اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

نیرنگِ خیال

330 

  • نیرنگِ خیال میں اُردو داں طبقے کو مغرب کے نثری ادب سے روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔
  • نثر میں سادگی و پُرکاری، تمثیلی و خطیبانہ انداز، اور خوبصورت الفاظ کا استعمال آزاد کی انشاپردازی کے خاص اوصاف ہیں۔
  • ہر چند آزاد نے ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے استفادہ کیا ہے مگر اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2173

ڈسکرپشن

اُردو ادب کی نثر میں سادگی و پُرکاری کے ساتھ تمثیلی اور خطیبانہ انداز، اور خوبصورت الفاظ کا استعمال محمد حسین آزاد کی انشاپردازی کے خاص اوصاف ہیں۔ نیرنگِ خیال میں اُردو داں طبقے کو مغرب کے نثری ادب سے روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بقول آزاد، انھوں نے یہ مضامین حکومتی ایما پر لکھے۔ مغربی اصناف و خیالات کا تاثر اور تاثیر نیرنگ خیال کی تصنیف کا محرک بنی۔ ہر چند آزاد نے ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے استفادہ کیا ہے مگر اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے جو بہت دلچسپ اور پُرتاثیر ہے۔ آزاد کی نثر میں وہ لذت اور چاشنی ہے جو قاری کو کسی اور طرف جانے نہیں دیتی۔

سرعبدالقادر کا خیال ہے کہ نیرنگِ خیال جیسے تمثیلی مضامین انگریزی ادب میں اٹھارہویں صدی میں لکھے گئے۔ ڈاکٹر صادق بھی اس بارے میں سر عبدالقادر کے ہم خیال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزاد کے کئی فقروں کی ساخت انگریزی فقروں سے ملتی جلتی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اگر یہ ترجمہ بھی ہے تو لائقِ مطالعہ ہے۔ ڈاکٹر محمد صادق (مرتّب) کا تحریر کردہ مقدمہ بھی شاملِ کتاب ہے۔ نیرنگِ خیال کے نئے ایڈیشن میں متن میں پائی جانے والی املائی اغلاط کی درستی کر کے کمپوٹرائزڈ کمپوزنگ میں شائع کی گئی ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

ڈاکٹر محمد صادق