ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کی یہ کتاب اُن کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر تحسین فراقی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ بعد ازاں یہ مقالہ کتابی صورت میں پہلی بار مجلس ترقی ادب لاہور سے شائع کیا گیا۔ مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ حرفِ اوّل میں مصنف نے ابواب میں مواد کی تقسیم و ترتیب کی وضاحت کی ہے۔ پہلے باب میں ہیئت کے مباحث، دوسرے باب میں جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کا پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ اس باب میں ہیئتی تجربوں کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے اور بیسویں صدی کے نصف آخر میں جدید اُردو نظم میں موضوعات، سماجی سیاسی اقتصادی، تہذیبی اور فکری و ادبی ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جدید اُردو نظم کے تجربے 1947ء تک مختلف ادبی تحریکوں اور اس عہد کے شعرا کی تخلیقات کا جائزہ لیا ہے۔ چوتھا باب 1947ء کے بعد کی نظم کی مختلف اصناف مثلاً مختصر نظم، ثلاثی، ہائیکو، طویل نظم، کہہ مکرنی، کنڈلیاں، ٹپے، چھلا اور دیگر علاقائی ثقافت کی مظہر مختلف ہئیتوں میں لکھی گئی شاعری اور معاصر اُردو نظم کی اشکال اور تشکیل اور جدیدیت کے مباحث پر مشتمل ہے۔ پانچویں باب اور آخری باب جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کے اُردو شاعری پر اثرات اور ان کے مستقبل کے بارے میں تحقیقی مواد کو سمیٹ کر نتائج اخذ کرتا ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی دیئے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور غیرمطبوعہ تحقیقی مقالوں اور لغات اور دائرۃ المعارف کے علاوہ ویب سائٹ کا اندراج ہے۔ رنگین سرورق سے مزین مضبوط جلد کی حامل یہ کتاب قریباً ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ پس ورق پر مقالہ نگار کے کام کے بارے میں ابوالکلام قاسمی اور شمیم حنفی کی آرا درج ہیں۔
“یورپ میں دکھنی مخطوطات” has been added to your cart. View cart
جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے
₨ 770
- یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
- مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
- کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
شعرائے اردو کے تذکرے
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔"
زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔
یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔
یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے
مخزن
₨ 550
مخزن'' سر عبدالقادر کی زیرِ ادارت 1901 میں آغاز ہوا۔''
بیسویں صدی کے دوران اس کی اشاعت کے کئی ادوار ہوئے۔
اکیسویں صدی کے آغاز میں جناب عنایت اللہ کی تجویز پر قائدِ اعظم لائبریری نے 'مخزن' کی اشاعت کا دوبارہ آغاز کیا۔
اس سلسلے کے پہلے انتیس شماروں کا ایک انتخاب معروف نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید نے کیا ہے جسے مجلس ترقی ادب نے 'انتخابِ مخزن' کے نام سے شائع کیا ہے۔
اس انتخاب سے ربع صدی کی علمی و ادبی رفتار سے آگاہی ملتی ہے۔
تخلیقی عمل
₨ 330
معنی اور تناظر
₨ 605
- معنی و تناظر میں شامل مضامین میں اکیسویں صدی کی تنقید کے امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔
- کتاب کی پہلی فصل نظری تنقید، دوسری شاعری، تیسری فکشن جبکہ چوتھی فصل معاصر تنقید سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔
- معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
شاہ عالم ثانی آفتاب
₨ 440
شاہ عالم ثانی آفتاب'' ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی تصنیف ہے۔''
اگرچہ مغلوں کے عہدِ حکومت میں اگرچہ سرکاری زبان فارسی تھی تاہم اردو گلی کوچوں سے نکل کر لعل قلعے تک رسائی حاصل کرچکی تھی۔ وہاں جس نے اس کی پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ شاہ عالم ثانی تھے۔
شاہ عالم ثانی اردو فارسی اور ہندی زبان میں شعر کہتے تھے۔
یہ کتاب ان کے احوال اور ادبی خدمات پرمشتمل ہے۔
کتاب کے تین سو پینتیس صفحات ہیں۔
مِرآۃ الشعر
₨ 440
مقالاتِ تاثیر
₨ 770
اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر
₨ 500