اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

12 items ₨ 4,290
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
12 items ₨ 4,290
Menu
“آرایشِ محفل” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص باغ و بہار
مضامینِ ڈار ₨ 550
Back to products
سید احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب ₨ 440

باغ و بہار

₨ 880

  • میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
  • یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
  • باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

میر امن دہلوی کا نام سنتے ہی ذہن فورٹ ولیم کالج کلکتہ اور مشہور کلاسیکی داستان ’’باغ و بہار‘‘ کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔ دو سو برس گزرنے کے باوجود اُردو کی مختصر داستانوں میں ’’باغ و بہار‘‘ کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ آج تک مختلف مطابع کے زیرِ اہتمام اس کے بیسیوں ایڈیشن شائع ہوئے۔ رشید حسن خاں نے کتاب کا انتساب اُردو میں تدوین کے معلم اوّل مولانا امتیاز علی خاں عرشی کے نام کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات نقل در نقل کے باعث الفاظ کا عکس مدھم اور پھر بالکل ہی معدوم ہو جاتا ہے مگر اس امکان اور عذر کو سامنے رکھتے ہوئے کسی نقاد کو اس کا تنقیدی ایڈیشن تیار کرنے کا خیال نہیں آیا۔ آج بھی ’’باغ و بہار‘‘ کے متعدد ایڈیشن بازار میں دستیاب ہیں مگر موجودہ نسخے میں باغ و بہار پر رشید حسن خاں کا تحریر کردہ بسیط مقدمہ اس کتاب کی انفرادیت کا بڑا ثبوت ہے۔ چنانچہ یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔ اس دوران باغ و بہار کی خطّی اور مطبوعہ روایتوں کے ساتھ ساتھ ’’باغ و بہار‘‘ کے دیگر مرتبہ ایڈیشن بھی ان کے پیشِ نظر رہے۔

اس کتاب کا حرفِ آغاز خلیق انجم نے تحریر کیا ہے جس میں انھوں نے باغ و بہار کے مختلف متون اور ایڈیشنوں سے لے کر زیرِ نظر ایڈیشن تک کے دوران کے پیش آمدہ مراحل کا مفصل ذکر کیا ہے۔ مقدمے میں رشید حسن خاں نے باغ و بہار کی دیگر اشاعتوں اور ثقہ اساتذہ کے مباحث اور اقوال کا بھی عمیق نظری سے جائزہ لینے کے علاوہ الفاظ، اعراب، علامات اور اوقاف اور محاورات کے برمحل استعمال کے حوالے سے صحتِ متن کا جائزہ لیا ہے۔ باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔ اس لیے ضروری تھا کہ اس داستان کا انھی خطوط پر جائزہ لیا جائے تاکہ اس دور کی لکھی ہوئی عبارت کی لسانی اعتبار سے تفہیم آسان ہو سکے اور اس کے ساتھ ساتھ اُردو نثر اور املا میں تبدیلیوں کی پیش رفت کا بھی اندازہ ہو سکے۔ مقدمے کے بعد ’’باغ و بہار‘‘ کے طبع اوّل کے سرورق کا عکس بھی شاملِ کتاب ہے۔ میر امن کا لکھا ہوا دیباچہ بھی شاملِ کتاب ہے جس کے بعد ’’باغ و بہار‘‘ کا آغاز ہوتا ہے۔ متن کی تشریحات، اختلافات اور توضیحات کا یہ سلسلہ ساڑھے تین سو صفحات پر محیط ہے۔ آخر میں ضمیمے کے طور پر میر امن کی تحریر کا عکس بھی شاملِ کتاب ہے۔

Additional information
مصنف

میر امن دہلوی

مرتب

رشید حسن خاں

Shipping & Delivery

Related products

Compare

شریر کی کہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
شریر کی کہانیاں'' بیتال پچیسی مظہر علی ولا کی تصنیف ہے اور اس کی مرتبہ گوہر نوشاہی ہیں۔'' اس میں ٢٥ کہانیاں شامل ہیں۔ جو ایک بھوت پریت (بیتال) ایک راجہ (بکر ماجیت) کے درمیان مکالمے سے جنم لیتی ہیں۔ ان کہانیوں کی ایک فلسفیانہ حیثیت بھی ہے۔ ١٨٠٣ میں فروٹ ولیم کالج کلکتہ کے اردو نصاب کے لیے نامور ادیب اور شاعر مظہر علی ولا نے سنسکرت سے آسان اردو میں ڈھالا۔ صفحات کی تعداد ایک سو چھیالیس ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ملک العزیز ورجنا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 440
  • ملک العزیز ورجنا اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے۔
  • عبدالحلیم شرر نے اس ناول میں رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
  • بیس ابواب پر پھیلے ناول میں ہر باب کا اختتام کہانی کو اگلے باب سے نہایت مہارت سے مربوط رکھ کر دلچسپ بناتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نقلیات

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • اس کتاب ’’نقلیات‘‘ میں عوام الناس میں مقبول مختصر کہانیاں شامل جنہیں نقلیں کہا گیا ہے۔
  • یہ کتاب فورٹ ولیم کالج کے تحت انگریزی کو مقامی زبان و کلچر سکھانے کے لیے لکھی گئی۔
  • اس کتاب میں 108 نقلیں یا Tales یا کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آرایشِ محفل

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 605
  • آرائش محفل ایک مستند کتاب خلاصۃ التواریخ مرتبہ منشی سجان رائے بٹالوی کا اردو ترجمہ ہے۔
  • میر افسوس نے خلاصۃ التواریخ کا نہ صرف آزاد ترجمہ کیا ہے بلکہ جگہ جگہ دوسری کتابوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔
  • اس کتاب میں ہندوستان کے جغرافیائی حالات کے علاوہ فتح اسلام تک ہندو راجاؤں کے حالات ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نیرنگِ خیال

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
  • نیرنگِ خیال میں اُردو داں طبقے کو مغرب کے نثری ادب سے روشناس کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔
  • نثر میں سادگی و پُرکاری، تمثیلی و خطیبانہ انداز، اور خوبصورت الفاظ کا استعمال آزاد کی انشاپردازی کے خاص اوصاف ہیں۔
  • ہر چند آزاد نے ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے استفادہ کیا ہے مگر اندازِ بیاں ان کا اپنا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اخوان الصفا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’اِخوانُ الصفا‘‘ دنیا کی قدیم اور ہمیشہ زندہ رہنے والی عالمگیر شہرت کی حامل کتاب ہے۔
  • یہ کتاب جو عربی میں ہے کس نے لکھی اور کب شائع ہوئی اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
  • اس کتاب سے ایک پرچہ امتحان لیا جاتا تھا، جس میں کامیاب ہونا لازمی شرط تھی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • مشہور فارسی قصہ تاج الملوک اور گل بکاولی کے فارسی قصے کو نہال چند لاہوری نے نثری قالب میں ڈھالا ہے۔
  • اس کتاب میں طرزِ بیان سادہ اور سلیس نہیں بلکہ فارسی تراکیب سے فارسیت چھائی ہوئی ہے۔
  • نہال چند لاہوری کی یہ تالیف ’’مذہبِ عشق‘‘ اُردو ادبیاتِ عالیہ کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ احمد داؤد

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 660
کلیاتِ احمد داؤد'' احمد داؤد کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔'' احمد داؤد دبستانِ راولپنڈی کے مرکزی حیثیت کے حامل افسانہ نگار ہیں۔ یہ کتاب تین سو چوالیس صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
12 items Cart
My account