ڈاکٹر سلیم اختر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کتاب نفسیاتی تنقید (ان کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اُنھوں نے ممتاز نقاد اور محقق ڈاکٹر وحید قریشی کی رہنمائی میں مکمل کیا تھا) طلبہ و اساتذہ میں یکساں مقبول ہے۔ پیش لفظ میں اُنھوں نے تحقیق کے طریقۂ کار کی وضاحت کی ہے۔ عالمی ادب کے تتبع میں اُردو ادب میں بھی تنقید کا موضوع ایک باقاعدہ مضمون کا درجہ رکھتا ہے چنانچہ اس کا مطالعہ بھی تنقید کی مختلف جہتوں میں کیا جاتا ہے۔ ان جہات میں نفسیاتی تنقید کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ مجلس کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی اس کتاب کے دونوں ایڈیشن خطِ نسخ میں تھے۔ ایک عرصے سے یہ کتاب بازار میں نایاب تھی چنانچہ اب تیسری بار خطِ نستعلیق میں کمپوز کروا کر شائع کی گئی ہے۔ کتاب ابھی چھپائی کے مراحل میں تھی کہ ڈاکٹر صاحب داغِ مفارقت دے گئے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں نفسیاتی تنقید کے ابتدائی نقوش اور فرائڈ، ادب اور لاشعور، تنقید اور اجتماعی لاشعور، انفرادی نفسیات کی انتقادی اہمیت، نفسیاتی تنقید کے اہم مباحث، نفسیاتی تنقید کا طریقِ کار، نفسیاتی تنقید کی عملی مثالیں کے عنوانات سے مفصل ابواب قائم کیے ہیں۔ ان ابواب میں ماہرینِ نفسیات کے نظریات اور ان کی روشنی میں اصنافِ سخن کا جائزہ لیا گیا ہے اور آخر میں نفسیاتی تنقید کی مثالیں دے کر تنقید کے طالب علموں کے لیے نفسیاتی تنقید کا موضوع قابلِ فہم بنا دیا ہے۔ کتاب کے آخری صفحات پر اصطلاحات کے تراجم اور جن کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، ان کی فہرست دی گئی ہے۔
نفسیاتی تنقید
₨ 385
- کتاب ’’نفسیاتی تنقید‘‘ ڈاکٹر سلیم اختر کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر وحید قریشی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔
- کتاب کے ابواب میں ماہرینِ نفسیات کے نظریات اور ان کی روشنی میں اصنافِ سخن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
- آخر میں نفسیاتی تنقید کی مثالیں دے کر تنقید کے طالب علموں کے لیے نفسیاتی تنقید کا موضوع قابلِ فہم بنا دیا ہے۔
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Description
Additional information
| مصنف |
|---|
Shipping & Delivery
Related products
شاعری اور تخیل
₨ 385
شعر، شعریات اور فکشن
₨ 550
- یہ کتاب ’’شعر، شعریات اور فکشن:شمس الرحمن فاروقی کی تنقید کا مطالعہ‘‘ ڈاکٹر صفدر رشید کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
- فارسی اور کلاسیکی اُردو ادب میں شمس الرحمن فاروقی دستگاہ رکھتے ہیں اور انھیں اُردو کے نظریہ ساز نقاد کے طور پر مانا جاتا ہے۔
- کتاب کے آخری صفحات ’’کتاب اور ضمائم‘‘ (شمس الرحمن فاروقی کی علمی و تصنیفی زندگی سوال نامہ) پر مشتمل ہیں۔
معنی اور تناظر
₨ 605
- معنی و تناظر میں شامل مضامین میں اکیسویں صدی کی تنقید کے امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔
- کتاب کی پہلی فصل نظری تنقید، دوسری شاعری، تیسری فکشن جبکہ چوتھی فصل معاصر تنقید سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔
- معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اردو افسانوں میں رومانی رجحانات
₨ 770
- افسانہ نگار اور نقاد ڈاکٹر عالم محمد خان نے یہ تحقیقی کتاب لکھ کر اور پی ایچ ڈی حاصل کر کے بطور محقق شہرت کمائی۔
- ڈاکٹر خان نے رومانی افسانے کو موضوع بنا کر اُردو ادب کے ایک اہم رجحان کے آغاز و ارتقا کا جائزہ لیا ہے۔
- اُردو افسانے اور اُردو میں رومانی تحریک پر کام کرنے والا کوئی محقق اور نقاد آئندہ اس کو نظرانداز نہیں کر سکے گا۔
تشکیلِ انسانیت
₨ 440
شعرائے اردو کے تذکرے
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔"
زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔
یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔
یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے
ارمغانِ ایران (مقالاتِ منتخبہ مجلہ ’’صحیفہ‘‘)
₨ 275
مقالاتِ تاثیر
₨ 770
