اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

9 items ₨ 4,070
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
9 items ₨ 4,070
Menu
“فیضِ بیدل” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح، تحقیق وانتقاد ذوق ، سوانح اور انتقاد
ماہیت الامراض (جلددوم) ₨ 1,100
Back to products
مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی) ₨ 165

ذوق ، سوانح اور انتقاد

₨ 550

  • اس کتاب میں ڈاکٹر تنویر احمد علوی نے ذوق کی متنوع شعری خدمات کا نہایت خوبی سے احاطہ کیا ہے۔
  • ڈاکٹر علوی کا یہ مقالہ ذوق کی کھوئی ہوئی عظمت کی بحالی کی ایک بھرپور کوشش ہے۔
  • یہ ذوق کا پہلا مربوط اور ہمدردانہ تجزیہ ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح، تحقیق وانتقاد
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

اُردو کے انیسویں صدی کے نامور صاحبِ اسلوب شاعر ابراہیم ذوق اپنے عہد کے مقبول ترین اور صاحبِ وجاہت شاعر اور استادِ وقت تھے۔ اپنے عہد میں ان کی شاعری اور شاعرانہ شہرت کی جو شان تھی، وہ ہماری تاریخِ ادب میں بہت کم شعرا کو نصیب ہوئی ہے۔ غزل کے دوش بدوش قصیدے میں ممتاز ہوئے اور ’’خاقانیِ ہند‘‘ کہلائے۔ اپنے معاصرین میں نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ آزاد، داغ اور ظفر جیسے نامور تخلیق کار انھی کے دامنِ فیض سے گہر اندوز ہوئے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر تنویر احمد علوی نے ذوق کی متنوع شعری خدمات کا نہایت خوبی سے احاطہ کیا ہے۔ زبان کے رقبے کو وسیع کرنے میں ذوق کی خدمات ناسخ سے بڑھ کر ہیں۔ ذوق کا کلام ٹھیٹھ اُردو کے جلوے دکھاتا ہے۔ ان کے شعری سرمایے اور تربیتِ تلامذہ کا فیض بیسویں صدی کے نامور شعرا تک پہنچا۔ ڈاکٹر علوی کا یہ مقالہ ذوق کی کھوئی ہوئی عظمت کی بحالی کی ایک بھرپور کوشش ہے، اس لحاظ سے بہت قابلِ داد ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں ذوق کی حیات، ان کے کردار، عہد، غزل گوئی، قصیدہ نگاری، زبان و ادب کے ضمن میں ان کی خدمات اور ان کے تلامذہ کا جائزہ لیا ہے۔ یہ ذوق کا پہلا مربوط اور ہمدردانہ تجزیہ ہے۔

اس کتاب میں سیّد عابد علی عابد کا مقدمہ بڑا فکر افروز ہے۔ انھوں نے بڑی عمدگی سے اس خیال کی نفی کی ہے کہ متاخر مغلیہ عہد سراسر زوال کا عہد تھا۔ ٹائن بی سے مستعار الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مقتدر اقلیتیں اس عہد میںبھی موجود تھیں جو معاشرے میں مثبت قدروں کا احیا کرتی ہیں اور ان اقلیتوں نے بہرحال اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کتاب کا آخری باب میں ذوق کے نایاب کلام کو پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح کتاب کے آخر میں مصنف نے کتابیات کا اہتمام کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مقالے کی ترتیب و تزئیں میں کس قدر وسیع مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ذوق، سوانح اور انتقاد‘‘ محض طلبہ اور اساتذہ ہی کے لیے نہیں بلکہ ادب دوست حضرات کے لیے بھی مفید ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر تنویر احمد علوی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مولانا محمد حسین آزاد

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 1,100
  • اس کتاب میں اُن مضامین کو جمع کیا گیا ہے جو آزاد پر تنقید کے دبستانِ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔
  • اُردو نثرکے عناصرِ خمسہ میں شامل مولانا محمد حسین آزادؔ نے اپنی ادبی و تصنیفی عمر کا بہترین حصہ لاہور میں گزارا۔
  • آزاد کے سوانحِ حیات، تصانیف اور علمی و ادبی خدمات سے متعلق مقالات و کتب بہت زیادہ تعداد میں شائع ہو چکی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقدمہ سفر نامہ حکیم ناصر خسرو

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 165
  • حالی کی تحریر کردہ یہ سوانح عمری ’’سفرنامۂ حکیم ناصر خسرو‘‘ کے مقدمے کے طور پر 1882ء میں شائع ہوئی۔
  • سفرنامے کے متن کی تصحیح کے علاوہ حالی نے ترتیبِ سوانح میں بے انتہا کاوش کی، اسلوب بھی صاف ہے۔
  • اس کتاب میں ناصر خسرو کے حالات کے ساتھ حالی کے جواہرِ حکمت بھی جابجا بکھرے ملیں گے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ن م راشد – حرف و معانی کی جستجو

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • اس کتاب میں راشد شناسی کے نئے نئے زاویوں پر بیس سے زائد مضامین شامل ہیں۔
  • ادبی رسائل و جرائدکے مضامین کو آیندہ کے لیے محفوظ کرنے کی یہ ایک مفید کاوش ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں راشد کے کچھ خطوط کا عکس بھی شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شبلی نعمانی حیات و تصانیف

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنی اس تصنیف ’’شبلی نعمانی: حیات و تصانیف‘‘ کو اٹھارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے شبلی کی کتابوں پر خصوصی تعارفی و تحقیقی مضامین تحریر کیے ہیں۔
  • کتاب کا قاری محسوس کرتا ہے کہ مصنف اپنے موقف کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مولوی نذیر احمد دہلوی، احوال و آثار

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 660
  • یہ کتاب ’’مولوی نذیر احمد دہلوی، احوال و آثار‘‘ دراصل ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
  • ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی معروف ناول نگار، نقاد، محقق اور ادیب ہیں یونیورسٹی اورینٹل کالج میں استاد رہے ہیں۔
  • یہ کتاب نہ صرف طلبا و اساتذہ کے لیے اہم ہے بلکہ عام قارئین کے لیے بھی اس کا مطالعہ ناگزیر ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

محمد حسین آزاد: احوال و آثار

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد صادق کی تحقیق و تصنیف ہے جس میں معروف انشا پرداز مولانا محمد حسین آزاد کے احوال اور آثار کا ذکر ہے۔
  • یہ مقالہ پہلے مصنف نے انگریزی میں لکھا جسے بعد میں ترامیم و اضافے کے ساتھ اُردو میں بھی منتقل کیا گیا۔
  • س کتاب کے آخر میں دس ضمائم محمد حسین آزاد کے احوال و آثار پر مفید معلومات کا ذریعہ ہیں، جس کے بعد اشاریہ بھی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حافظ محمود شیرانی اور اُن کی علمی و ادبی خدمات (جلد اول)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • یہ کتاب مظہر محمود شیرانی کا وحید قریشی کی زیرِنگرانی حافظ محمود خان شیرانی پر لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے ۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • مقالے کی ضخامت کے پیشِ نظر اسے دو جلدوں میں شائع کیا گیا۔ یہ کتاب اس مقالے کی جلد اوّل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فیضِ بیدل

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 275
  • یہ کتاب ’’فیضِ بیدل‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی کے بیدل کے متعلق مقالات پر مبنی ہے۔
  • مرزا عبدالقادر بیدل ہندوستان میں فارسی زبان کے مشہور ترین شعرا میں سے ایک ہیں۔
  • یہ مقالات نہ صرف بیدل فہمی میں اہم بلکہ اُردو ادب کے عام قاری کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
9 items Cart
My account