اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے

770 

  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
  • مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2243

ڈسکرپشن

ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کی یہ کتاب اُن کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر تحسین فراقی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ بعد ازاں یہ مقالہ کتابی صورت میں پہلی بار مجلس ترقی ادب لاہور سے شائع کیا گیا۔ مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ حرفِ اوّل میں مصنف نے ابواب میں مواد کی تقسیم و ترتیب کی وضاحت کی ہے۔ پہلے باب میں ہیئت کے مباحث، دوسرے باب میں جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کا پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ اس باب میں ہیئتی تجربوں کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے اور بیسویں صدی کے نصف آخر میں جدید اُردو نظم میں موضوعات، سماجی سیاسی اقتصادی، تہذیبی اور فکری و ادبی ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جدید اُردو نظم کے تجربے 1947ء تک مختلف ادبی تحریکوں اور اس عہد کے شعرا کی تخلیقات کا جائزہ لیا ہے۔ چوتھا باب 1947ء کے بعد کی نظم کی مختلف اصناف مثلاً مختصر نظم، ثلاثی، ہائیکو، طویل نظم، کہہ مکرنی، کنڈلیاں، ٹپے، چھلا اور دیگر علاقائی ثقافت کی مظہر مختلف ہئیتوں میں لکھی گئی شاعری اور معاصر اُردو نظم کی اشکال اور تشکیل اور جدیدیت کے مباحث پر مشتمل ہے۔ پانچویں باب اور آخری باب جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کے اُردو شاعری پر اثرات اور ان کے مستقبل کے بارے میں تحقیقی مواد کو سمیٹ کر نتائج اخذ کرتا ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی دیئے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور غیرمطبوعہ تحقیقی مقالوں اور لغات اور دائرۃ المعارف کے علاوہ ویب سائٹ کا اندراج ہے۔ رنگین سرورق سے مزین مضبوط جلد کی حامل یہ کتاب قریباً ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ پس ورق پر مقالہ نگار کے کام کے بارے میں ابوالکلام قاسمی اور شمیم حنفی کی آرا درج ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف