اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

ادبی تحقیق

500 

  • ’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے تحقیقی و تنقیدی مقالات کا مجموعہ ہے۔
  • اس کتاب کے مندرجات متنوع ہیں جن میں تحقیق و تنقید کو یک جان کر دیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں فنِ تحقیق کو ادب و شاعری کے بنیادی مسائل کی افہام و تقسیم کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

ڈسکرپشن

’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے۔ اس کے مندرجات متنوع ہیں اور بعض مقالات تو انکشاف کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان میں بیشتر ایسی معلومات جمع ہیں جو اس سے پہلے منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ ان مقالات میں تحقیق و تنقید کا خوش کن امتزاج ہے۔ یہاں نہ صرف تحقیق و تنقید یک جان ہو گئی ہے بلکہ سماجی زاویۂ نظر، فکری زاویے اور لسانی و تاریخی مطالعے بھی ایک دوسرے میں جذب ہو کر ایک وحدت بن گئے ہیں۔ ان مقالات میں متن کی دریافت اور اس کا مطالعہ بھی ملے گا اور متن کا نمونہ بھی۔ تذکروں کے مطالعے کی مختلف جہتیں بھی ملیں گی، ادبی تاریخ کے متنازعہ اور الجھے ہوئے مسائل کا مطالعہ بھی اور ساتھ ہی تحقیق کی روایت اور اس کے مختلف رجحانات کی جھلکیاں بھی۔
’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے اُن مقالات کا مجموعہ ہے جن میں فنِ تحقیق کو، ادب و شاعری کے بنیادی مسائل کی افہام و تفہیم کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ ان تحریروں میں اُصولِ تحقیق کے کم و بیش تمام طریقِ کار، زیرِ بحث مسئلے کی اصل حقیقت تک پہنچنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں اور اسی لیے ان مقالات کو اطلاقی تحقیق کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کو مرتب کرتے وقت مقالات کی ترتیب کو اسی طرح قائم کیا گیا ہے کہ یہ کتاب قدیم ادب کے موضوعاتی مطالعے کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ ’’ادبی تحقیق‘‘ (جو ’’ادبی تنقید‘‘ کا بھی مرتبہ رکھتی ہے) معاصر اُردو ادب میں ایک ایسی تصنیف ثابت ہوگی جس کے حوالے کے بغیر مستقبل کا کوئی بھی ادبی مورخ یا محقق یا ناقد اپنے موضوع کے ساتھ کماحقہ انصاف نہیں کر سکے گا۔

اضافی معلومات

مصنف

ڈاکٹر جمیل جالبی

تبصرے

ابھی تک کسی نے بھی تبصرہ نہیں دیا۔

تبصرہ دینے والے پہلے شخص بنیں “ادبی تحقیق”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے