اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

4 items ₨ 1,760
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
4 items ₨ 1,760
Menu
“مقالاتِ عبدالقادر” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) مقالاتِ تاثیر
کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم) ₨ 330
Back to products
کلیاتِ مصحفی (جلد اوّل: دیوانِ اوّل) ₨ 330

مقالاتِ تاثیر

₨ 770

  • یہ کتاب ڈاکٹر دین محمد تاثیر کے پُرازمعلومات مقالات پر مشتمل ہے۔
  • ڈاکٹر محمد دین تاثیر ایک غیرمعمولی ادبی شخصیت تھے اور علم و ذہانت کی یکجائی کی ایک بلیغ مثال تھے۔
  • کسی نقاد کا اتنا بھرپور مجموعۂ مضامین اُردو میں شاذ ہی شائع ہوا ہو، جتنا کہ محمد دین تاثیر کا یہ مجموعہ۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ڈاکٹر محمد دین تاثیر بیسویں صدی کی دوسری چوتھائی کی ایک غیرمعمولی ادبی شخصیت تھے اور علم، ذوق اور ذہانت کی یکجائی کی ایک بہت بلیغ مثال تھے۔ وہ نہایت بے چین اور مضطرب مزاج کے مالک تھے مگر ان کی یہ بے چینی مثبت اور اور اضطراب تخلیقی تھا۔ تاثیر نہ صرف یہ کہ ایک خوش گو شاعر تھےبلکہ ایک انتہائی نکتہ رس اور نکتہ سنج نقاد بھی تھے اور اس کے ساتھ ہی نکتہ طرازی بھی ان کے مضامین کا ایک ایسا جوہر تھا جو بہت کم نقادوں کو ارزانی ہوتا ہے۔ دوسروں کے اُٹھائے ہوئے سوالات تو حل ہوتے ہی رہتے ہیں مگر صورتِ حال کے گہرے اور ہمہ گیر جائزے کے بعد اپنے سوالات اُٹھانا بہت دشوار کام ہے۔ تاثیر کا مختصر سے مختصر مضمون اور چھوٹے سے چھوٹا تبصرہ دیکھ لیجیے، اس میں ایسے نئے سوالات کا بہرحال سامنا کرنا پڑتا ہے جو علمی اور فنی کرید کو بیدار کرتا ہے۔ اُردو تنقید میں یہ تاثیر کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ تنقید میں وہ کہیں کہیں بے لحاظ بھی نظر آتے ہیں جو کہ ان کی حق گوئی کی پیداوار ہے، مگر وہ بدلحاظ کبھی نہیں ہوئے۔

’’مقالاتِ تاثیر‘‘ کا مصنف معلومات کا ایک سمندر تھا، اور اس کی معلومات صرف شعر و ادب پر ہی نہیں بلکہ جملہ فنونِ لطیفہ پر پھیلی ہوئی تھیں۔ اس بات کی بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ محمد دین تاثر کا ہر اہم نثر پارہ اس تاریخی مجموعے میں شامل ہو جائے۔ البتہ جہاں مضامین میں تکرار کا احتمال تھا، وہاں بہتر نثر پارہ منتخب کر لیا گیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا گیا۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ تاثیر کے اِکّا دُکّا ایسے مقالات، دیباچے اور تبصرے اب بھی موجود ہوں جو عدم دستیابی کی وجہ سے اس مجموعے میں شامل نہ ہو سکے ہوں۔ البتہ اس بات کو پورے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ کسی نقاد کا اتنا بھرپور مجموعۂ مضامین اُردو میں شاذ ہی شائع ہوا ہو، جتنا کہ محمد دین تاثیر کا یہ مجموعہ۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر محمد دین تاثیر

مرتب

ممتاز اختر مرزا

Shipping & Delivery

Related products

Compare

شاہ عالم ثانی آفتاب

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
شاہ عالم ثانی آفتاب'' ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی تصنیف ہے۔'' اگرچہ مغلوں کے عہدِ حکومت میں اگرچہ سرکاری زبان فارسی تھی تاہم اردو گلی کوچوں سے نکل کر لعل قلعے تک رسائی حاصل کرچکی تھی۔ وہاں جس نے اس کی پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ شاہ عالم ثانی تھے۔ شاہ عالم ثانی اردو فارسی اور ہندی زبان میں شعر کہتے تھے۔ یہ کتاب ان کے احوال اور ادبی خدمات پرمشتمل ہے۔ کتاب کے تین سو پینتیس صفحات ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شعرائے اردو کے تذکرے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔" زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔ یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔ یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ عبدالقادر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 220
  • یہ کتاب ایڈیٹر مخزن شیخ عبدالقادر کے ادبی مضامین کا مجموعہ ہے۔
  • شیخ عبدالقادر نے اُردو نثر کو سادگی اور دل کشی میں بے مثال اسلوب سے روشناس کرایا۔
  • مقالات کا مجموعہ تین حصوں: خودنوشت، شخصیت و سوانح اور تنقید پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مخزن

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 550
مخزن'' سر عبدالقادر کی زیرِ ادارت 1901 میں آغاز ہوا۔'' بیسویں صدی کے دوران اس کی اشاعت کے کئی ادوار ہوئے۔ اکیسویں صدی کے آغاز میں جناب عنایت اللہ کی تجویز پر قائدِ اعظم لائبریری نے 'مخزن' کی اشاعت کا دوبارہ آغاز کیا۔ اس سلسلے کے پہلے انتیس شماروں کا ایک انتخاب معروف نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید نے کیا ہے جسے مجلس ترقی ادب نے 'انتخابِ مخزن' کے نام سے شائع کیا ہے۔ اس انتخاب سے ربع صدی کی علمی و ادبی رفتار سے آگاہی ملتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاعری اور تخیل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • اس کتاب میں متانت، گہرائی اور سوچ بچار سے ’’شاعری اور تخیل‘‘ کے موضوع پر مختلف آرا کو یکجا کر کے پرکھا گیا ہے۔
  • اس موضوع پر اُردو میں پچھلے پچیس تیس برس میں اس سے بہتر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی۔
  • نہایت باریک نکات کو جچے تلے الفاظ میں سلاست سے بیان کرنا مصنف کا اہم کارنامہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نکات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
نکات'' ڈاکٹر تحسین فراقی کی تصنیف ہے۔'' ڈاکٹر تحسین فراقی ایک قابلِ قدر محقق، ناقد اور شاعر ہیں۔ تحقیق و تنقید کی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تنقیدی مضامین کا مجوعہ ہے۔ جو دوہزار سے دو ہزار بارہ کے درمیانی عرصے میں لکھے گئے۔ صفحات کی تعداد ٢٧٤ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو داستانوں کے منفی کردار

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
اردو داستانوں کے منفی کردار'' شہناز کوثر کی تصنیف ہے'' شہناز کوثر پیش لفظ میں لکھتی ہیں 'میں نے منفی کرداروں کو اس لیے تحقیق کا موضوع بنایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کی نفسیات پر جو گہرے اثرات مرتب کیےاور عمومی طور پر داستان نگاری کے فن کے خاتمے اور میر باقر علی کے داستان گو کے کردار کی بازیافت کو فی زمانہ بے سود اور بے معنی تصور کیا جانے لگا ہے جب کہ میرے خیال میں جدید دور کے لانگ فکشن اور شارٹ فکشن کو داستانوی پسِ منظر کے ساتھ ملا کر دیکھنے سے بہت سے معنوی ابعاد پیدا کیے جا سکتے ہیں'۔ صغحات کی تعداد تین سو چار ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 500
  • یہ کتاب پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جسے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی نگرانی میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے مکمل کیا ہے۔
  • غزل کا فن جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے ان میں تکنیک، ہیئت اور وزن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
  • غزل کی بدلتی ہیئت ، تکنیک اور وزن کو مقالہ کا مرکزی خیال بنا یا گیاہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
4 items Cart
My account