اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

(عربی، فارسی، اردو ادبیات) مقالات عرشی

880 

  • یہ کتاب ممتاز محقق مولانا امتیاز علی عرشی کے چودہ مقالات پر مشتمل ہے جن کی اہمیت و افادیت عنوانات سے عیاں ہے۔
  •  عبارت میں جہاں کہیں ضرورت محسوس کی گئی، پاورق حواشی میں وضاحت کی گئی ہے۔
  • آخری ستر صفحات میں اشخاص، کتب، مقامات اور متفرقات کے عنوانات کے تحت اشاریہ شاملِ کتاب ہے۔
کیٹاگری: ٹیگ Product ID: 2118

ڈسکرپشن

پیشِ نظر کتاب ممتاز محقق مولانا امتیاز علی عرشی کے لکھے گئے چودہ مقالات پر مشتمل ہے۔ مقالہ نگار کے حوالے سے مقالوں کے عنوانات کو دیکھتے ہوئے ان کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ عنوانات ملاحظہ ہوں: امام سفیان ثوری کے سوانح، صحیح مسلم کا قدیم نسخہ، نہج البلاغہ کا استناد، امام ابنِ حزم ظاہری اور ان کی کتاب ’الانساب‘، رباعیاتِ عمر خیام کا ایک نادر نسخہ، رباعیاتِ عمر خیام ’مرصاد العباد‘ میں، نجم النسفی، سمعانی اور ان کی کتاب ’الانساب‘، زرنوجی کا نظامِ تعلیم و تعلم، آداب المتعلمین اور محقق طوسی، طبقات الفقہا الشافعیہ الوسطیٰ، ظہور الاسرار نامی اور مطہر کڑہ، تاریخِ محمدی اور اس کے مؤلف کے احوال و آثار، مولانا آصفی اور ان کی شاعری۔ عبارت میں جہاں کہیں ضرورت محسوس کی گئی، پاورق حواشی میں وضاحت کی گئی ہے۔ آخری ستر صفحات میں اشخاص، کتب، مقامات اور متفرقات کے عنوانات کے تحت اشاریہ شاملِ کتاب ہے۔

اضافی معلومات

مصنف