’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے۔ اس کے مندرجات متنوع ہیں اور بعض مقالات تو انکشاف کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان میں بیشتر ایسی معلومات جمع ہیں جو اس سے پہلے منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ ان مقالات میں تحقیق و تنقید کا خوش کن امتزاج ہے۔ یہاں نہ صرف تحقیق و تنقید یک جان ہو گئی ہے بلکہ سماجی زاویۂ نظر، فکری زاویے اور لسانی و تاریخی مطالعے بھی ایک دوسرے میں جذب ہو کر ایک وحدت بن گئے ہیں۔ ان مقالات میں متن کی دریافت اور اس کا مطالعہ بھی ملے گا اور متن کا نمونہ بھی۔ تذکروں کے مطالعے کی مختلف جہتیں بھی ملیں گی، ادبی تاریخ کے متنازعہ اور الجھے ہوئے مسائل کا مطالعہ بھی اور ساتھ ہی تحقیق کی روایت اور اس کے مختلف رجحانات کی جھلکیاں بھی۔
’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے اُن مقالات کا مجموعہ ہے جن میں فنِ تحقیق کو، ادب و شاعری کے بنیادی مسائل کی افہام و تفہیم کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ ان تحریروں میں اُصولِ تحقیق کے کم و بیش تمام طریقِ کار، زیرِ بحث مسئلے کی اصل حقیقت تک پہنچنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں اور اسی لیے ان مقالات کو اطلاقی تحقیق کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کو مرتب کرتے وقت مقالات کی ترتیب کو اسی طرح قائم کیا گیا ہے کہ یہ کتاب قدیم ادب کے موضوعاتی مطالعے کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ ’’ادبی تحقیق‘‘ (جو ’’ادبی تنقید‘‘ کا بھی مرتبہ رکھتی ہے) معاصر اُردو ادب میں ایک ایسی تصنیف ثابت ہوگی جس کے حوالے کے بغیر مستقبل کا کوئی بھی ادبی مورخ یا محقق یا ناقد اپنے موضوع کے ساتھ کماحقہ انصاف نہیں کر سکے گا۔
“تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی” has been added to your cart. View cart
ادبی تحقیق
₨ 500
- ’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے تحقیقی و تنقیدی مقالات کا مجموعہ ہے۔
- اس کتاب کے مندرجات متنوع ہیں جن میں تحقیق و تنقید کو یک جان کر دیا گیا ہے۔
- اس کتاب میں فنِ تحقیق کو ادب و شاعری کے بنیادی مسائل کی افہام و تقسیم کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
Categories: Best sellers, ادبی تحقیق (موضوعات), مقالات(ادبی تحقیق)
Tags: تحقیق, تنقید, ڈاکٹر جمیل جالبی, ریسرچ, مقالات
Description
Additional information
| مصنف |
ڈاکٹر جمیل جالبی |
|---|
Reviews (0)
Be the first to review “ادبی تحقیق” جواب منسوخ کریں
Shipping & Delivery
Related products
صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں
₨ 825
- سال 2018ء کو سرسیّد صدی کے طور پر منایا گیا، مجلّہ صحیفہ کا سرسیّد نمبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
- سرسیّد احمد خاں کا شمار ان کثیر الجہات شخصیات میں ہوتا ہے جن کی مساعی نے قوم کی شیرازہ بندی کی۔
- مجلے کی اہمیت کے پیشِ نظر بعد ازاں اسے مجلد اور پیپر بیک ہر دو صورتوں میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
مضامینِ فراق
₨ 275
اردو ناول میں مابعدالطبیعاتی عناصر
₨ 550
نذرِ حمید احمد خاں
₨ 330
مقالاتِ علامہ عبدالعزیز میمن
₨ 605
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دوم)
₨ 440
- یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
- حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
- زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دوم ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
کلکتہ میں اُردو کے نادر ذخائر
₨ 220
- بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔
- فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں نے علمی و تہذیبی انقلاب برپا کر دیا۔
- کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کا قیام، مقاصد اور وہاں مخطوطات بارے معلومات محققین کے لیے بہت اہم ہیں۔

Reviews
There are no reviews yet.