اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

غالبیاتِ مہر

550 

کیٹاگری: Product ID: 1986

ڈسکرپشن

غالبیاتِ مہر، ممتاز ادیب، مترجم، محقق اور نقاد غلام رسول مہر کی جگر کاوی کا شاہکار ہے۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے، یہ کتاب میرزا اسد اللہ خاں غالب کے مطالعے پر مبنی ہے۔ مہرؔ نے اس کتاب میں غالب کے دیوان نسخۂ حمیدیہ کی طباعت اور تحقیق کی داستان سے آغاز کیا ہے اور احوال و آثار غالب کی گم شدہ کڑیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ غالب کی نثر اور دیگر تصانیف کا بھی ماہرانہ اور محققانہ جائزہ لیا ہے۔ کتاب کے مواد کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ حیات و تصانیفِ غالب، دوسرا غالب کے فکر و فن کا احاطہ کرتا ہے اور تیسرے حصے میں متفرقات دیے گئے ہیں۔ یہ کتاب اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں غالب کے نظم و نثر کے مجموعوں کے ساتھ ساتھ غالب کے فارسی کلام کا بھی محاکمہ کیا گیا ہے۔ نیز غالب کے کلام کی خصوصیات کے تحت غالب کے کلام کو تنقید کی کسوٹی پر پرکھا گیا ہے۔اس کتاب کی تدوین و ترتیب محمد عالم مختار حق نے کی۔ مرحوم اس فن میں مہارت رکھتے تھے۔ افسوس کہ موت نے انھیں اس تالیف پر مقدمہ لکھنے کی مہلت نہ دی۔ لیکن کتاب کی ترتیب و تدوین کا فریضہ اُنھوں نے خوب نبھایا۔ غالب شناسی کے سلسلے میں اس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید ہو سکتا ہے۔

اضافی معلومات

مصنف