اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 550
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 550
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور اخلاق ومعاشرت تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)
تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول) ₨ 550
Back to products
سید امتیاز علی تاج کی تمثیل شناسی ₨ 660

تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)

₨ 550

  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد دوم ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Categories: اخلاق ومعاشرت, سوانح اور تزکرے
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔ صابر، شاہ عالم گیر ثانی کی اولاد میں سے تھے۔ اُن طبیعت آغازِ کار ہی سے سخن فہمی اور سخن طرازی کی طرف مائل تھی۔ انہوں نے ماضی کے ماضی و حال کے اُردو شعرا کے کلام کا بہ دقتِ نظر مطالعہ کیا۔ صابر کے اس بے نظیر تذکرے کی پہلی خصوصیت تو یہ ہے کہ اس میں صرف معاصروں کے احوال سے تعرض کیا گیا ہے اور اُنھیں کے کلام کا انتخاب درج کیا گیا ہے۔ یہ بڑی اہم بات ہے کیوں کہ اس کے ذریعے ہم اس اہم زمانے کے اجتماعی مزاج شعری، معاصر ادبی تحریکات وغیرہ سے آشنا ہوتے ہیں۔ اس تذکرے کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ شعرائے معاصرین میں بھی صرف دہلی کے شعرا کا تذکرہ اصلاً ملحوظِ خاطر رہا ہے؛ دہلی کے شعرا کے علاوہ صرف انھیں سخن طرازوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جنھیں مشاہیر میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

شروع میں صابر نے ایک نہایت فاضلانہ مقدمہ لکھا ہے، جس میں زبان، حروفِ تہجی، الفاظ، اُردو زبان، فصاحت، محاورہ، روزمرہ، علمِ عروض و قوافی اور اقسامِ شعر و شاعری وغیرہ کے مسائل بیان کیے ہیں۔ اس تذکرہ میں شعرا کا ذکر بترتیب حروفِ تہجی کیا گیا ہے اور انتخابِ کلام میں بہت احتیاط برتی گئی ہے۔ اس تذکرے سے بہت سے غیرمعروف شعرا کا پتا چلتا ہے جن کے اشعار ضرب المثل بن چکے ہیں۔ صابر کا ذوقِ سلیم مسلم ہے۔ انتقاد میں اُن کی رائے اکثر و بیشتر صائب ہوتی ہے۔ اس تذکرے کی اہمیت کے پیشِ نظر مرتب خلیل الرحمان دائودی نے یہ نسخہ بڑی محنت سے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے شروع میں مرتب اور ڈاکٹر وحید قریشی صاحب کے قلم سے ایک مقدمہ بھی شامل ہے۔ اس مقدمہ میں ان مسائل سے بحث کی گئی ہے جو صابر کے حالاتِ زندگی اور ان کی تصنیف کے متعلق اہلِ علم کے ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد دوم ہے۔

Additional information
مصنف

مرزا قادر بخش صابر دہلوی

مرتب

خلیل الرحمن دائودی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مغرب کے اُردو لغت نگار

سوانح اور تزکرے
₨ 165
  • انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد مغربی لغت نگاروں کی اُردو لغات کی تشکیل و تدوین کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
  • دوسری اقوام اور افراد کو ایک نئی زبان سیکھنے کے لیے قواعد اور لغات کی ضرورت درپیش رہتی ہے۔
  • اس کتاب کا مطالعہ اُردو لغت کی تدوین و ارتقاء سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘

سوانح اور تزکرے
₨ 165
  • قائم چاند پوری کے تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘ میں ہر دور کے شعراء کا حال الگ الگ لکھا ہے جو مستند سمجھا جاتا ہے۔
  • اسپرینگر نے قدیم ہندوستانی ادب کی تاریخ لکھنے کے سلسلے میں ’’مخزنِ نکات‘‘ کو سب سے اہم مآخذ قرار دیا ہے۔
  • قائم نے شعر کو پرکھنے کی صلاحیتوں کا خوبی، ہمدردی اور غیرجانبداری سے اس تذکرے میں استعمال کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سوانح مولانا روم

سوانح اور تزکرے
₨ 330
  •  زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کی مفصل سوانح عمری ہے۔
  • یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
  • یہ سوانح دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے میں مولانا کے حالات زندگی جبکہ دوسرے میں ان کے کلام پر گفتگو ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانۂ دل فریب

Best sellers, New releases, اخلاق ومعاشرت
₨ 550
  •  ’’فسانۂ دل فریب‘‘ مُلکِ حلب کے ملک زادے فریدون شوکت اور فغفور چین کی بیٹی ملکہ خورشید جبیں کی محبت کی کہانی ہے۔
  •  اس داستان میں طلسمانوی عناصر (ماورائی مخلوق)، رزم، بزم اور طلسم و عیاری کے مرقعے شامل ہیں۔
  •  داستان میں لکھنؤ کے محاوروں کی چاشنی فرحت بخشتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

بزم آخر

اخلاق ومعاشرت
₨ 165
  • ’بزمِ آخر‘ میں اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے آخری بادشاہ بہادر شاہ کے عہد تک کی تفصیلات و رنگینیاں بیان کی گئی ہیں۔
  • یہ کتاب قلعۂ دہلی کی تہذیب و معاشرت، رسم و رواج اور زبان کا بے مثال مرقع ہے۔
  • گزشتہ نصف صدی میںایسے اہلِ قلم کم ہیں جنھوں نے اس موضوع پر قلم اُٹھایا اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

بہارستانِ ناز

سوانح اور تزکرے
₨ 220
  • ’’بہارستانِ ناز‘‘ اُردو کا اولین تذکرۂ شاعرات ہے جو حکیم فصیح الدین رنج نے 1864ء میں شائع کیا۔
  • حکیم فصیح الدین رنج و طبیب خود ایک قادر الکلام شاعر اور بلند پایہ انشاپرداز تھے اور امراضِ نسواں کے ماہر بھی۔
  • حکیم رنج کے اندازِ تحریر کی شگفتگی و شوخی کتاب کو اُردو کے نثری ادب میں شہ پارے کا مقام عطا کرتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

رسوم ہند

اخلاق ومعاشرت
₨ 220
یہ کتاب سررشتۂ تعلیم پنجاب نے 1868ء میں شائع کی۔ حکومتِ پنجاب نے ہندوستانی زبان میں اعلیٰ درجے کی تصانیف تیار کرانے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول)

سوانح اور تزکرے, اخلاق ومعاشرت
₨ 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد اوّل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account