اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تحقیق) مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم)
روحِ بیدل ₨ 440
Back to products
میڈیا ₨ 220

مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم)

₨ 500

  • یہ کتاب نامور محقق اور ماہر لسانیات ڈاکٹر عبدالستار صدیقی کے مقالات کی جلد دوم پر مشتمل ہے۔
  • ڈا کٹر عبدالستار صدیقی گوشہ نشین اہلِ علم تھے جو تمام عمر نام ونمود اور شہرت پسندی سے دور رہے۔
  • ان مقالات سے اردو زبان کے محققین کے ساتھ عام قاری کو بھی استفادہ کرنا چاہئے ۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مشرقی السنہ کے نامور محقق عبدالستار صدیقی گوشہ نشین اہلِ علم تھے جو تمام عمر نام و نمود اور شہرت پسندی سے دُور رہے۔ ڈا کٹر صاحب اپنے وقت کے نامور محقق اور ماہر لسانیات تھے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان اور پھر تقسیم ہند کے بعد بھی اردو زبان وادب کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجا م دیں۔ انہیں متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ان کا وطن مولوف ہندوستان تھا چنانچہ وہیں رہ کر انہوںنے تحقیق اور لسانیات کے لیے کام کیا۔ پاکستان میں اردو ادب کے قارئین کے لیے شائد یہ نام زیادہ مانوس نہ ہو لیکن زبان و ادب میں تحقیقات اور ریسرچ کے ذیل میں کام کرنے والے طلبائے ادب اور محققین کے لیے ان کا نام بڑے معتبر حوالے کے طورپر لیا جاتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب عبدالستار صدیقی کے مقالات پر مشتمل ہے۔ کتاب میں شامل مضامین کا تنوع اور الفاظ کی تاریخ اور ان کی اصلیت کے بارے میں مواد ایسا جاندار اور دلچسپی کا حامل ہے کہ عام قاری بھی انہیں پڑھ کر خوشی اور دلی اطمینان محسوس کرتا ہے۔ یہ مقالات جہاں فکرو نظر کے لیے نئے دریچے وا کرتے ہیں وہیں مزید تفتیش، تحقیق او ر تفحص پر بھی مائل کرتے ہیں۔ اردو زبان کے بارے میں ریسرچ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ عام قاری کو بھی اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے ۔

اس سے قبل اُن کے صاحب زادے مسلم صدیقی نے جلد اوّل ترتیب دی تھی مگر وہ بھی 1996ء میں انتقال کر گئے تو دوسری جلد نہ آ سکی، جسے بعد ازاں ساجد صدیق نظامی نے مرتب کیا ہے۔ اس جلد میں صدیقی صاحب کے مقالات کا قابلِ قدر حصہ غالبیات پر مشتمل ہے۔ کچھ مضامین متفرق موضوعات پر لکھے گئے ہیں۔ شخصیات کی ذیل میں ڈاکٹر اشپرنگر اور حافظ محمود شیرانی پر مضامین لکھے گئے ہیں۔ آخر میں ایک طویل انگریزی/ عربی مضمون بھی اس مجموعے میں شامل ہے۔ صدیقی صاحب کے 12 مقالات اور ایک خط پر مبنی یہ مجموعہ حرفِ آخر نہیں ہے، بلکہ ابھی بھی بہت سے مضامین ایسے ہیں جنہیں جمع کر کے ایک اور مجموعہ تیار کیا جا سکتا ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر عبدالستار صدیقی

مرتب

ساجد صدیق نظامی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دوم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دوم ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دہم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 385
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • یہ کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دہم ہے جس میں انگریزی مضامین، متفرق موضوعات اور منظومات مع اشاریہ جلد نہم شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 880
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی'' (جلد ششم )محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔'' حافظ محمود شیرانی ایسی نادر شخصیت ہیں جنہیں اردو مدرستہ التحقیق کا معلمِ اول تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی ہیں۔ یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ششم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ نذیر

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
یہ کتاب پروفیسر نذیر احمد کے مقالات پر مشتمل ہے، جنہیں جناب ظفر احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں تحقیقی مطالعے

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں ڈاکٹر افتخار حسین کے وہ مضامین شامل ہیں جو اُنھوں نے یورپ کے دورانِ قیام میں لکھے۔
  • افتخار حسین نامور محقق، مؤرخ، ناول نگار، ڈراما نویس، سول سرونٹ، مترجم اور استاد تھے۔
  • سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں مغربی علوم کا مطالعہ اہلِ مشرق کے لیے بہت ضروری ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مضامینِ ڈار

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 550
  • یہ کتاب ابراہیم ڈار کے مضامین کا چوتھا ایڈیشن ہے جو صحیفہ کے مدیر پروفیسر افضل حق قرشی کی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔
  • کئی امتیازی خصوصیات کی بنا پر مذکورہ مجموعہ پچھلے تمام ایڈیشنوں سے بہتر و معتبر قرار دیا جا سکتا ہے۔
  • مذکورہ مجموعے میں 16 مضامینِ ڈار کا اُردو متن 412 صفحات پر محیط ہے جبکہ انگریزی متن 96 صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 660
  •  یہ کتاب اسلامی تہذیب و ثقافت بارے مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل ہے۔
  •  مصنف کو فنونِ لطیفہ (خطاطی و نقاشی) سے غیرمعمولی دلچسپی اور نادر مخطوطات جمع کرنے کا بے حد شوق تھا۔
  • اس جلد میں احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نذرِ حمید احمد خاں

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں پروفیسر حمید احمد خاں کو ان کے مرغوب موضوعات پر مقالات جمع کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
  • کتاب کو اسلام، پاکستان، اقبال، غالب اور اُردو ادب کے مطالعے میں ایک ہمہ گیر اضافے کا درجہ بھی حاصل ہے۔
  • اس کتاب کی ترتیب و تدوین کا کام حمید احمد خاں کے جانشین احمد ندیم قاسمی نے سرانجام دیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account