اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 1,330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 1,330
Menu
“کلیاتِ سودا (جلد سوم: مثنویات)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری دیوان زادہ
سیاست نامہ ₨ 330
Back to products
آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین ₨ 440

دیوان زادہ

₨ 440

  • دیوان زادہ، شیخ ظہور الدین حاتم المعروف شاہ حاتمؔ کا مجموعۂ کلام ہے۔
  • شاہ حاتم کے کلام میں بارہویں صدی کے مسلمانوں کی زوال آمادہ سلطنت کے مظاہر جھلکتے ہیں۔
  • اس زمانے کی شعری لسانیات میں ہریانی، برج اور کھڑی بولیوں کے اثرات خاصے نمایاں تھے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

دیوان زادہ، شیخ ظہور الدین حاتم المعروف شاہ حاتمؔ کا مجموعۂ کلام ہے۔ شاہ حاتم کے کلام کا مطالعہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ بارہویں صدی ہجری میں مسلمانوں کی زوال آمادہ سلطنت، اور چراغِ سحری کی مانند ٹمٹماتی ہوئی اُن کی تہذیب اور مجلسی آداب و اخلاق کے مختلف مظاہر اس میں جھلکتے نظر آتے ہیں۔ شاہ حاتم نے 1144ھ کے قریب اپنا دیوان مرتب کیا۔ کئی سال تک دیوانِ قدیم میں اضافے ہوتے رہے اور اس کی ضخامت بڑھتی گئی۔ یہ زمانہ ایہام گوئی کے قبولِ عام کا تھا۔ حاتم بھی اسی روش پر گامزن رہے۔ اس زمانے کی شعری لسانیات میں ہریانی، برج اور کھڑی بولیوں کے اثرات خاصے نمایاں تھے۔

محمد شاہی کے آخر میں اصلاحِ زبان کی تحریک چلی، شاہ حاتم نے نئے رجحانات کو لبیک کہا۔ جب شاہ حاتم کا دیوان قدیم و جدید رجحانات کا ملغوبہ بن گیا تو اُنھوں نے اس کی ترتیب کرنا شروع کی، جس میں بہت سی زبان و بیان اور رجحانات کی تبدیلیاں کی اور نو مرتبہ مجموعۂ کلام کا نام ’’دیوان زادہ‘‘ رکھا۔ اس دیوان میں اوزان و بحور، غزل کی سرخی میں سنہِ تخلیق اور قسم طرحی، فرمائشی، جوابی) کا اندراج کر کے قابلِ داد جدتِ طبع کا ثبوت دیا۔ اس دیوان زادہ کی تدوین 1169ء میں مکمل ہوئی تھی۔ یہ زمانہ حاتم کی شعری تخلیقات کے عروج کا زمانہ تھا۔ لہٰذا ترتیب نو کے ساتھ ہی اس میں اضافے کرنے پڑے۔ قدیم اور جدید کلام کو ملا کر کلیاتِ حاتم کی تدوین و تحریر کا کام بھی جاری رہا۔ دیوان زادہ میں شعری و لسانی ترمیمات اور اضافے بھی ہوتے رہے۔ 1195ء کا مخطوطہ دیوان زادہ شاہ حاتم کے شاگرد مکند سنگھ فارغ بریلوی کا کتابت کیا ہوا ہے اور اس میں 1197ء تک کا کلام حواشی میں درج ہے اور یہی حاتم کی وفات کا سنہ ہے۔ یعنی دیوان زادہ کا یہ مکمل ترین نسخہ ہے جس میں دیوان زادہ کی ترتیب اوّل (1169ء) سے لے کر شاعر کی وفات تک سارا کلام مل جاتا ہے۔ چونکہ یہ نسخہ حاتم کی اپنی زندگی میں لکھا گیا اور اُن کے ایک شاگرد نے لکھا، اس لیے اغلب ہے کہ یہ مخطوطہ اُن کی نظر سے بھی گزرا ہوگا۔ مجلس ترقی ادب لاہور کے شائع کردہ دیوان ’’دیوان زادہ‘‘ کو ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار نے مرتب کیا ہے۔ دیوان کے آخر میں تعلیقات، اشاریہ، فرہنگ اور مصادر بھی دیئے گئے ہیں جن سے اس دیوان کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔

Additional information
مصنف

شیخ ظہور الدین حاتم

مرتب

ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ہفتم: دیوانِ ہفتم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ہفتم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ہفتم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ شیفتہ

کلاسیکی شاعری
₨ 275
  • یہ کتاب اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد نواب مصطفیٰ خان شیفتہ کی کلیات پر مشتمل ہے۔
  • محمد مصطفی خاں شیفتہؔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی مذاق رکھتے تھے۔
  • یہ کلیات نہ صرف اُردو ادب کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے بلکہ عام شائقین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • کلب علی خاں فائق کے مرتب کردہ دیوانِ دوم کی اس جلد میں 392 غزلیں بہ ترتیبِ حروفِ تہجی درج ہیں۔
  • دیوان میں جہاں کہیں حوالہ جات اور وضاحتوں کی ضرورت محسوس کی گئی انھیں پا ورقی درج کیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں میر کی غزلیات کے علاوہ فردیات اور آخر میں غزلیات کا ضمیمہ شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد دوم: دیوانِ دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد دوم ہے جو مصحفی کے دیوانِ دوم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مہتابِ داغ

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ’’مہتابِ داغ‘‘ بلبل ہند، فصیح الملک نواب میرزا داغ دہلوی کے کلام کا مجموعہ ہے۔
  • داغؔ اپنے فکر و فن،شعر و سخن اور زبان و ادب کی تاریخی خدمات کے لئے کبھی فراموش نہیں کئے جائیں گے۔
  • نشاطیہ لب و لہجہ، غیر منافقانہ رویہ اور دہلی کی زبان پر قدرت داغؔ کی مقبولیت کا راز ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیات سالک

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب قربان علی بیگ سالکؔ کی شاعری کی کلیات ہے جس میں غزلیں، قصائد اور قطعات وغیرہ شامل ہیں۔
  • سالک کا کلام دلّی کی شاعری کا قابلِ قدر نمونہ ہے۔ نغز گوئی سلاست بلاغت کی جان ہے۔
  • قربان علی سالکؔ جملہ اصنافِ سخن پر قادر تھے اور معنی بندی میں بلندپایہ رکھتے تھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد اوّل: غزلیات)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ پہلی جلد ہے جو غزلیات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد سوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب کلیاتِ میر، دیوانِ میر سوم و چہارم کی تیسری جلد ہے۔
  • دیوانِ سوم میں 257 اور دیوانِ چہارم میں 222 غزلیں شامل ہیں۔ غزلیات حروفِ تہجی کے اعتبار سے دی گئی ہیں۔
  • فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account