اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

تاریخِ اقوامِ عالم

770 

  • یہ کتاب اقوامِ عالم کی معاشی، معاشرتی، ذہنی، فکری، جغرافیائی، سماجی ثقافتی، عسکری، جہدِ مسلسل اور ارتقا کی کہانی سناتی ہے۔
  • اس کہانی کا آغاز ماقبل تاریخ ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور بیسویں صدی عیسوی کے نصف اوّل پر اختتام ہوتا ہے۔
  • کتاب کو ملّتِ افغاں کی شرافت و نجات کے نام معنون کیا گیا ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2187

ڈسکرپشن

یہ کتاب اقوامِ عالم کی کہانی سناتی ہے۔ اس کہانی کا آغاز ماقبل تاریخ ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور پھر یہ کہانی حضرت انسان کی معاشی، معاشرتی، ذہنی، فکری، جغرافیائی، سماجی ثقافتی، عسکری، جہدِ مسلسل اور ارتقا کی پیش رفت بیان کرتی ہوئی، پتھر کے زمانے سے استعماری تسلط اور جوہری آتشی زمانے یعنی بیسویں صدی عیسوی کے نصف اوّل پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ مؤلف نے کتاب کے شروع ہی میں ان تمام حوالہ جاتی کتب اور اخبارات و رسائل کی، جن سے استفادہ کیا گیا ہے، فہرست فراہم کر دی ہے۔ اس کے بعد ازمنہ اور ادوار کی تقسیم (یعنی اس تالیف میں جس ترتیب سے تاریخی واقعات اور معلومات فراہم کی گئی ہیں) کا بیان ہے۔ ابواب بندی کے تحت چودہ ابواب کا اجمال، انتساب (اور وجۂ انتساب) اور پیش لفظ شاملِ کتاب ہے۔ پیش لفظ میں تالیفی ترجیحات اور ان کی وضاحت کی گئی ہے۔ کتاب کو ملّتِ افغاں کی شرافت و نجات کے نام معنون کیا گیا ہے۔ جس پر تاریخ 21؍ جون 1950ء درج ہے جبکہ پیش لفظ رقم کرنے کی تاریخ (پیش لفظ کے آخر میں) 17؍ مارچ 1946ء درج ہے۔ جس کا مطلب ہے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن اوّل الذکر سنہ میں نکلا جو تاج کمپنی نے شائع کیا تھا۔ مؤلف سے حقوقِ اشاعت حاصل کرنے کے بعد مجلس ترقی ادب اس کتاب کے تین ایڈیشن علی الترتیب 1958ء، 1962ء اور 2012ء میں شائع کر چکی ہے۔ یہ کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے۔

اضافی معلومات

مصنف