر دے کر تمام عمر قدردان اور نازبردار امیروں میں بسر کر دی۔ مشاعرے میں غزل پڑھتے تو جلسے کے جلسے لوٹ لوٹ جاتے تھے۔ سیّد انشا باہمہ فضل و کمال، رنگارنگ کے بہروپ بدل کر مشاعرے میں دھوم دھام کرتے تھے؛ وہ شخص فقط اپنی سیدھی سادھی غزل میں وہ بات حاصل کر لیتا تھا۔

Additional information
مصنف

قلندر بخش جرأت

مرتب

پروفیسر ڈاکٹر اقتدا حسن

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیاتِ نظام

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • نظامؔ رامپوری دہلوی زبان کا ہیرو ہے لیکن کہیں کہیں مقامی بولی کی جھلک بھی اس کے کلام میں نظر آتی ہے۔
  • نظامؔ اپنی وارفتہ مزاجی کی بدولت مقامی قبولیتِ عامہ کی سند حاصل کرنے کے بعد مستغنی ہو گئے۔
  • نظامؔ معاصرین میں منفرد حیثیت کا مالک اور معاصرین سے ممتاز کرنے والے رنگِ داغ کا بانی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ قائم (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • پرفیسر اقتدا حسن نے قائم چاند پوری کا یہ کلیات مختلف مآخذات سے دیانت و مہارت کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔
  • قائم کا کلام ہر صنفِ سخن غزل، رباعی، قطعہ، مثنوی، قصیدہ، ترکیب بند، تاریخ، ہجو، مثنوی وغیرہ میں موجود ہے۔
  • کلیاتِ قائم کی دوسری جلد رباعیات، مثنویات، قصائد، اور دیگر اصنافِ مختصر، فارسی کلام اور سلام و مراثی پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ دوم میں دیوانِ دوم کی غزلیات رباعیات اور قطعات شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ششم: دیوانِ ششم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ششم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ششم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد سوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب کلیاتِ میر، دیوانِ میر سوم و چہارم کی تیسری جلد ہے۔
  • دیوانِ سوم میں 257 اور دیوانِ چہارم میں 222 غزلیں شامل ہیں۔ غزلیات حروفِ تہجی کے اعتبار سے دی گئی ہیں۔
  • فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوانِ نواب محبت خان

کلاسیکی شاعری
₨ 500
  • میر و سودا کے ہم عصر نواب محبت خاں کا یہ ’’دیوانِ محبت خاں‘‘ پرتو روہیلہ کی فکری پرکھ اور فنِ تدوین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
  • مرتب نے ’’پیش گفتار‘‘ (مقدمہ) میں صاحبِ دیوان کے علاقے اور عہد پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا ہے۔
  • دیوان کے قاری کو ہر دوسرا شعر لسانی نشست و برخاست اور فنی ہنر جوئی میں موجزن محسوس ہوتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد چہارم: دیوانِ چہارم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد چہارم ہے جو مصحفی کے دیوانِ چہارم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تہذیب الاخلاق

کلاسیکی شاعری
₨ 165
  • محکمۂ تعلیم کے 1890ء کے رزولیوشن کی تکمیل کے لیے مولوی ذکاء اللہ نے اخلاقیات پر کتابیں لکھیں۔
  • ’’تہذیب الاخلاق‘‘ ہندو مت کی علمِ اخلاق کی کتابوں سے ماخوذ ہے۔
  • ان کتابوں میں ایسی باتوں کا التزام کیا گیا جو تمام قوموں میں قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتی ہوں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
9 items Cart
My account