اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

روحِ بیدل

440 

  • یہ کتاب میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن، شاعری اور ان کے سیرت و سوانح بارے معلومات فراہم کرتی ہے۔
  • کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی اور جمالیاتی علامت وغیرہ کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔
  • کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2239

ڈسکرپشن

میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن اور اُن کی شاعری پر اپنے عہد کے اثرات کا احاطہ کرتی ہوئی یہ کتاب بیدلؔ کی سیرت اور سوانح کے بارے میں بھی سیر حاصل معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی، جمالیاتی علامت اور لفظیات اور معنی خیز علائم کے بیان کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے ہیں۔ کتاب کے آخری 86 صفحات ضمائم پر مشتمل ہیں۔ ان ضمیموں میں تذکرہ بیدل، لعل کنور، بیدل کا ایک غیرمطبوعہ مخمس، فرہنگِ اصطلاحات اور کتابیات کے ساتھ ساتھ اشاریہ بھی شامل ہے۔ کتاب کے آغاز میں ڈاکٹر عبدالغنی نے حرفِ اوّل کے عنوان سے بھرپور مقدمہ بھی لکھا ہے۔ اس میں وہ بیدل پر زیرِ نظر تحقیقی کام کے بارے میں بتاتے ہیں اور اس کتاب میں شامل مقالات کے بارے میں اپنے تحقیقی سفر کی روداد بھی بیان کرتے ہیں اور کتاب کے نام ’’روحِ بیدل‘‘ کے انتخاب کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔ اس کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔ اس لیے اگر اس کتاب کو اسم بامسمیٰ کہا جائے تو مناسب ہوگا۔ کتاب کا انتساب مصنف نے ابوالبرکات سیّد محمد فضل شاہ، سجادہ نشین جلال پور، جہلم اور امیر حزب اللہ دام اللہ برکاتہم کے نام کیا ہے۔

اضافی معلومات

مصنف