اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 440
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 440
Menu
“کلیاتِ سودا (جلد دوم: قصاید)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیاتِ ناسخ (جلد اول: دیوانِ اول)
مرقعِ غالب ₨ 550
Back to products
کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ اول) ₨ 330

کلیاتِ ناسخ (جلد اول: دیوانِ اول)

₨ 330

  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، پہلی جلد میں دیوانِ اوّل کی صرف غزلیات (تعداد 313) (ردیف الف تا ھ) ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

شیخ امام بخش ناسخ اردو غزل میں ایک عہد ساز شخصیت کا نام ہے۔ ان کو شاعری کے لکھنو اسکول کا بانی کہا جاتا ہے۔ ناسخ اپنی شاعری میں لفظوں کے نئے نئے تلازمے تلاش کرکے ان کے لیے نئے استعارے وضع کرتے ہیں وہ بے جوڑ الفاظ میں اپنی صناعی سے ربط پیدا کرکے قاری کو اک حیرت آمیز مسرت سے دوچار کرتے ہیں۔ ان کی بلند آہنگی ذہنوں کو متاثر کرتی ہے۔ وہ اپنی خیال آفرینی میں بھاری بھر کم الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ ان کی خاص توجہ لفظوں سے مضمون پیدا کرنے پر تھی لفظ ثقیل ہے تو ہوتا رہے، مضمون رکیک ہے تو ان کی بلا سے۔ یہ اندازِ بیاں اپنی بہترین شکل میں ’’معنی آفرینی‘‘ اور ’’تلاش مضمون تازہ‘‘ کی سند پاتا ہے جبکہ اپنی بدترین صورتوں میں رکیک اور مبتذل ٹھہرتا ہے۔ ناسخ نے عربی کے ثقیل الفاظ اپنے کلام میں استعمال کرکے اپنی شاعری کو فصاحت کے مسلمہ معیاروں سے نیچے گرا دیا۔ زبان کے تیوروں اور اظہار کے پینتروں کے معاملے میں ناسخ کی ایک اپنی انفرادیت ہے جس کا مطالعہ تاریخ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔

امام بخش ناسخ صاحبِ دیوان شاعر ہیں۔ ان کی شاعری میں لفظوں کی صحت اور اصولِ شاعری کا کافی خیال کیا گیا ہے۔ انھوں نے زیادہ تر غزلیں کہیں ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور مثنویاں بھی لکھیں ہیں۔ انھوں نے مشکل زمینوں، انمول قوافی اور طویل ردیفوں میں صرف شاعری ہی نہیں کی بلکہ استادی بھی تسلیم کرائی۔ انھوں نے زبان و بیان کے قوانین کی خود پیروی کی اور اپنے شاگردوں سے بھی ان کی پابندی کرائی۔ زیرِ نظر کتاب ناسخ کا کلیات ہے۔ اس کلیات میں ناسخ کے دونوں دیوانوں کو ایک ساتھ پیش پیش کرکے کلیات کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس کلیات کو دیگر قدیم نسخوں کو سامنے رکھ کر مثلا نسخۂ مصطفی 1267ء، مطبع نولکشور، اور محمدی کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ لہٰذا متن میں نسخہ نول کشور 1872ء کو رکھا گیا ہے اور نسخہ مصطفائی (اول دوم) اور نسخۂ مطبع محمدی کے اختلافات کو حاشیے میں درج کیا گیا ہے۔ اس کلیات کو مجلس ترقی ادب لاہور نے دو جلدوں میں شائع کیا ہے، جسے یونس جاوید نے مرتب کیا ہے۔ پہلی جلد میں صرف غزلیات شامل ہیں جن کی تعداد 313 ہے یہ غزلیں ردیف الف سے ردیف ھ تک ہیں۔

Additional information
مصنف

شیخ امام بخش ناسخ

مرتب

یونس جاوید

Shipping & Delivery

Related products

Compare

دیوانِ نواب محبت خان

کلاسیکی شاعری
₨ 500
  • میر و سودا کے ہم عصر نواب محبت خاں کا یہ ’’دیوانِ محبت خاں‘‘ پرتو روہیلہ کی فکری پرکھ اور فنِ تدوین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
  • مرتب نے ’’پیش گفتار‘‘ (مقدمہ) میں صاحبِ دیوان کے علاقے اور عہد پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا ہے۔
  • دیوان کے قاری کو ہر دوسرا شعر لسانی نشست و برخاست اور فنی ہنر جوئی میں موجزن محسوس ہوتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد سوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب کلیاتِ میر، دیوانِ میر سوم و چہارم کی تیسری جلد ہے۔
  • دیوانِ سوم میں 257 اور دیوانِ چہارم میں 222 غزلیں شامل ہیں۔ غزلیات حروفِ تہجی کے اعتبار سے دی گئی ہیں۔
  • فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

افتخار عارف نمبر

کلاسیکی شاعری
₨ 1,000

مجلس ترقی ادب کی جانب سے 'صحیفہ' کا حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والا پرچہ 'افتخار عارف نمبر' ایک شاندار روایت کا تسلسل ہے۔

700 سے زائد صفحات پر مشتمل یہ خصوصی نمبر افتخار عارف کی تخلیقی شخصیت کا بھرپور احاطہ کرتا ہے۔

صحیفہ 'افتخار عارف نمبر' کی قیمت ایک ہزار مقرر کی گئی ہے۔

Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوانِ صبا

کلاسیکی شاعری
₨ 110
  • میر وزیر علی صبا کی شاعری ان کے زمانے کی لکھنوی شاعری کا بہترین نمونہ ہے۔
  • صبا نے آتش کا رنگِ تغزل پسند کیا اور آتش کے شاگردوں میں خوب نام پیدا کیا، خود بھی استاد ہوئے۔
  • صبا کو درجۂ دوم کے شاگردوں میں شمار کرنا، اُس عظیم فنکار کے ساتھ کھلی ناانصافی ہوگی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

روحِ بیدل

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن، شاعری اور ان کے سیرت و سوانح بارے معلومات فراہم کرتی ہے۔
  • کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی اور جمالیاتی علامت وغیرہ کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔
  • کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ دوم میں دیوانِ دوم کی غزلیات رباعیات اور قطعات شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • کلب علی خاں فائق کے مرتب کردہ دیوانِ دوم کی اس جلد میں 392 غزلیں بہ ترتیبِ حروفِ تہجی درج ہیں۔
  • دیوان میں جہاں کہیں حوالہ جات اور وضاحتوں کی ضرورت محسوس کی گئی انھیں پا ورقی درج کیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں میر کی غزلیات کے علاوہ فردیات اور آخر میں غزلیات کا ضمیمہ شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مہتابِ داغ

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ’’مہتابِ داغ‘‘ بلبل ہند، فصیح الملک نواب میرزا داغ دہلوی کے کلام کا مجموعہ ہے۔
  • داغؔ اپنے فکر و فن،شعر و سخن اور زبان و ادب کی تاریخی خدمات کے لئے کبھی فراموش نہیں کئے جائیں گے۔
  • نشاطیہ لب و لہجہ، غیر منافقانہ رویہ اور دہلی کی زبان پر قدرت داغؔ کی مقبولیت کا راز ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account