اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

آفرینش اور اشیاء کا بے زمانی نظام

275 

  • یہ کتاب تشیہکو از تسو کی کتابCreation and Timeless Order of Things کا ترجمہ ہے۔
  •  اس کتاب میں مصنف نے ’’اسلام کے عرفانی فلسفے سے متعلق مضامین‘‘ جمع کیے ہیں۔
  • کتاب کے آخر میں فرہنگ الفاظ و اصطلاحات دی گئی ہیں جو کتاب کے مطالعے کو آسان فہم بنانے کا ذریعہ ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2102

ڈسکرپشن

یہ کتاب ’’آفرینش اور اشیاء کا بے زمانی نظام‘‘ معروف مستشرق تشیہکو از تسو کی لکھی ہوئی کتاب Creation and Timeless Order of Things کا ترجمہ ہے جو معروف دانشور اور مترجم جناب محمد عمر میمن کی کاوش ہے۔ کتاب کے سرورق پر قوسین میں لکھا جملہ (اسلام کے عرفانی فلسفے سے متعلق مضامین) کتاب کے موضوع اور نفسِ مضمون کا تعارف کرواتا ہے۔ ڈاکٹر عمر میمن نے بعض اصطلاحات کے اُردو متبادلات کی عدم موجودگی کے باعث فارسی زبان سے استفادہ کرتے ہوئے متبادل اصطلاحیں فارسی زبان سے منتخب کی ہیں جن سے اُردو کا قاری مانوس نہ ہونے کے باوجود ذرا سی کوشش کے بعد ان اصطلاحات سے کماحقہ معانی اخذ کر سکتا ہے۔ کتاب کے شروع میں حرفے چند بقلم ناشر کتاب کے موضوع، مصنف اور مترجم کے تعارف کا فریضہ ادا کرتا ہے۔ حرفے چند میں مذکورہ کتاب کے ترجمے کے محاسن بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مترجم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ عرضِ مترجم میں ڈاکٹر عمر میمن صاحب نے ترجمے کی تفہیم کے سلسلے میں بعض ضروری وضاحتیں کی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کا یہ مضمون کتاب کے دیگر ابواب کی طرح ایک باب ہی کی اہمیت کا حامل ہے۔ کتاب کے مطالعے سے پہلے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔ ولیم سی چٹک کا لکھا ہوا پیش لفظ بھی شاملِ کتاب ہے جس میں اُنھوں نے پروفیسر از تسو سے ملاقات اور ان کے علمی مقام و مرتبے کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ولیم سی چٹک نے تشیہکو از تسو کی مذکورہ موضوع سے دلچسپی کا احوال بیان کیا ہے۔ کتاب کا متن سات فصول میں تقسیم ہے اس کتاب کا مطالعہ فلسفۂ اسلام کے طلبہ کے لیے بہت مفید ہے۔ سترہ صفحات پر فرہنگ الفاظ و اصطلاحات دی گئی ہیں جو کتاب کے مطالعے کو آسان فہم بنانے کا ذریعہ ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف

مترجم

ڈاکٹر محمد عمر میمن