اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

بزم آخر

165 

  • ’بزمِ آخر‘ میں اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے آخری بادشاہ بہادر شاہ کے عہد تک کی تفصیلات و رنگینیاں بیان کی گئی ہیں۔
  • یہ کتاب قلعۂ دہلی کی تہذیب و معاشرت، رسم و رواج اور زبان کا بے مثال مرقع ہے۔
  • گزشتہ نصف صدی میںایسے اہلِ قلم کم ہیں جنھوں نے اس موضوع پر قلم اُٹھایا اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔
کیٹاگری: Product ID: 1925

ڈسکرپشن

یوں تو مغل شہنشاہوں کی دہلی کے دلچسپ موضوع پر قبل و مابعد غدر کے اخبارات و رسائل اور مختلف کتب جن میں سفر نامۂ ابنِ بطوطہ، ڈاکٹر برنیر کا روزنامچہ، سرسیّد کی آثار الصنادید وغیرہ بہت سی کارآمد چیزیں ہیں، لیکن ’بزمِ آخر‘ میں ابو ظفر مُعین الدین محمد اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے ابو ظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ اخیر بادشاہ دہلی کے عہد تک روزمرہ کے ظاہر و مخفی برتائو، خانگی معاملات، طرزِ معاشرت، دربار اور سواری کے قاعدے، جشن اور نذروں کے قرینے، میلوں کے رنگ، تماشوں کے ڈھنگ، زنانہ میلوں میں بیگمات کی بات چیت، غرض بہت سی ایسی استعمالی اشیا اور ملبوسات وغیرہ ایسی تفصیل و رنگینی سے بیان کیے گئے ہیں جن سے ہم آج قطعی نابلد ہیں، علاوہ ازیں تخت نشینی اور وفات کی کیفیت وغیرہ بھی بیان کی گئی ہے۔ یہ کتاب قلعۂ دہلی کی تہذیب و معاشرت اور رسم و رواج کا بے مثال مرقع اور زبان کا وہ زندئہ جاوید کارنامہ ہے جس کی اہمیت سے انکار کی جرأت نہیں۔ گزشتہ نصف صدی میں بہت کم ایسے اہلِ قلم ہوں گے جنھوں نے اس موضوع پر قلم اُٹھایا ہو اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

ولی اشرف صبوحی دہلوی