اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)
تاریخِ لاہور ₨ 550
Back to products
مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم) ₨ 330

مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)

₨ 450

  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں سرسیّد کے آنحضرتؐ کی سیرتِ طیبہ کے متعلق تحقیقی اور تنقیدی مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
  • یہ مقالات سرسیّد نے ولیم میور کی کتاب لائف آف محمد کے جواب میں لکھے جس میں آنحضرتؐ کی ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
  • ان مقالات میں مناظرانہ کے بجائے ناصحانہ، الزامی کے بجائے تحقیقی انداز ہے جس سے تحریر میں پرتاثیر ہو گئی ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں مولانا محمد اسماعیل پانی پتی نے سرسیّد احمد خاں کی ان تحریروں کو جمع کیا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے متعلق ان کے بارہ تحقیقی اور تنقیدی مقالات پر مشتمل ہیں۔ یہ مقالات دراصل سرسیّد نے ولیم میور کی شہرئہ آفاق کتاب لائف آف محمد (Life of Mohammad) کے جواب میں لکھے تھے کیونکہ مذکورہ کتاب میں ولیم میور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر نہایت رکیک، غلط اور بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔ اس کتاب کا جواب لکھنے کے لیے چونکہ ہندوستان کے کتب خانوں میں مطلوبہ کتابیں مہیا نہ تھیں، اس لیے سرسیّد نے خاص اسی مقصد کے لیے انگلینڈ کا سفر کیا۔ جب سرسیّد نے سیرتِ طیبہؐ پر اپنے بارہ مضامین لکھ لیے تو ان کا ایک خلاصہ وہیں لندن میں 1870ء میں چھپوا دیا جس کا نام انھوں نے Essays on the Life of Mohammad (آںحضرتؐ کی سیرت کے متعلق مضامین) رکھا۔ لیکن اُردو مضامین جو کہ نسبتاً مفصل تھے 17 سال تک نہ چھپ سکے اور بعد ازاں ’’تصنیفاتِ احمدیہ‘‘ کے سلسلہ میں ان بارہ مقالات کو سرسیّد نے شائع کیا۔ مقالات کا یہ ایڈیشن نایاب اور معدوم ہو چکا تھا۔ مولانا محمد اسماعیل پانی پتی کو اتفاق سے یہ ایڈیشن پرانی کتابوں کے ایک تاجر کے ہاں سے مل گیا جسے انھوں نے اپنی لائبریری میں محفوظ کر کے پیش کر دیا۔ ان مقالات کی خصوصیات یہ ہیں کہ سرسیّد وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عیسائیت کی تردید میں عیسائیوں کے مرکز میں بیٹھ کر اُنھی کی زبان میں لکھا تھا۔ ان مقالات کی زبان مناظرانہ، مخاصمانہ کے بجائے ناصحانہ، متین اور سنجیدہ ہے۔ بات استدلال کے ساتھ معقول دلائل سے ثابت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں الزامی طریقہ کار کو چھوڑ کر تحقیقی جواب دیا گیا ہے جس سے تحریر میں زور اور اثر پیدا ہو گیا ہے۔

Additional information
مصنف

سرسیّد احمد خاں

مرتب

شیخ محمد اسماعیل پانی پتی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مختلف موضوعات پر دیئے گئے خطبات ہیں جو اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد ازاں نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
  • اس جلد میں ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو

مقالات سر سید
₨ 385
  • یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
  • مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
  • کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید

مقالات سر سید
₨ 220
  • ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
  • سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
  • کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)

مقالات سر سید
₨ 400
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہاردہم میں سرسیّد کے قرآنی قصص سے متعلق مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل مقالات سے سرسیّد کے طرزِ تحریر کے ساتھ ان کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔
  • سرسیّد کے متعدد عظیم الشان کارناموں میں سے ان کی ادبی خدمات کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)

مقالات سر سید
₨ 330
  • یہ کتاب سرسیّد کے مکاتیب پر مشتمل ہے جس میں تقریبا ڈیڑھ سو خطوط شامل کیے گئے ہیں۔
  • ہندوستان کے پچاس برس کے علمی، مذہبی، معاشرتی اور سیاسی حالات و واقعات کی عکاسی بھی ان خطوط میں عیاں ہے۔
  • ن خطوط کے مطالعے سے سرسیّد کے اخلاق، سیرت اور عقائد و خیالات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شذراتِ سرسیّد (جلد اوّل)

مقالات سر سید
₨ 550
  • یہ مضامین و شذرات علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ سے منتخب کیے گئے ہیں۔
  • سرسیّد کے اداریوں اور شذرات میں بڑا تنوع اور پھیلائو ہے۔
  • اس کتاب کا مطالعہ علی گڑھ تحریک اور سرسیّد شناسی کے ضمن میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ پانزدہم)

مقالات سر سید
₨ 660
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ پانزدہم میں متفرق مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں سے اکچر مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مسافرانِ لندن

مقالات سر سید
₨ 300
  • زیر نظر کتاب سرسیّد کے سفرنامے پر مشتمل ہے، جو ان کے قیامِ لندن کے واقعات اور حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔
  • اس سفر کا بنیادی مقصد ولیم میور کی کتاب کا جواب لکھنا اور برصغیر کے تہذیبی مزاج کی تجدید کرنا تھا۔
  • لندن کے سفر کے لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے کتب خانہ فروخت کر دیا اور گھر کو رہن پر رکھ دیا تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account