اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 880
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 880
Menu
“دیوان زادہ” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیات ذوق
مولانا محمد حسین آزاد ₨ 1,100
Back to products
کلیات جرأت (جلد اول) ₨ 330

کلیات ذوق

₨ 440

  • زیرِ نظر کتاب کلیاتِ ذوق ڈاکٹر تنویر احمد علوی نے کئی سال کی محنت کے بعد مرتب کیا ہے۔
  • ڈاکٹر تنویر نے کلیاتِ ذوق کے مرتب کرنے میں انتہائی چھان بین، دقّتِ نظر اور ژرف نگہی سے کام لیا ہے۔
  • تنویر احمد علوی کا تحقیقی و تنقیدی مقدمہ ذوق اور کلام ذوق کو سمجھنے میں بہت حد تک معاون ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

دبستان دہلی میں ذوق کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ محمد ابراہیم نام اور ذوق تخلص تھا۔ ذوق کو عربی فارسی کے علاوہ متعدد علوم موسیقی، نجوم، طب، تعبیر خواب وغیرہ پر کافی دسترس حاصل تھی۔ طبیعت میں جدت و ندرت تھی۔ تمام عمر شعر گوئی میں بسر کی۔ وہ اس عہد کے شاعر ہیں جب اردو شاعری میں الفاظ و تراکیب کی شوخی اور چستی، محاورہ اور روزمرہ کی خوبصورتی اور قدرت زبان کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، اس اعتبار سے ذوق کو اپنی زندگی میں ہی استادی کی خلعت فاخرہ نصیب ہوئی۔ ذوق نے اسی روش کے پیش نظر شاعری کو اپنی خصوصی لوازم سے معطر کیا اور اپنی شاعری کو فکر و خیال کی توانائیوں اور خوبصورتیوں سے مرصع کیا۔ قصیدہ گوئی کے میدان میں ذوق کا ایک اعلیٰ مقام ہے، ان کی غزلیات اور رباعیات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ بقول فراق گورکھپوری ذوق کے کلام میں اردو نے اپنے آپ کو پایا۔ روایتی باتوں کو اتنی سنوری ہوئی اور مکمل شکل میں پیش کر دینا ایک ایسا کارنامہ ہے جسے آسانی کے ساتھ بھلایا نہیں جا سکتا۔

زیرِ نظر کتاب کلیاتِ ذوق ڈاکٹر تنویر احمد علوی نے کئی سال کی محنت کے بعد مرتب کیا ہے۔ تنویر علوی کا اسلوبِ بحث و تحریر قابلِ ستائش ہے۔ وہ کسی پر اعتراض یا تعریض کے روادار نہیں۔ ہر مسئلے کے متعلق جتنے حقائق کا سراغ وہ لگا سکے، اُنھیں اس انداز میں صفحۂ قرطاس پر پھیلا دیتے ہیں کہ خوانندۂ کتاب بے تکلف مطلوب نتیجے پر پہنچ جاتا ہے جو ترتیبِ حقائق کے بعد بالکل بدیہی ہو جاتا ہے۔ پہلے سوانح اور پھر کلیات کے مقدمے میں ڈاکٹر صاحب نے اسی ادبی تحقیق کے طریق کو اپنایا ہے۔ کلیاتِ ذوق کے شروع میں ڈاکٹر صاحب نے اپنے مقدمے میں کلامِ ذوق کے متعلق وہ سب کچھ فراہم کر دیا ہے جو کسی نہ کسی اعتبار سے ضروری اور بہ طور خود غور و فکر کے لیے نفع بخش ہو سکتا تھا۔ ڈاکٹر تنویر احمد نے کلیاتِ ذوق کے مرتب کرنے میں انتہائی چھان بین، تگ و دَو، اہتمامِ تلاشِ جزئیات، دقّتِ نظر اور ژرف نگہی سے کام لیا ہے۔ پہلے کلیات ذوق کو دو جلدوں مرتب کیا گیا تھا۔ لیکن مجلس ترقی ادب لاہور نے جلد اوّل و دوم کی تقسیم تو برقرار رکھی لیکن ایک ہی جلد میں شائع کر دیا ہے تاکہ قارئین کو سہولت رہے۔ جلد اول میں زیادہ تر غزلیات کو پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ جلد دوم کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں ذوق کے قصائد ہیں، دوسرے حصے میں وہ غزلیات و قصائد ہیں جو محمد حسین کی روایت سے ہم تک پہنچے، جبکہ تیسرے حصے میں ذوق کا فارسی کلام ہے۔ اس کے علاوہ تنویر احمد علوی کا تحقیقی و تنقیدی مقدمہ ذوق اور کلام ذوق کو سمجھنے میں بہت حد تک معاون ہے۔

Additional information
مصنف

محمد ابراہیم ذوق

مرتب

ڈاکٹر تنویر احمد علوی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

دیوانِ صبا

کلاسیکی شاعری
₨ 110
  • میر وزیر علی صبا کی شاعری ان کے زمانے کی لکھنوی شاعری کا بہترین نمونہ ہے۔
  • صبا نے آتش کا رنگِ تغزل پسند کیا اور آتش کے شاگردوں میں خوب نام پیدا کیا، خود بھی استاد ہوئے۔
  • صبا کو درجۂ دوم کے شاگردوں میں شمار کرنا، اُس عظیم فنکار کے ساتھ کھلی ناانصافی ہوگی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ششم: دیوانِ ششم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ششم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ششم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد چہارم: متفرق منظومات)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ چوتھی جلد مخمسات، مسدسات، رباعیات اور قطعات وغیرہ پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ شیفتہ

کلاسیکی شاعری
₨ 275
  • یہ کتاب اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد نواب مصطفیٰ خان شیفتہ کی کلیات پر مشتمل ہے۔
  • محمد مصطفی خاں شیفتہؔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی مذاق رکھتے تھے۔
  • یہ کلیات نہ صرف اُردو ادب کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے بلکہ عام شائقین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد اول: دیوانِ اول)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، پہلی جلد میں دیوانِ اوّل کی صرف غزلیات (تعداد 313) (ردیف الف تا ھ) ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • کلب علی خاں فائق کے مرتب کردہ دیوانِ دوم کی اس جلد میں 392 غزلیں بہ ترتیبِ حروفِ تہجی درج ہیں۔
  • دیوان میں جہاں کہیں حوالہ جات اور وضاحتوں کی ضرورت محسوس کی گئی انھیں پا ورقی درج کیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں میر کی غزلیات کے علاوہ فردیات اور آخر میں غزلیات کا ضمیمہ شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد سوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب کلیاتِ میر، دیوانِ میر سوم و چہارم کی تیسری جلد ہے۔
  • دیوانِ سوم میں 257 اور دیوانِ چہارم میں 222 غزلیں شامل ہیں۔ غزلیات حروفِ تہجی کے اعتبار سے دی گئی ہیں۔
  • فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد پنجم: دیوانِ پنجم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد پنجم ہے جو مصحفی کے دیوانِ پنجم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account