اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

کلکتہ میں اُردو کے نادر ذخائر

220 

  • بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔
  • فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں نے علمی و تہذیبی انقلاب برپا کر دیا۔
  • کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کا قیام، مقاصد اور وہاں مخطوطات بارے معلومات محققین کے لیے بہت اہم ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2182

ڈسکرپشن

برعظیم میں بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو باضابطہ پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔ برطانیہ کی طرح یہاں بھی انتظامی ڈھانچہ قائم کیا گیا۔ کمپنی کے دفاتر، عمارات، شاہراہیں، رہائشی کالونیاں، تعلیمی ادارے، مشنری ادارے، ایشیاٹک سوسائٹی اور اشاعتی و طباعتی اداروں کے قیام نے اس شہر کو سارے ہندوستان میں معروف اور ممتاز کر دیا۔ خاص طور پر فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں اور ہندوستان کی مقامی زبانوں کے تراجم نے تبدیلی کی جو فضا پیدا کر دی تھی وہ پورے ہندوستان میں علمی و تہذیبی انقلاب اور جدید طرزِ معاشرت کا نقشِ اوّل ثابت ہوئی۔ زیرِنظر کتاب کے مطابق ایشیاٹک سوسائٹی کے کتب خانے اور امپیریل لائبریری کو بھی نیشنل لائبریری میں ضم کر دیا گیا ہے اور ان میں موجود کتب کی فہرست بھی فراہم کر دی ہے۔ کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کے قیام کے مقاصد، سرگرمیوں، سوسائٹی کے اُردو مخطوطات کے بارے میں معلومات، مخطوطوں پر کام کرنے والے محققین کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ اس باب میں مخطوطوں کی نمبرشماری کے ساتھ ایم ایس حسن کی فراہم کردہ چونسٹھ مخطوطوں کی فہرست، کیفیت اور ان کے کاتبوں، مصنفوں اور مترجموں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ کتاب کے آخر میں حواشی بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف