اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 660
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 660
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص نیرنگِ خیال
تخلیقی عمل ₨ 330
Back to products
(عربی، فارسی، اردو ادبیات) مقالات عرشی ₨ 880

نیرنگِ خیال

₨ 330

  • نیرنگِ خیال میں اُردو داں طبقے کو مغرب کے نثری ادب سے روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔
  • نثر میں سادگی و پُرکاری، تمثیلی و خطیبانہ انداز، اور خوبصورت الفاظ کا استعمال آزاد کی انشاپردازی کے خاص اوصاف ہیں۔
  • ہر چند آزاد نے ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے استفادہ کیا ہے مگر اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

اُردو ادب کی نثر میں سادگی و پُرکاری کے ساتھ تمثیلی اور خطیبانہ انداز، اور خوبصورت الفاظ کا استعمال محمد حسین آزاد کی انشاپردازی کے خاص اوصاف ہیں۔ نیرنگِ خیال میں اُردو داں طبقے کو مغرب کے نثری ادب سے روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بقول آزاد، انھوں نے یہ مضامین حکومتی ایما پر لکھے۔ مغربی اصناف و خیالات کا تاثر اور تاثیر نیرنگ خیال کی تصنیف کا محرک بنی۔ ہر چند آزاد نے ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے استفادہ کیا ہے مگر اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے جو بہت دلچسپ اور پُرتاثیر ہے۔ آزاد کی نثر میں وہ لذت اور چاشنی ہے جو قاری کو کسی اور طرف جانے نہیں دیتی۔

سرعبدالقادر کا خیال ہے کہ نیرنگِ خیال جیسے تمثیلی مضامین انگریزی ادب میں اٹھارہویں صدی میں لکھے گئے۔ ڈاکٹر صادق بھی اس بارے میں سر عبدالقادر کے ہم خیال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزاد کے کئی فقروں کی ساخت انگریزی فقروں سے ملتی جلتی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اگر یہ ترجمہ بھی ہے تو لائقِ مطالعہ ہے۔ ڈاکٹر محمد صادق (مرتّب) کا تحریر کردہ مقدمہ بھی شاملِ کتاب ہے۔ نیرنگِ خیال کے نئے ایڈیشن میں متن میں پائی جانے والی املائی اغلاط کی درستی کر کے کمپوٹرائزڈ کمپوزنگ میں شائع کی گئی ہے۔

Additional information
مصنف

محمد حسین آزاد

مرتب

ڈاکٹر محمد صادق

Shipping & Delivery

Related products

Compare

انشا کی دوکہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • سیّد انشا نے دو کہانیاں لکھیں اور دونوں کہانیوں میں کچھ نثری تجربے کیے گئے ہیں۔
  • اظہار کی پابندیاں عاید کرکے ان پر عبور پا کر اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانا سیّد انشا کا خاص شوق تھا۔
  • ان کہانیوں میں تجربہ برائے تجربہ نہیں بلکہ یہ کہانیاں واردات کی خاصیت کی رعایت سے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نقلیات

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • اس کتاب ’’نقلیات‘‘ میں عوام الناس میں مقبول مختصر کہانیاں شامل جنہیں نقلیں کہا گیا ہے۔
  • یہ کتاب فورٹ ولیم کالج کے تحت انگریزی کو مقامی زبان و کلچر سکھانے کے لیے لکھی گئی۔
  • اس کتاب میں 108 نقلیں یا Tales یا کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانۂ عجائب

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 770
  • مرزا رجب علی بیگ سرور کی ’’فسانۂ عجائب‘‘ مختصر داستانوں کے سلسلے کی مشہور کتاب ہے۔
  •  دبستانِ لکھنؤ کی اس نمائندہ تصنیف کی حیثیت صرف ادبی نہیں، تاریخی بھی ہے۔
  •  زیرِ نظر اڈیشن رشید حسن خاں کے تیس سالہ تجربے اور آٹھ سالہ غیرمعمولی محنت و دیدہ ریزی کا نتیجہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

باغ و بہار

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 880
  • میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
  • یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
  • باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

قصہ اگرگل

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • قصہ اگرگل نوابی عہد کے لکھنو کی تہذیب و معاشرت کا ایک دل آویز مرقع ہے۔
  • نامعلوم مصنف نے اس دور کے رسم و رواج اور ثقافتی روایات کی ایسی تصویریں کھینچی ہیں قاری اس دور میں پہنچ جاتا ہے۔
  • کہانی ترتیب و تعمیر، اسلوبِ بیان اور طرزِ ادا میں عام چلن سے ہٹ کر صرف دلچسپ بنائی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آرایشِ محفل

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 275
  • حیدر بخش حیدری نے قصہ حاتم طائی کو فارسی سے اُردو میں ’’آرائش محفل‘‘ کے نام سے ترجمہ کیا۔
  • مصنف نے اس میں بہت سی کمی بیشی کی ہے، اس لیے یہ ایک تالیف یا تالیفی ترجمہ ہے۔
  • یہ داستان اپنے وقت کی تہذیب و ثقافت گفتار و رفتار اوراپنے عہد کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جامع الحکایاتِ ہندی (سیرِ عشرت)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • یہ کتاب عوفی کی تالیف ’’جوامع الحکایات‘‘ کے دس ابواب میں سے چند منتخب حکایات کا ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب کے انتخابات مختلف ادوار اور ممالک میں طلباء کی تربیت کے لیے نصاب میں شامل رہے ہیں۔
  • ڈاکٹر محمد باقر نے شیخ صالح محمد عثمانی کے ترجمے کو اس کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر مرتب کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جوہرِ اخلاق (دلچسپ اخلاقی کہانیاں)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  •  ’’جوہرِ اخلاق‘‘ مشہور یونانی نصیحت آموز تماثیل نگار ایسپ کی حکایات کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • مجلس ترقی ادب لاہور نے بیش تر الفاظ کی املا کی وہی شکل اختیارکی ہے جو آج کل رائج ہے
  • کارکرن نے جوہرِ اخلاق میں کلمات، محاورات، تراکیب، امثال اور اسالیبِ بیان کو نہایت مہارت سے استعمال کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account