اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

مقالاتِ سرسیّد (حصہ پانزدہم)

660 

  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ پانزدہم میں متفرق مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں سے اکچر مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2281

ڈسکرپشن

مقالاتِ سرسیّد کے حصہ پانزدہم میں متفرق مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے جاری کردہ رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوئے۔ البتہ کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ یا کسی اور رسالے یا کتاب یا پھر الگ سے پمفلٹ وغیرہ کی شکل میں شائع کیے گئے۔ یہ مضامین مختلف النوع ہیں اور نثر کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ ان مضامین میں نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اکثر مضامین سے پتہ چلتا ہے کہ چند صفحوں کے ایک مضمون کے لیے سرسیّد نے نہ جانے کتنی ہی کتابوں کو کھنگالا ہوگا۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔ بعض مضامین میں سرسیّد نے یورپین مصنّفین اور عیسائی پادریوں کے اعتراضات کو ردّ کیا ہے تو کہیں پر عام مسلمانوں کے مولویانہ نظریات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس جلد میں اُمید کی خوشی، ہندو اور مسلمانوں میں ارتباط، مشرقی علوم و فنون، سرابِ حیات، نیچر، نیچری، سرسیّد کے خواب، کفار سے موالات، حرام اشیا کا کھانا، حج و روزہ جیسے اہم اور نمائندہ موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

شیخ محمد اسماعیل پانی پتی