میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن اور اُن کی شاعری پر اپنے عہد کے اثرات کا احاطہ کرتی ہوئی یہ کتاب بیدلؔ کی سیرت اور سوانح کے بارے میں بھی سیر حاصل معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی، جمالیاتی علامت اور لفظیات اور معنی خیز علائم کے بیان کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے ہیں۔ کتاب کے آخری 86 صفحات ضمائم پر مشتمل ہیں۔ ان ضمیموں میں تذکرہ بیدل، لعل کنور، بیدل کا ایک غیرمطبوعہ مخمس، فرہنگِ اصطلاحات اور کتابیات کے ساتھ ساتھ اشاریہ بھی شامل ہے۔ کتاب کے آغاز میں ڈاکٹر عبدالغنی نے حرفِ اوّل کے عنوان سے بھرپور مقدمہ بھی لکھا ہے۔ اس میں وہ بیدل پر زیرِ نظر تحقیقی کام کے بارے میں بتاتے ہیں اور اس کتاب میں شامل مقالات کے بارے میں اپنے تحقیقی سفر کی روداد بھی بیان کرتے ہیں اور کتاب کے نام ’’روحِ بیدل‘‘ کے انتخاب کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔ اس کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔ اس لیے اگر اس کتاب کو اسم بامسمیٰ کہا جائے تو مناسب ہوگا۔ کتاب کا انتساب مصنف نے ابوالبرکات سیّد محمد فضل شاہ، سجادہ نشین جلال پور، جہلم اور امیر حزب اللہ دام اللہ برکاتہم کے نام کیا ہے۔
روحِ بیدل
₨ 440
- یہ کتاب میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن، شاعری اور ان کے سیرت و سوانح بارے معلومات فراہم کرتی ہے۔
- کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی اور جمالیاتی علامت وغیرہ کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔
- کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔
Category: کلاسیکی شاعری
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
دیوانِ نواب محبت خان
₨ 500
- میر و سودا کے ہم عصر نواب محبت خاں کا یہ ’’دیوانِ محبت خاں‘‘ پرتو روہیلہ کی فکری پرکھ اور فنِ تدوین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
- مرتب نے ’’پیش گفتار‘‘ (مقدمہ) میں صاحبِ دیوان کے علاقے اور عہد پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا ہے۔
- دیوان کے قاری کو ہر دوسرا شعر لسانی نشست و برخاست اور فنی ہنر جوئی میں موجزن محسوس ہوتا ہے۔
کلیاتِ مصحفی (جلد پنجم: دیوانِ پنجم)
₨ 220
- یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد پنجم ہے جو مصحفی کے دیوانِ پنجم پر مشتمل ہے۔
- لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
- مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
دیوانِ صبا
₨ 110
تہذیب الاخلاق
₨ 165
کلیاتِ سودا (جلد چہارم: متفرق منظومات)
₨ 330
کلیاتِ میر (جلد دوم)
₨ 440
دیوان زادہ
₨ 440
افتخار عارف نمبر
₨ 1,000