اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

3 items ₨ 715
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
3 items ₨ 715
Menu
“کلیاتِ مصحفی (جلد چہارم: دیوانِ چہارم)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری دیوانِ نواب محبت خان
طلسمِ گوہر بار ₨ 440
Back to products
مومن ₨ 500

دیوانِ نواب محبت خان

₨ 500

  • میر و سودا کے ہم عصر نواب محبت خاں کا یہ ’’دیوانِ محبت خاں‘‘ پرتو روہیلہ کی فکری پرکھ اور فنِ تدوین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
  • مرتب نے ’’پیش گفتار‘‘ (مقدمہ) میں صاحبِ دیوان کے علاقے اور عہد پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا ہے۔
  • دیوان کے قاری کو ہر دوسرا شعر لسانی نشست و برخاست اور فنی ہنر جوئی میں موجزن محسوس ہوتا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مجلس ترقی ادب لاہور کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والا ’’دیوانِ محبت خاں‘‘ پرتو روہیلہ کی فکری پرکھ اور فنِ تدوین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نواب محبت خاں محبت (م 1809) میر و سودا کے معاصرین میں سے ہیں۔ دیوان کے مطالعے سے ان کا قادر الکلام ہونا اور عربی، فارسی اور سنسکرت کے اسرار و رموز اور الفاظ کی نشست و برخاست سے آگاہ ہونا بھی مترشح ہے۔ پرتو صاحب نے کم و بیش نصف صد صفحات پر بعنوان ’’پیش گفتار‘‘ ایک بسیط مقدمہ بھی تحریر کیا ہے جس میں اُنھوں نے صاحبِ دیوان، نواب محبت خاں محبت کے علاقے اور عہد پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا ہے۔ چونکہ نواب محبت ان کے اجداد میں شامل تھے اس لیے انھوں نے خاندانی پس منظر اور روہیل کھنڈ اور روہیلہ کی وجوہِ تسمیہ کا بیان بھی مفصل کیا ہے۔ مقدمے کا معتد بہ حصہ انھی نکات اور معلومات پر مشتمل ہے۔ آگے چل کر انھوں نے متوسطین اور متاخرین کے تذکروں میں نواب محبت کے ادبی مقام اور اسلوب اور شعری اوصاف کے اقتباسات اور حوالے دیئے ہیں۔

دیوان میں شامل کل تین سو پینتالیس غزلوں میں مضمون آفرینی، محبوب سے چھیڑ چھاڑ، ہجر و وصال کی کیفیات کا بیان اور اس عہد کی اُردو زبان کا چٹخارا بدرجۂ کمال موجود ہے۔ قاری کو ہر دوسرا شعر لسانی نشست و برخاست اور فنی ہنر جوئی میں موجزن محسوس ہوتا ہے۔ دیوان کے آخری حصے میں رباعیات، مخمس اور قطعات دیے گئے ہیں جن کا مطالعہ شاعر مذکور کے قادر الکلام ہونے کے احساس کو مزید تقویت دیتا ہے۔ مخطوطے میں کہیں کہیں اوزان و معانی کے بعض اسقام کو قیاسی تصحیح اور ’’کذا‘‘ کے تحت اور بعض قواعد کی اغلاط کی توضیح اور نشان دہی کے ذریعے تدوین و حواشی کے تقاضے پورے کیے گئے ہیں تاکہ دیوان کا قاری یا آنے والا محقق کسی الجھن کا شکار نہ ہو۔

Additional information
مرتب

پر تو روہیلہ

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد ششم: دیوانِ ششم)

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد ششم ہے جو مصحفی کے دیوانِ ششم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ اول)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ اول میں دیوانِ دوم کی غزلیات (تعداد 350) (ردیف الف تا ھ) ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوان زادہ

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • دیوان زادہ، شیخ ظہور الدین حاتم المعروف شاہ حاتمؔ کا مجموعۂ کلام ہے۔
  • شاہ حاتم کے کلام میں بارہویں صدی کے مسلمانوں کی زوال آمادہ سلطنت کے مظاہر جھلکتے ہیں۔
  • اس زمانے کی شعری لسانیات میں ہریانی، برج اور کھڑی بولیوں کے اثرات خاصے نمایاں تھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد چہارم: دیوانِ چہارم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد چہارم ہے جو مصحفی کے دیوانِ چہارم پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ نظام

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • نظامؔ رامپوری دہلوی زبان کا ہیرو ہے لیکن کہیں کہیں مقامی بولی کی جھلک بھی اس کے کلام میں نظر آتی ہے۔
  • نظامؔ اپنی وارفتہ مزاجی کی بدولت مقامی قبولیتِ عامہ کی سند حاصل کرنے کے بعد مستغنی ہو گئے۔
  • نظامؔ معاصرین میں منفرد حیثیت کا مالک اور معاصرین سے ممتاز کرنے والے رنگِ داغ کا بانی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تہذیب الاخلاق

کلاسیکی شاعری
₨ 165
  • محکمۂ تعلیم کے 1890ء کے رزولیوشن کی تکمیل کے لیے مولوی ذکاء اللہ نے اخلاقیات پر کتابیں لکھیں۔
  • ’’تہذیب الاخلاق‘‘ ہندو مت کی علمِ اخلاق کی کتابوں سے ماخوذ ہے۔
  • ان کتابوں میں ایسی باتوں کا التزام کیا گیا جو تمام قوموں میں قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتی ہوں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوانِ صبا

کلاسیکی شاعری
₨ 110
  • میر وزیر علی صبا کی شاعری ان کے زمانے کی لکھنوی شاعری کا بہترین نمونہ ہے۔
  • صبا نے آتش کا رنگِ تغزل پسند کیا اور آتش کے شاگردوں میں خوب نام پیدا کیا، خود بھی استاد ہوئے۔
  • صبا کو درجۂ دوم کے شاگردوں میں شمار کرنا، اُس عظیم فنکار کے ساتھ کھلی ناانصافی ہوگی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد سوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب کلیاتِ میر، دیوانِ میر سوم و چہارم کی تیسری جلد ہے۔
  • دیوانِ سوم میں 257 اور دیوانِ چہارم میں 222 غزلیں شامل ہیں۔ غزلیات حروفِ تہجی کے اعتبار سے دی گئی ہیں۔
  • فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
3 items Cart
My account