اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

شاخِ زرّیں (جلد اوّل )

770 

  • The Golden Bough  (اُردو ترجمہ: ’’شاخِ زریں‘‘) دیومالا اور مذہبی رسوم کا مطالعہ ہے۔
  • اس کتاب میں علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ و ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے فائدہ حاصل کیا گیا ہے۔
  • عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔
کیٹاگری: ٹیگ Product ID: 256

ڈسکرپشن

The Golden Bough  (اُردو ترجمہ: ’’شاخِ زریں‘‘) دیومالا اور مذہبی رسوم کا ایسا مطالعہ ہے جس نے علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ اور ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے پورا فائدہ حاصل کیا ہے۔ اس کتاب کا پورا نام (اُردو ترجمہ) ’’شاخِ زریں: جادو اور مذہب کا ایک مطالعہ‘‘ ہے۔ جس مواد کو مصنف نے منظم کیا اور پرکھا ہے وہ دوسروں کا جمع کیا ہوا ہے اور اس میں کہیں کہیں غلطیاں بھی ہیں، لیکن مذہب کے متعلق ان کے نظریات از حد دلچسپ ہیں اور عوام کے عقائد اور رواجات کے متعلق ان کا کام حیرت انگیز ہے۔ شاخِ زرّیں کا موجودہ فکر پر جو اثر ہوا ہے، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کتاب کو وہی اہمیت حاصل ہے جو ڈارون اور فرائڈ کی تصنیفات کو حاصل ہے۔ شاخ زریں 1890ء میں پہلے پہل دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ وقت کے ساتھ اس میں ترمیم و اضافہ ہوتا رہا۔ 1900ء میں تین جلدوں میں شائع ہوا اور تیسرا ایڈیشن 1911ء سے 1915ء تک بارہ جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کی تیرہوں جلد 1936ء میں شائع ہوئی۔ مختلف وقتوں میں یہ کتاب متعدد یک جلدی شکلوں میں بھی شائع ہوتی رہی ہے۔ اس کام کا ہدف وسیع خواندہ قارئین تھے، جو اس وقت شائع ہونے والے مذہبی کام پر سوال اُٹھا رہے تھے۔ عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔

اضافی معلومات

مصنف

سر جیمز جارج فریزر

مترجم

سیّد ذاکر اعجاز

تبصرے

ابھی تک کسی نے بھی تبصرہ نہیں دیا۔

تبصرہ دینے والے پہلے شخص بنیں “شاخِ زرّیں (جلد اوّل )”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے