اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 330
Menu
“شریر کی کہانیاں” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص ریاض دلربا
کلیاتِ مصحفی (جلد نہم: قصاید) ₨ 220
Back to products
عبدالرحمن چغتائی، شخصیت اور فن ₨ 440

ریاض دلربا

₨ 165

  • ’’ریاض دلربا‘‘ ہریانہ کے ادیب منشی گمانی لعل کا ناول ہے، جسے مصنف نے 1832ء میں تصنیف کیا تھا۔
  • کچھ نقاد اسے اُردو کا پہلا ناول ، جبکہ بعض اسے داستان قرار دیتے ہیں۔
  • ریاض دلربا کی نثر عالمانہ ہے، اس میں سبھی کردار ایک ہی لہجے میں گفتگو کرتے ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

’’ریاض دلربا‘‘ ہریانہ کے ادیب منشی گمانی لعل کا ناول ہے، جسے مصنف نے 1832ء میں تصنیف کیا تھا اور جیل پریس روہتک سے 1863ء میں پہلی بار اس کی اشاعت عمل میں آئی تھی۔ اب تک کی تاریخ میں اُردو ناول کا نقشِ اوّل مولوی نذیر احمد کے ناول ’’مراۃ العروس‘‘ کو مانا گیا ہے، یہ ناول 1869ء کی تصنیف ہے۔ بعض نقاد کے نزدیک ان دونوں ناولوں کے سنہِ تصنیف کے پیشِ نظر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ روہتک کے منشی گمانی لعل کا ناول ’’ریاضِ دلربا‘‘ مولوی نذیر احمد کے ناول ’’مراۃ العروس‘‘ سے 37 برس پہلے کی تصنیف ہی نہیں بلکہ ناول کا نقشِ اوّل بھی ہے۔ یہ ناول 1990ء میں بھارت سے ہریانہ اُردو اکیڈمی کی طرف سے شائع ہو چکا ہے، جسے ابنِ کنول نے ایڈٹ کیا تھا۔ گمان لعل مسکین کے حالات تذکروں میں نہیں ملتے البتہ ابنِ کنول کے مطابق منشی گمانی لعل رہتک میں سکونت پذیر تھے لیکن ان کا آبائی وطن قصبہ رامپور تھا۔ گمانی لعل مسکین سے چار تصانیف وابستہ ہیں: ریاض دلربا، بھگت مال، بہارستانِ عقل و دانش اور بہارستانِ عقل و فرہنگ۔ کچھ نقاد اسے اُردو کا پہلا ناول نہیں گردانتے بلکہ کہتے ہیں کہ روایتی ادب میں طبع زاد قصوں کی کوئی اہمیت نہ تھی بلکہ پرانے اور معروف قصوں کو اپنے رنگ میں لکھنے پر اکتفا کیا جاتا تھا، ریاض دلربا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بظاہر گمانی لعل مسکین کو محض قصہ نویسی سے غرض نہ تھی بلکہ وہ اپنی علمیت کی دھاک بھی بٹھانا چاہتے تھے۔ نتیجہ یہ کہ ریاض دلربا میں اوّل تا آخر ایسی نثر سے واسطہ پڑتا ہے جو نہایت معرب، مفرس اور عالمانہ ہے۔ اس گاڑھے اسلوب سے کہیں ذرہ برابر انحراف نہیں کیا گیا۔ چنانچہ بادشاہ ہو یا فقیر، کوتوال ہو یا ٹھگ، طوائف ہو یا بادشاہ زادی، سب بالکل ایک ہی لب و لہجے میں گفتگو کرتے ہیں۔ یہ لب و لہجہ سراسر ادبی ہے، اس پر روزمرہ کی بول چال کا سایہ تک نہیں پڑا ہے۔ کتاب کے آخر میں حواشی اور مشکل الفاظ کی فرہنگ بھی دی گئی ہے۔

Additional information
مصنف

لالہ گمانی لال

مرتب

محمد سلیم الرحمن.

Shipping & Delivery

Related products

Compare

فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 385
یہ کتاب 'فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت' ٢٦٠ صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جسے مقبولیتِ عامہ حاصل ہوئی۔ جسے عورتیں اپنے بچوں کو سونے سے پہلے سنایا کوتی تھیں۔ رجب علی بیگ سرور ایک صاحبِ اسلوب نثر نگار ہیں۔ ان کا مشاہدہ حیرت انگیز اور تخیل کی اڑان بے مثال ہے۔ سراپہ نگاری پر خاص قدرت رکھتے تھے۔ رجب علی بیگ کی کردار نگاری میں سب سے بنیادی بات کرداروں کی نفسیاتی گرہیں کھولنے کا عمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شریر کی کہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
شریر کی کہانیاں'' بیتال پچیسی مظہر علی ولا کی تصنیف ہے اور اس کی مرتبہ گوہر نوشاہی ہیں۔'' اس میں ٢٥ کہانیاں شامل ہیں۔ جو ایک بھوت پریت (بیتال) ایک راجہ (بکر ماجیت) کے درمیان مکالمے سے جنم لیتی ہیں۔ ان کہانیوں کی ایک فلسفیانہ حیثیت بھی ہے۔ ١٨٠٣ میں فروٹ ولیم کالج کلکتہ کے اردو نصاب کے لیے نامور ادیب اور شاعر مظہر علی ولا نے سنسکرت سے آسان اردو میں ڈھالا۔ صفحات کی تعداد ایک سو چھیالیس ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سروشِ سخن

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • یہ داستان فخرالدین سخن نے فرصت کے لمحات میں نام و نمود کے لیے اپنی فطری طبعیت کے زیرِاثر لکھی۔
  • سروشِ سخن کا پلاٹ گٹھا ہوا، کوئی مقام قابلِ اعتراض نہیں اور ہر واقعہ مرکزی واقعے سے جڑا ہوا ہے۔
  • بحیثیتِ مجموعی یہ داستان اُردو داستانوں کی صفِ اوّل میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

انشا کی دوکہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • سیّد انشا نے دو کہانیاں لکھیں اور دونوں کہانیوں میں کچھ نثری تجربے کیے گئے ہیں۔
  • اظہار کی پابندیاں عاید کرکے ان پر عبور پا کر اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانا سیّد انشا کا خاص شوق تھا۔
  • ان کہانیوں میں تجربہ برائے تجربہ نہیں بلکہ یہ کہانیاں واردات کی خاصیت کی رعایت سے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آرایشِ محفل

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 605
  • آرائش محفل ایک مستند کتاب خلاصۃ التواریخ مرتبہ منشی سجان رائے بٹالوی کا اردو ترجمہ ہے۔
  • میر افسوس نے خلاصۃ التواریخ کا نہ صرف آزاد ترجمہ کیا ہے بلکہ جگہ جگہ دوسری کتابوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔
  • اس کتاب میں ہندوستان کے جغرافیائی حالات کے علاوہ فتح اسلام تک ہندو راجاؤں کے حالات ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • مشہور فارسی قصہ تاج الملوک اور گل بکاولی کے فارسی قصے کو نہال چند لاہوری نے نثری قالب میں ڈھالا ہے۔
  • اس کتاب میں طرزِ بیان سادہ اور سلیس نہیں بلکہ فارسی تراکیب سے فارسیت چھائی ہوئی ہے۔
  • نہال چند لاہوری کی یہ تالیف ’’مذہبِ عشق‘‘ اُردو ادبیاتِ عالیہ کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ احمد داؤد

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 660
کلیاتِ احمد داؤد'' احمد داؤد کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔'' احمد داؤد دبستانِ راولپنڈی کے مرکزی حیثیت کے حامل افسانہ نگار ہیں۔ یہ کتاب تین سو چوالیس صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اخوان الصفا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’اِخوانُ الصفا‘‘ دنیا کی قدیم اور ہمیشہ زندہ رہنے والی عالمگیر شہرت کی حامل کتاب ہے۔
  • یہ کتاب جو عربی میں ہے کس نے لکھی اور کب شائع ہوئی اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
  • اس کتاب سے ایک پرچہ امتحان لیا جاتا تھا، جس میں کامیاب ہونا لازمی شرط تھی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account