اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ اول)
کلیاتِ ناسخ (جلد اول: دیوانِ اول) ₨ 330
Back to products
کلیاتِ قائم (جلد دوم) ₨ 330

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ اول)

₨ 330

  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ اول میں دیوانِ دوم کی غزلیات (تعداد 350) (ردیف الف تا ھ) ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

شیخ امام بخش ناسخ اردو غزل میں ایک عہد ساز شخصیت کا نام ہے۔ ان کو شاعری کے لکھنو اسکول کا بانی کہا جاتا ہے۔ ناسخ اپنی شاعری میں لفظوں کے نئے نئے تلازمے تلاش کرکے ان کے لیے نئے استعارے وضع کرتے ہیں وہ بے جوڑ الفاظ میں اپنی صناعی سے ربط پیدا کرکے قاری کو اک حیرت آمیز مسرت سے دوچار کرتے ہیں۔ ان کی بلند آہنگی ذہنوں کو متاثر کرتی ہے۔ وہ اپنی خیال آفرینی میں بھاری بھر کم الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ ان کی خاص توجہ لفظوں سے مضمون پیدا کرنے پر تھی لفظ ثقیل ہے تو ہوتا رہے، مضمون رکیک ہے تو ان کی بلا سے۔ یہ اندازِ بیاں اپنی بہترین شکل میں ’’معنی آفرینی‘‘ اور ’’تلاش مضمون تازہ‘‘ کی سند پاتا ہے جبکہ اپنی بدترین صورتوں میں رکیک اور مبتذل ٹھہرتا ہے۔ ناسخ نے عربی کے ثقیل الفاظ اپنے کلام میں استعمال کرکے اپنی شاعری کو فصاحت کے مسلمہ معیاروں سے نیچے گرا دیا۔ زبان کے تیوروں اور اظہار کے پینتروں کے معاملے میں ناسخ کی ایک اپنی انفرادیت ہے جس کا مطالعہ تاریخ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔

امام بخش ناسخ صاحبِ دیوان شاعر ہیں۔ ان کی شاعری میں لفظوں کی صحت اور اصولِ شاعری کا کافی خیال کیا گیا ہے۔ انھوں نے زیادہ تر غزلیں کہیں ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور مثنویاں بھی لکھیں ہیں۔ انھوں نے مشکل زمینوں، انمول قوافی اور طویل ردیفوں میں صرف شاعری ہی نہیں کی بلکہ استادی بھی تسلیم کرائی۔ انھوں نے زبان و بیان کے قوانین کی خود پیروی کی اور اپنے شاگردوں سے بھی ان کی پابندی کرائی۔ زیرِ نظر کتاب ناسخ کا کلیات ہے۔ اس کلیات میں ناسخ کے دونوں دیوانوں کو ایک ساتھ پیش پیش کرکے کلیات کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس کلیات کو دیگر قدیم نسخوں کو سامنے رکھ کر مثلا نسخۂ مصطفی 1267ء، مطبع نولکشور، اور محمدی کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ لہٰذا متن میں نسخہ نول کشور 1872ء کو رکھا گیا ہے اور نسخہ مصطفائی (اول دوم) اور نسخۂ مطبع محمدی کے اختلافات کو حاشیے میں درج کیا گیا ہے۔ اس کلیات کو مجلس ترقی ادب لاہور نے دو جلدوں میں شائع کیا ہے، جسے یونس جاوید نے مرتب کیا ہے۔ دوسری  جلد کے حصہ اوّل میں دیوانِ دوم کی صرف غزلیات شامل ہیں جن کی تعداد 350 ہے یہ غزلیں ردیف الف سے ردیف ھ تک ہیں۔

Additional information
مصنف

شیخ امام بخش ناسخ

مرتب

یونس جاوید

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ دوم میں دیوانِ دوم کی غزلیات رباعیات اور قطعات شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ قائم (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • پرفیسر اقتدا حسن نے قائم چاند پوری کا یہ کلیات مختلف مآخذات سے دیانت و مہارت کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔
  • قائم کا کلام ہر صنفِ سخن غزل، رباعی، قطعہ، مثنوی، قصیدہ، ترکیب بند، تاریخ، ہجو، مثنوی وغیرہ میں موجود ہے۔
  • کلیاتِ قائم کی دوسری جلد رباعیات، مثنویات، قصائد، اور دیگر اصنافِ مختصر، فارسی کلام اور سلام و مراثی پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد پنجم: دیوانِ پنجم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد پنجم ہے جو مصحفی کے دیوانِ پنجم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوان زادہ

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • دیوان زادہ، شیخ ظہور الدین حاتم المعروف شاہ حاتمؔ کا مجموعۂ کلام ہے۔
  • شاہ حاتم کے کلام میں بارہویں صدی کے مسلمانوں کی زوال آمادہ سلطنت کے مظاہر جھلکتے ہیں۔
  • اس زمانے کی شعری لسانیات میں ہریانی، برج اور کھڑی بولیوں کے اثرات خاصے نمایاں تھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد اوّل: دیوانِ اوّل)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد اوّل ہے جو مصحفی کے دیوانِ اوّل پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ہشتم: دیوانِ ہشتم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ہشتم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ہشتم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ نظام

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • نظامؔ رامپوری دہلوی زبان کا ہیرو ہے لیکن کہیں کہیں مقامی بولی کی جھلک بھی اس کے کلام میں نظر آتی ہے۔
  • نظامؔ اپنی وارفتہ مزاجی کی بدولت مقامی قبولیتِ عامہ کی سند حاصل کرنے کے بعد مستغنی ہو گئے۔
  • نظامؔ معاصرین میں منفرد حیثیت کا مالک اور معاصرین سے ممتاز کرنے والے رنگِ داغ کا بانی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • کلب علی خاں فائق کے مرتب کردہ دیوانِ دوم کی اس جلد میں 392 غزلیں بہ ترتیبِ حروفِ تہجی درج ہیں۔
  • دیوان میں جہاں کہیں حوالہ جات اور وضاحتوں کی ضرورت محسوس کی گئی انھیں پا ورقی درج کیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں میر کی غزلیات کے علاوہ فردیات اور آخر میں غزلیات کا ضمیمہ شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account