اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

فلسفۂ شریعتِ اسلام

400 

  • یہ ڈاکٹر صبحی محمصانی کی عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔
  • اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔
  • کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
کیٹاگریز , Product ID: 2152

ڈسکرپشن

یہ کتاب ڈاکٹر صبحی محمصانی کی تالیف کردہ عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔ مولوی صاحب پاکستان کی مجلس دستور ساز میں مترجم تھے۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔ جبکہ دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافے کے ساتھ انیس سو باون میں شائع ہوا۔ یہ کتاب کی بارہویں اشاعت ہے۔ کتاب کا پیش لفظ عنایت اللہ کا لکھا ہوا ہے۔ مولف کا لکھا ہوا مقدمہ اس کے بعد ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر باب کے تحت متعلقہ موضوعات کو فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ باب اوّل میں علم فقہ کی تعریف اور قسمیں؛ باب دوم میں قانون سازی کی اجمالی تاریخ؛ سوم میں قوانینِ اسلامی کے مآخذ؛ باب چہارم میں قانون سازی کے خارجی مآخذ؛ باب پنجم میں بعض قواعد اور کلیے جبکہ ہر باب کے آخر میں حواشی درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

مترجم

محمد احمد رضوی