اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 830
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 830
Menu
“دیوانِ نواب محبت خان” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیاتِ شاہ نصیر (جلد چہارم)
کلیاتِ شاہ نصیر (جلد سوم) ₨ 110
Back to products
جدید طبیعیات کا تعارف ₨ 220

کلیاتِ شاہ نصیر (جلد چہارم)

₨ 110

  • زیرِ نظر کتاب کلیاتِ شاہ نصیر کو ڈاکٹر تنویر احمد علوی نے کئی نسخوں کی مدد سے مرتب کیا ہے۔
  • خانوادہ تصوف سے تعلق رکھنے والے شاہ نصیر کا شمار اپنے عہد کے ممتاز شعرا اور دہلی کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • کلیاتِ شاہ نصیر کو تنویر احمد علوی نے چار جلدوں میں مرتب کیا ہے، یہ اس کی جلد چہارم ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

شاہ نصیر دہلوی اپنے عہد کے ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ اُنھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ سخن ورانہ معرکہ آرائیوں میں گزارا۔ ان کے مطارحوں اور شاعرانہ رزم آرائیوں کا ذکر ان کے بیشتر قریب العہد تذکروں میں موجود ہے جس سے اُن کے زمانے کی ادبی فضا کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ بایں ہمہ اُن کی زندگی کا کوئی مربوط خاکہ کہیں نہیں ملتا۔ اتنا ظاہر ہے کہ ایک خانوادۂ تصوف سے تعلق کے باوجود اُنھیں سبحہ و سجادہ سے کہیں زیادہ دلچسپی شعر و سخن سے تھی۔ شاہ نصیر زبان و بیان کے شاعر تھے۔ ان کے بیشتر اشعار زبان کے لحاظ سے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں۔ ان کی زبان اپنے اکثر معاصرین کے مقابلے میں نئی معلوم ہوتی ہے۔ دہلی کے اسلوب کے تعین میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے۔ شاہ نصیر کے دیوان کے قلمی نسخوں میں غالباً قدیم ترین کتب خانۂ آصفیہ کا نسخہ ہے۔ سب سے بعد کا نسخہ رضا لائبریری کا ہے جو بہ اعتبار کلام دوسرے نسخوں سے زیادہ مبسوط اور مکمل ہے۔ کلیاتِ شاہ نصیر کے متن کی ترتیب میں تین قلمی نسخے، دو قلمی انتخاب اور دو مطبوعہ نسخے ڈاکٹر تنویر احمد علوی کے پیشِ نظر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنھوں نے شاہ نصیر کے عہد کے تذکروں اور بعد کے کچھ مستند مآخذوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔ ترتیبِ متن میں قدیم تر اور نسبتاً زیادہ صحیح نسخے کو مرجع سمجھا گیا ہے۔ باقی روایتوں کو حواشی میں جگہ دی گئی ہے۔

شاہ نصیر کا شمار اپنے عہد کے ممتاز شعرا اور دہلی کے نامور اساتذہ میں ہوتا ہے۔ ان کا تعلق ایک خانوادہ تصوف سے تھا، لیکن اس کے باوجود شعر و سخن سے کافی زیادہ دلچسپی تھی۔ ان کی شاعری کا زمانہ اردو شعر ادب کی تاریخ کے اس دور سے تعلق رکھتا ہے جس وقت معنی سے زیادہ صورت اور معیار سے زیادہ مقدار کی اہمیت پر زیادہ زور دیا جا رہا تھا۔ دہلی کے علاوہ بعض دوسرے شہروں میں بھی مشاعرے عام ہو چکے تھے۔ مقامی اور غیرمقامی طور پر گروہ بندیاں بنتی جا رہی تھیں۔ بحور اوزان سے واقفیت اور الفاظ و محاوارت پر قدرت کو کمال استادی اور معیار شاعری سمجھا جانے لگا تھا۔ شاہ نصیر کے شعور و شعر کا مطالعہ ان کے عہد کے اسی ادبی میلان اور شاعرانہ افتاد مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ ’’کلیات شاہ نصیر‘‘ ان کے تین قلمی نسخوں، دو قلمی انتخابات اور دو مطبوعہ نسخوں کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ کلیاتِ شاہ نصیر کا مکمل اور صحیح متن، مبسوط حواشی کے ساتھ پہلی بار مجلس ترقیِ ادب لاہور نے شائع کیا ہے جسے ایک طویل مبسوط مقدمہ کے ساتھ تنویر احمد علوی نے چار جلدوں میں ترتیب دیا ہے۔ زیر نظر اس کلیات کی جلد اوّل ہے جس میں قصاید و متفرقات شامل ہیں۔

Additional information
مصنف

شاہ نصیر دہلوی

مرتب

ڈاکٹر تنویر احمد دہلوی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیات سالک

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب قربان علی بیگ سالکؔ کی شاعری کی کلیات ہے جس میں غزلیں، قصائد اور قطعات وغیرہ شامل ہیں۔
  • سالک کا کلام دلّی کی شاعری کا قابلِ قدر نمونہ ہے۔ نغز گوئی سلاست بلاغت کی جان ہے۔
  • قربان علی سالکؔ جملہ اصنافِ سخن پر قادر تھے اور معنی بندی میں بلندپایہ رکھتے تھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوانِ صبا

کلاسیکی شاعری
₨ 110
  • میر وزیر علی صبا کی شاعری ان کے زمانے کی لکھنوی شاعری کا بہترین نمونہ ہے۔
  • صبا نے آتش کا رنگِ تغزل پسند کیا اور آتش کے شاگردوں میں خوب نام پیدا کیا، خود بھی استاد ہوئے۔
  • صبا کو درجۂ دوم کے شاگردوں میں شمار کرنا، اُس عظیم فنکار کے ساتھ کھلی ناانصافی ہوگی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد اوّل: دیوانِ اوّل)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد اوّل ہے جو مصحفی کے دیوانِ اوّل پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد اول: دیوانِ اول)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، پہلی جلد میں دیوانِ اوّل کی صرف غزلیات (تعداد 313) (ردیف الف تا ھ) ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ نظام

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • نظامؔ رامپوری دہلوی زبان کا ہیرو ہے لیکن کہیں کہیں مقامی بولی کی جھلک بھی اس کے کلام میں نظر آتی ہے۔
  • نظامؔ اپنی وارفتہ مزاجی کی بدولت مقامی قبولیتِ عامہ کی سند حاصل کرنے کے بعد مستغنی ہو گئے۔
  • نظامؔ معاصرین میں منفرد حیثیت کا مالک اور معاصرین سے ممتاز کرنے والے رنگِ داغ کا بانی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

افتخار عارف نمبر

کلاسیکی شاعری
₨ 1,000

مجلس ترقی ادب کی جانب سے 'صحیفہ' کا حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والا پرچہ 'افتخار عارف نمبر' ایک شاندار روایت کا تسلسل ہے۔

700 سے زائد صفحات پر مشتمل یہ خصوصی نمبر افتخار عارف کی تخلیقی شخصیت کا بھرپور احاطہ کرتا ہے۔

صحیفہ 'افتخار عارف نمبر' کی قیمت ایک ہزار مقرر کی گئی ہے۔

Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ شیفتہ

کلاسیکی شاعری
₨ 275
  • یہ کتاب اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد نواب مصطفیٰ خان شیفتہ کی کلیات پر مشتمل ہے۔
  • محمد مصطفی خاں شیفتہؔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی مذاق رکھتے تھے۔
  • یہ کلیات نہ صرف اُردو ادب کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے بلکہ عام شائقین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تہذیب الاخلاق

کلاسیکی شاعری
₨ 165
  • محکمۂ تعلیم کے 1890ء کے رزولیوشن کی تکمیل کے لیے مولوی ذکاء اللہ نے اخلاقیات پر کتابیں لکھیں۔
  • ’’تہذیب الاخلاق‘‘ ہندو مت کی علمِ اخلاق کی کتابوں سے ماخوذ ہے۔
  • ان کتابوں میں ایسی باتوں کا التزام کیا گیا جو تمام قوموں میں قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتی ہوں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account