اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین

440 

  • اس کتاب میں شامل ڈاکٹر محمد صادق کے تمام تر تحقیقی مضامین حیات و تصنیفاتِ آزاد سے متعلق ہیں۔
  •  یہ مضامین سراسر حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کسی ردّ و کد یا قیل و قال کی گنجائش نہیں۔
  • مضامین کے عنوانات سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بہت اہم اور معلومات افزا ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2369

ڈسکرپشن

ڈاکٹر محمد صادق نے اپنی کتاب ’’محمد حسین آزاد: احوال و آثار‘‘ میں ان باتوں کو بیان کیا ہے جن سے آزاد کی زندگی، کردار اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی پڑتی ہے اور مذکورہ کتاب کے ذریعے آزاد کی زندگی کی بہت سی گتھیاں سلجھائی ہیں۔ اس کتاب میں شامل تمام تر مضامین حیات و تصنیفاتِ آزاد سے متعلق ہیں اور ڈاکٹر محمد صادق کی سالہاسال کی مسلسل تحقیق و تدقیق کا نتیجہ ہیں۔ ان مضامین کے مواد کو مصنف نے حسبِ ضرورت اپنی کتاب محمد حسین آزاد: احوال و آثار میں بھی استعمال کیا ہے، لیکن چونکہ ان مضامین سے حیاتِ آزاد پر مزید روشنی پڑتی ہے، اس لیے ڈاکٹر محمد صادق نے ان مضامین کو ایک مستقل تصنیف کی شکل میں شائع کر دیا۔ یہ مضامین سراسر حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کسی ردّ و کد یا قیل و قال کی گنجائش نہیں۔ یہ مضامین اس قدر کارآمد ہیں کہ بقول مصنف کئی بڑے ادیبوں نے ان معلومات کو حاصل کیا اور بعض نے تو قابلِ افسوس طریقے سے معلومات کا حوالہ تک دینا مناسب نہ سمجھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ محمد حسین آزاد پر ڈاکٹر محمد صادق کے مقالے کا ٹائپ شدہ مسودہ پنجاب یونیورسٹی کے کتب خانے میں موجود ہے اور بہت سی وہ معلومات جو دوسرے مصنّفین نے استعمال کی ہیں، وہ 1939ء ہی میں قلمبند ہو چکی تھیں۔

بہرحال اس کتاب میں ڈاکٹر محمد صادق کے صرف آٹھ مضامین شامل ہیں جن کے عنوان ہیں: (۱) ’’آبِ حیات‘‘ کی حمایت میں؛ (۲) اُردو کا پہلا صحافی؛ (۳) آزاد اور بزمِ آزاد؛ (۴) آزاد عالمِ دیوانگی میں؛ (۵) محمد حسین آزاد کا سفرِ ترکستان؛ (۶) ’’نیرنگِ خیال‘‘ اور اس کے مآخذ؛ (۷) ’’سخن دانِ فارس‘‘ پر مزید روشنی؛ تدوینِ دیوانِ ذوق (حصۂ غزلیات)۔ یہ آٹھوں مضامین اپنے عنوانات سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بہت اہم اور معلومات افزا ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف