اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 330
Menu
“تخلیقی عمل” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) شعر، شعریات اور فکشن
صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں ₨ 825
Back to products
شاخِ زرّیں (جلد دوم) ₨ 880

شعر، شعریات اور فکشن

₨ 550

  • یہ کتاب ’’شعر، شعریات اور فکشن:شمس الرحمن فاروقی کی تنقید کا مطالعہ‘‘ ڈاکٹر صفدر رشید کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
  • فارسی اور کلاسیکی اُردو ادب میں شمس الرحمن فاروقی دستگاہ رکھتے ہیں اور انھیں اُردو کے نظریہ ساز نقاد کے طور پر مانا جاتا ہے۔
  • کتاب کے آخری صفحات ’’کتاب اور ضمائم‘‘ (شمس الرحمن فاروقی کی علمی و تصنیفی زندگی سوال نامہ) پر مشتمل ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

شعر، شعریات اور فکشن، نوجوان نقاد ڈاکٹر صفدر رشید کا مقالہ (برائے پی ایچ ڈی) پہلی بار کتاب شکل میں مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام شائع ہوا ہے۔ عصرِ حاضر میں فارسی اور کلاسیکی اُردو ادب میں تخلیقی ادب اور تنقید و تدقیق کے میدان میں شمس الرحمن فاروقی دستگاہ رکھتے ہیں۔ انھیں عالمی سطح پر اُردو کے نظریہ ساز نقاد کے طور پر مانا جاتا ہے۔ انھوں نے بڑی ہنرمندی سے غلط مسلمات اور پیش پا افتادہ خیالات کا پردہ چاک کیا ہے۔ صفدر رشید کا کہنا ہے کہ ’’فاروقی کسی بھی نظریے یا چیز سے استفادہ اپنی شرائط پر کرتے ہیں، اپنی قیمت پر نہیں۔‘‘ فاروقی صاحب کے بارے میں فاضل نقاد کا یہ جملہ ان کی تنقیدی بصیرت کو نمایاں کرتا ہے۔ حرفے چند میں صفدر رشید کے موقف سے کہیں کہیں اختلاف کرتے ہوئے اس کتاب کو اُردو کے عہد بہ عہد تصوراتِ نقد اور خصوصاً فاروقی کے قابلِ غور انتقادی تصورات کو نمایاں کرنے کی ایک کامیاب کوشش قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ناصر عباس نیّر کے لکھے ہوئے پیش لفظ کے علاوہ حمید شاہد کا ’’شمس الرحمن فاروقی کی تنقید اور یہ کتاب‘‘ کے عنوان سے لکھا گیا مضمون بھی شمس الرحمن فاروقی کی تنقید کے اجمالی جائزے اور صفدر رشید کے بارے میں اظہارِ خیال کا حامل ہے۔ مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ مقدمے میں صفدر رشید نے گذشتہ اور موجودہ عہد میں اُردو ادب کے ارتقا، عہدِ فاروقی اور ان کے معاصرین کے بارے میں تعارفیہ پیش کیا ہے۔ پہلے تین ابواب میں شمس الرحمن فاروقی کی تنقیدی فکر کے نظری اور اطلاقی پہلوئوں کا ان کی تصانیف کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔ چوتھا باب اُردو داستان کی بازیافت کے عنوان سے قائم کیا گیا ہے جس میں داستان کے زوال، داستان کی شعریات اور اس کے عناصر، داستان اور ناول کی شعریات میں فرق اور داستان کی اکیسویں صدی میں معنویت کا بیان ہے۔ پانچویں باب میں فکشن، شعریات، فکشن تنقید کے مباحث اور افسانے کی حمایت میں ایک سے چھے مضامین تک کا جائزہ بھی شامل ہے۔ کتاب کے آخری صفحات کتاب اور ضمائم (فاروقی کی علمی و تصنیفی زندگی سوال نامہ) پر مشتمل ہیں۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر صفدر رشید

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ عبدالقادر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 220
  • یہ کتاب ایڈیٹر مخزن شیخ عبدالقادر کے ادبی مضامین کا مجموعہ ہے۔
  • شیخ عبدالقادر نے اُردو نثر کو سادگی اور دل کشی میں بے مثال اسلوب سے روشناس کرایا۔
  • مقالات کا مجموعہ تین حصوں: خودنوشت، شخصیت و سوانح اور تنقید پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تشکیلِ انسانیت

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
تشکیلِ انسانیت'' رابرٹ بریفالٹ کی تصنیف ہے۔'' عبدالمجید سالک نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب کے چار حصے ہیں جن میں ارتقائے انسانی کے ذرائع اور وظائف، تہزیبِ یورپ کا شجرہِ نسب، نظامِ اخلاق کا ارتقا اور یوٹوپیا کی تمہید شامل ہیں۔ کتاب ایک سو باون صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو داستانوں کے منفی کردار

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
اردو داستانوں کے منفی کردار'' شہناز کوثر کی تصنیف ہے'' شہناز کوثر پیش لفظ میں لکھتی ہیں 'میں نے منفی کرداروں کو اس لیے تحقیق کا موضوع بنایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کی نفسیات پر جو گہرے اثرات مرتب کیےاور عمومی طور پر داستان نگاری کے فن کے خاتمے اور میر باقر علی کے داستان گو کے کردار کی بازیافت کو فی زمانہ بے سود اور بے معنی تصور کیا جانے لگا ہے جب کہ میرے خیال میں جدید دور کے لانگ فکشن اور شارٹ فکشن کو داستانوی پسِ منظر کے ساتھ ملا کر دیکھنے سے بہت سے معنوی ابعاد پیدا کیے جا سکتے ہیں'۔ صغحات کی تعداد تین سو چار ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں دکھنی مخطوطات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
یورپ میں دکھنی مخطوطات'' کے مولف نصیرالدین ہاشمی ہیں۔'' اس کتاب میں ان دکنی مخطوطات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے جو انگلستان اسکاٹ لینڈ اور پیرس کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ دکھنی مصنفین کے حالات اور نمونہِ کلام کے ساتھ متفرق اردو اور فارسی نسخوں کے اختلاف بھی پیش کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب سات سو چودہ صغحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نکات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
نکات'' ڈاکٹر تحسین فراقی کی تصنیف ہے۔'' ڈاکٹر تحسین فراقی ایک قابلِ قدر محقق، ناقد اور شاعر ہیں۔ تحقیق و تنقید کی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تنقیدی مضامین کا مجوعہ ہے۔ جو دوہزار سے دو ہزار بارہ کے درمیانی عرصے میں لکھے گئے۔ صفحات کی تعداد ٢٧٤ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 770
  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
  • مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اسلامی فلسفہ اور سائنس

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 220
اسلامی فلسفہ اور سائنس' پروفیسر میاں محمد شریف کی تصنیف ہے۔' میاں محمد شریف 1893 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلسفیانہ موضوعات پر آٹھ کتابیں اور متعدد تحقیقی مقالات تحریر کیے۔ صفحات کی تعداد ایک سو دس ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو شاعری کا مزاج

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 550
'اردو شاعری کا مزاج'' ڈاکٹر وزیر آغا کی تصنیف ہے۔'' ڈاکٹر وزیر ایک معروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نامور محقق اور ناقد بھی تھے۔ اس کتاب کے بارے میں شاہد شیدائی لکھتے ہیں 'اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ١٩٦٥ میں شائع ہوا تھا اور اس کتاب کے چھپتے ہی بحث کے دروازے کھل گئے تھے۔ نہ صرف یہاں بلکہ بھارت میں بھی کہ اس میں برِصغیر کی تہزیب اور ثقافت کے حوالے سے اردو کی شعری اصناف کا جائزہ لیا گیا تھا اور یہ کام اردو ادب میں پہلی بار ہوا تھا'۔ صفحات کی تعداد چار سو بیس ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account